Results 1 to 12 of 112

Thread: کمپیوٹر پر اردو لکھنا

Threaded View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    26 Mar 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    10,609
    Threads
    2404
    Credits
    107,763
    Thanked
    1656

    Default کمپیوٹر پر اردو لکھنا


    السلام علیکم۔
    آئی ٹی دنیا کے پیارے ممبرز میں نے چند دن پہلے موبائل پر اردو لکھنے کا تھریڈ پوسٹ کیا تھا جس سے کافی لوگوں کو فائدہ حاصل ہوا۔
    چونکہ آئی ٹی دنیا اردو فورم ہے اس لیے ہر ممبر کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اردو میں لکھے لیکن اردو سافٹ وئر کا مسلا درپیش ہوتا ہے۔
    آج میں اس تھریڈ میں آپ کو بتاؤں گا کہ کس طرح کمپیوٹر پر بغیر کسی سوفٹ وئر کے آپ ہر ایپلیکیشن میں بڑی آسانی سے اردو لکھ سکتے ہیں۔
    تو چلتے ہیں تھریڈ کی طرف۔
    ونڈوز 7 اور وسٹا میں آپ کو صرف اردو کی بورڈ انسٹال کرنا پڑے گا اور بس آپ اردو لکھنا شروع کر دیں گے۔ اردو کی بورڈ بہت ہی آسانی سے اور فری میں انسٹال ہو جاتا ہے۔ اس کیلیے یہ لنک دے رہا ہوں۔

    https://urdu.ca/2

    جب آپ یہ لنک کھولیں گے تو آپ کو یہ اس طرح نظر آئے گا۔

    Name:  1.png
Views: 2143
Size:  130.0 KB

    یہاں سے اردو کی پیڈ انسٹالر پر کلک کریں۔ کلک کے ساتھ ہی فائل ڈاونلوڈ ہونا شروع ہو جائے گی اور چند سیکنڈز میں مکمل ہو کر براؤزر کے سب سے نیچے نظر آنا شروع ہو جائے گی۔ اب آپ نے اس فائل کو اوپن کرنا ہے۔ اور انسٹال کر لینا ہے۔ جب کی بورڈ انسٹال ہو جائے گا تو آپ کو یہ سکرین نظر آئے گی۔

    Name:  2.png
Views: 2142
Size:  113.8 KB

    اب آپ اس کا کلوز کا بٹن دبا دیں۔ بس آپ کا کمپیوٹر اب اردو لکھنے کیلیے تیار ہے۔
    کی بورڈ کا استعمال۔
    اب میں آپ کو بتاؤں گا کہ آپ نے اس کو استعمال کیسے کرنا ہے۔ اس کیلیے یہ سکرین شاٹ دیکھیں۔ اور اس کے مطابق سلیکٹ کریں۔

    Name:  3.jpg
Views: 2119
Size:  30.8 KB

    Name:  4.jpg
Views: 2108
Size:  31.8 KB

    یہ سب کرنے کے بعد اب آپ اردو کو سلیکٹ کر چکے ہیں۔ اب آپ جس مرضی سوفٹ ویئر میں کام کریں آپ اردو انگلش دونوں لکھ سکتے ہیں۔ یعنی آپ چاہیں تو ورڈ میں اردو لکھیں یا ایکسل میں جا کہ اردو لکھیں اور چاہے آٹو کیڈ میں۔ الغرض جہاں جہاں آپ اس کمپیوٹر سے انگلش لکھ سکتے ہیں وہاں آپ اب اردو بھی لکھ سکتے ہیں۔
    اور ہر سافٹ وئر میں خود بخود اردو فانٹس بھی شامل ہو جائیں گیں۔ مثال کے طور پر یہ سکرین شاٹ دیکھیں۔ یہ میں نے ورڈ سے بنایا ہے اور ساتھ اردو فانٹس بھی نظر آرہی ہیں۔

    Name:  5.jpg
Views: 2107
Size:  39.9 KB

    اب یہ سکرین شاٹ دیکھیں یہ میں نے ایکسل میں بنایا ہے۔ اور ساتھ فانٹس بھی نظر آرہی ہیں۔

    Name:  6.jpg
Views: 2098
Size:  58.6 KB

    اب اس میں ایک مسلہ ہے آپ کیلیے وہ یہ کہ موبائل کی طرح آپ کے کمپیوٹر کے کی پیڈ پر اردو کی حرف نظر نہیں آتے۔ ویسے یہ ٖفونیٹک کی بورڈ ہے یعنی جو آواز انگلش کے حرف سے آتی ہے اسی کے حساب سے اردو کے حرف بنتے ہیں۔ مثال کے طور پر اے سے ا اور آ لکھے جاتے ہیں ۔ اسی طرح ایس کے حرف سے س اور ص لکھے جاتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔
    بہرحال اس مسلے کا بھی حل اسی لنک میں موجود ہے۔ یعنی کی پیڈ لے آوٹ دیا ہوا ہے آپ اس کی پیڈ کا پرنٹ لے کر رکھ لیں اور اس کے مطابق لکھتے جایئں۔ شروع شروع میں تھوڑی مشکل ہو گی پھر آہستہ آہستہ آپ کو حرف یاد ہو جایئں گے۔
    کی بورڈ لے آوٹ کے لیے یہ سکرین شاٹ دیکھیں۔

    Name:  7.jpg
Views: 2098
Size:  88.3 KB

    تو دوستو میرا یہ تھریڈ مکمل ہو گیا ہے۔ اب آپ لوگ اس کو ٹرائی کریں اور مجھے اپنی رائے سے ضرور نوازیں۔ اور اگر پسند آئے تو تھینک کا بٹن ضرور دبائیں۔
    نوٹ: یہ صرف ونڈوز 7 اور وسٹا کے لیے ہے۔ ونڈوز ایکس پی میں بھی انسٹال ہو سکتا ہے لیکن اس کا طریقہ کار تھوڑا لمبا ہے۔ لیکن وہ بھی اسی لنک میں موجود ہے۔
    اس کے متعلق کسی ممبر کا کوئی سوال ہو تو وہ پوچھ سکتا ہے۔
    دعاؤں میں یاد رکھیے والسلام
    Last edited by Shaheen Latif; 13th January 2017 at 10:39 AM.

Similar Threads

  1. نیٹ پر دس لاکھ کمپیوٹروں کا اغوا
    By Pagal_Azeem in forum General Knowledge
    Replies: 15
    Last Post: 15th April 2014, 07:28 PM
  2. Replies: 23
    Last Post: 20th September 2013, 08:10 PM
  3. Replies: 11
    Last Post: 9th September 2012, 12:20 PM
  4. Replies: 3
    Last Post: 2nd March 2010, 06:10 PM
  5. Replies: 7
    Last Post: 27th February 2010, 05:35 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •