السلام علیکم۔
آئی ٹی دنیا کے ممبرز میں نے جب آئی ٹی دنیا کو جائن کیا تو مجھے اس کو صحیع طریقے سے استعمال کرنا نہیں آتا تھا۔ میں نے آئی ٹی دنیا کے سینیئر ممبرز سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ شروع شروع میں جب میں کوئی تھریڈ یا پوسٹ وزٹ کرتا تھا تو اس کا آخری پیج ہمیشہ کھلتا تھا جس میں صرف ریپلائی یا کمنٹس ہوتے تھے۔ مجھے پتا نہیں ہوتا تھا کہ اس میں پیج ایک سے زیادہ ہوں تو کس طرح باقی پیج کو دیکھا جائے۔
چند دن پہلے میں نے اپنی یہ پرابلم آئی ٹی ڈی ٹیم کو بیجھی اور یاسین احمد بھائی نے مجھے اس کا حل بتایا۔ تو میں نے سوچا کہ ایک تھریڈ اس حوالے سے بنا دوں تا کہ باقی ممبرز بھی اس سے فائدہ اُٹھا سکیں۔
تھریڈ کے عنوان سے آپ کو پتا چل گیا ہو گا کہ یہ تھریڈ کس حوالے سے ہے۔
مسلا یہ ہے کی جب بھی آپ لوگ کوئی تھریڈ وزٹ کرتے ہیں تو اگر اس میں پیج زیادہ ہوں تو آپ کو آخری پیج پر ہی اصل تھریڈ ملے گا۔
اب میں آپ کو بتاؤں گا کہ آپ لوگ اس کی سیٹنگ کس طرح کر سکتے کہ جب بھی آپ کوئی تھریڈ وزٹ کریں تو وہی پیج کھلے جہاں سے تھریڈ سٹارٹ کیا گیا ہو۔

پہلا طریقہ تو وہی ہے کہ جب آپ کوئی تھریڈ کھولیں تو اس پیج پر سب سے اوپر سیدھے ہاتھ پر پیج نمبر دیے ہوتے ہیں۔ آپ لاسٹ والے بٹن کو دبایئں گے تو تھریڈ کا سٹارٹ والا پیج کھل جائے گا۔ اس کے لیے یہ سکرین شاٹ دیکھیں۔




اب چلتے ہیں سیٹنگ کی طرف۔ تو اس کے لیے سب سے پہلے آپ سیٹنگ میں جائیں۔
اس کے لیے سکرین شاٹ دیکھیں۔



سیٹنگ کا پیج جب کھل جائے تو پیج کو سکرول کر کے نیچے لائیں اور ' جنرل سیٹنگ' پر کلک کریں۔ اس کے لیے یہ سکرین شاٹ دیکھیں۔



اب جب 'جنرل سیٹنگ' کا پیج کھل جائے تو اس کو بھی سکرول کر کے نیچے آ جایئں اور ' تھریڈ ڈسپلے آپشن' میں آپ کو ' تھریڈ ڈسپلے موڈ' کا ٹیب ملے گا۔ جس پر لکھا ہو گا۔

Liner – Newest First.

اس کے لیے یہ سکرین شاٹ دیکھیں۔



ا ب آپ نے اس کے سیدھے ہاتھ جو نکتا بنا ہوا ہے اس پر کلک کرنا ہے ۔ تو اس میں ایک ونڈو کھلے گی جس میں چار مختلف آپشن ہوں گی اس میں سے آپ نے یہ آپشن پرکلک کرنا ہے۔
Liner – Oldest First.



اب آپ نے سب سے نیچے جا کر سیو چینجز کو دبانا ہے اور کام ختم۔
اس کے لیے یہ سکرین شاٹ دیکھیں۔




لیجیے جناب تھریڈ مکمل ہو گیا ہے۔ اب آپ جب بھی کسی تھریڈ یا پوسٹ کو وزٹ کریں گے تو ہمیشہ وہی پیج کھلے گا جہاں سے تھریڈ سٹارٹ ہوا ہو گا۔ اس طرح آپ کو تھریڈ میں پیج تبدیل نہیں کرنا پڑے گا۔
میں اس کے لیے یاسین احمد بھائی کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے یہ طریقہ بتایا اور میں نے آپ سب ممبرز کے لیے اس کو تھریڈ کی شکل دی۔
اگر آپ لوگوں کو تھریڈ پسند آئے تو دعاؤں میں یاد رکھیے اور یہ بٹن بھی دبایئں۔
Thanks