فیس بُک نے دی کمان ،
والدین کے ہاتھ میں


ٹیکنالوجی کی دنیا سے ہے والدین کے لیے خوشی کی خبر۔

فیس بک نے متعارف کروایا ہے پیرنٹس پورٹل جو کہ دیتا ہے ان کو مکمل معلومات*کہ ان کا بچہ یا بچی*اپنے سوشل سفر پر کس طرح رواں دواں ہیں۔ پیرنٹس پورٹل دراصل*کچھ اصول ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ آن لائن میڈیم پر کسی ہنگامی صورت حال سے والدین کو کس طرح نمٹنا چاہیے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ فیس بک اکاؤنٹ کیسے بنایا جاتا ہے، محفوظ پاس ورڈ کیسے بنایا جاتا ہے،*غیر متعلقہ مواد کو کیسے بلاک کیا جائے اور*کسی ابیوزِو مواد یا صارف کو کیسے رپورٹ کیا جائے۔*

اس پورٹل کو دنیا بھر کی تقریباً پچاس زبانوں میں*شائع کیا جارہاہے۔*اور یہ ان تمام والدین کے لیے بہت کارآمد*سہولت ہے جو چاہتے ہیں کہ*اس بات سے آگاہ رہیں کہ ان کے بچے سوشل میڈیا کا کس طرح استعمال کر رہے ہیں۔