آئی فون صارفین
کے لیے تشویشناک خبر


ایپل کی iOS*کی سافٹ ویئر**کوالٹی ہے بھر سے*شکوک و شبہات کا شکار۔ اس بات کا اندازہ لگایا ریڈٹ صارفین نے ایک 5 سیکنڈ کی ویڈیو سے، جس کے پلے ہوتے ہی آئی فون ڈیوائسز فریز اور ہینگ ہو جاتی ہیں۔*آ پ کو چاہیے صرف ایک*ایم پی فور فائل، جس کو دیکھتے ہی ہوجاتا ہے آپ*کاآئی فون ہینگ۔ اس*ویڈیو کو*iOS**کے 1۔10*اور 2۔10 بِیٹا پر بھی ٹیسٹ کیا گیا ہے اور رزلٹ وہی رہا۔*

اس ویڈیو کو اگر شیئر لنک کے ذریعے کھولا جائے تو یہ آئی فون کریش کرتی ہے، ورنہ آرام سے کھل جاتی ہے۔ یہ پہلی بار*نہیں ہے کہ ایپل*کے سافٹ ویئر میں کوئی مسئلہ ہوا ہو۔ پچھلے سال آئی فون کے آئی میسج میں بھی کوئی سافٹ وئیر مسئلہ تھا اور سفاری ایپلی کیشن بھی آئی فون کو کریش کرنے کا سبب بنی رہی۔*

ایپل کا اس مسئلے پر کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔*