سنہ 2016 میں فرانس کے شہر نیس اور جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ٹرک حملوں میں کے بعد سال نو کے موقع پر متعدد شہروں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں
لندن سمیت کئی شہروں ہزاروں کی تعداد میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔
لندن، پیرس اور نیویارک میں کنکریٹ اور کنٹینروں کی مدد سے مرکزی علاقوں کو بلاک کیا گیا جہاں سال نو کے جشن کے لیے عوامی اجتماع منعقد کیے گئے۔
ترکی کے سرکاری خبررساں ادارے انادولو کے مطابق استنبول شہر میں 17000 پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، جن میں کچھ نے سانتا کلاز کا روپ بھی دھار رکھا ہے۔
بحرالکاہل کے جزائر سموا، ٹونگا اور کریبٹی سب سے پہلے سنہ 2017 میں داخل ہوئے تھے اور اس کے بعد نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سال نو کا جشن منایا گیا۔
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بھی سڈنی ہابر کے مقام پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا اور سال 2016 میں انتقال کرنے والے گلوکاروں پرنس اور ڈیوڈ بووی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔