Results 1 to 4 of 4

Thread: پل صراط کا منظر

  1. #1
    maktabweb is offline Advance Member
    Last Online
    3rd October 2022 @ 12:09 PM
    Join Date
    19 Sep 2015
    Location
    Karachi
    Age
    61
    Gender
    Male
    Posts
    1,769
    Threads
    837
    Credits
    20,706
    Thanked
    267

    Default پل صراط کا منظر

    السلام علیکم

    پل صراط پر سے جب گزر ہوگا اس وقت صرف تین جگہیں ہوں گی

    جہنم
    جنت
    پل صراط

    رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:
    سب سے پہلے میں اور میرے امتی پل صراط کو طے کریں گے.

    پل صراط کی تفصیل
    قیامت میں جب موجودہ آسمان اور زمین بدل دئے جائیں گے اور پل صراط پر سے گزرنا ہوگا وہاں صرف دو مقامات ہوں گے
    جنت اور جہنم.
    جنت تک پہنچنے کے لیے لازما جہنم کے اوپر سے گزرنا ہوگا.

    جہنم کے اوپر ایک پل نصب کیا جائے گا، اسی کا نام الصراط ہے،
    اس سے گزر کر جب اس کے پار پہنچیں گے وہاں جنت کا دروازہ ہوگا، وہاں
    نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم
    موجود ہوں گے اور اہل جنت کا استقبال کریں گے.

    یہ پل صراط درج ذیل صفات کا حامل ہو گا:
    👈 1- بال سے زیادہ باریک ہوگا.
    👈 2- تلوار سے زیادہ تیز ہو گا.
    👈 3- سخت اندھیرے میں ہوگا، اس کے نیچے گہرائیوں میں جہنم بهی نہایت تاریکی میں ہوگی. سخت بپهری ہوئی اور غضبناک ہوگی.
    👈 4- گناہ گار کے گناہ اس پر سے گزرتے وقت مجسم اس کی پیٹھ پر ہوں گے، اگر اس کے گناہ زیادہ ہوں گے تو اس کے بوجھ سے اس کی رفتار ہلکی ہو گی، اللہ تعالیٰ ہمیں اس صورت سے اپنی پناہ میں رکھے. اور جو شخص گناہوں سے ہلکا ہوگا تو اس کی رفتار پل صراط پر تیز ہوگی.
    👈 5- اس پل کے اوپر آنکڑے لگے ہوئے ہوں گے اور نیچے کانٹے لگے ہوں گے جو قدموں کو زخمی کرکے اسے متاثر کریں گے. لوگ اپنی بد اعمالیوں کے لحاظ سے اس سے متاثر ہوں گے.
    👈 6- جن لوگوں کی بے ایمانی اور بد اعمالیوں کی وجہ سے ان کے پیر پهسل کر وہ جہنم کے گڑهے میں گر رہے ہوں گے ان کی بلند چیخ پکار سے پل صراط پر دہشت طاری ہو گی.

    🔆 رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم پل صراط کی دوسری جانب جنت کے دروازے پر کھڑے ہوں گے،
    جب تم پل صراط پر پہلا قدم رکھ رہے ہوگے
    آپ صلی اللہ علیہ و سلم تمہارے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہوئے کہیں گے" یا رب سلم، یا رب سلم"

    آپ بهی نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے لیے درود پڑهئے:
    اللهم صل وسلم على الحبيب محمد.

    لوگ اپنی آنکھوں سے اپنے سامنے بہت سوں کو پل صراط سے گرتا ہوا دیکھیں گے اور بہت سوں کو دیکھیں گے کہ وہ اس سے نجات پا گئے ہیں. بندہ اپنے والدین کو پل صراط پر دیکهے گا لیکن ان کی کوئی فکر نہیں کرےگا، وہاں تو بس ایک ہی فکر ہو گی کہ کسی طرح خود پار ہو جائے.

    🔆 روایت میں ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا قیامت کو یاد کر کے رونے لگیں،
    رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے پوچھا:
    عائشہ کیا بات ہے؟
    حضرت عائشہ نے فرمایا:
    مجهے قیامت یاد آگئی،
    یا رسول اللہ
    کیا ہم وہاں اپنے والدین کو یاد رکهیں گے؟
    کیا وہاں ہم اپنے محبوب لوگوں کو یاد رکھیں گے؟
    آپ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
    ہاں یاد رکھیں گے، لیکن وہاں تین مقامات ایسے ہوں گے جہاں کوئی یاد نہیں رہے گا
    🔖 (1) جب کسی کے اعمال تولے جائیں گے
    🔖 (2) جب نامہ اعمال دیئے جائیں گے 🔖 (3) جب پل صراط پر ہوں گے.

    🍁 دنیاوی فتنوں کے مقابلے میں حق پر جمے رہو. دنیاوی فتنے تو سراب ہیں. ان کے مقابلہ میں ہمیں مجاہدہ کرنا چاہیے، اور ہر ایک کو دوسرے کی جنت حاصل کرنے پر مدد کرنا چاہئے جس کی وسعت آسمانوں اور زمین سے بهی بڑهی ہوئی ہے.

    🍃 اس پیغام کو آگے بڑهاتے ہوئے صدقہ جاریہ کی نیت کرنا نہ بهولیں.

    یا اللہ ہمیں ان خوش نصیبوں میں کردیجئے جو پل صراط کو آسانی سے پار کر لیں گے.

    ائے اللہ اس تحریر کو میری جانب سے بهی اور جو بهی اس کو عام کرنے میں مدد کرے سب کے لئے اس کو صدقہ جاریہ بنائیے آمین.

  2. #2
    kamranIlyas is offline Senior Member+
    Last Online
    28th November 2021 @ 12:11 PM
    Join Date
    28 Feb 2009
    Posts
    203
    Threads
    6
    Credits
    544
    Thanked
    12

    Default

    الله تعالیٰ ہمیں دین اسلام کی صحیح سمجھنے اور عمل کرنے کی تو فیق مل جائے۔آمین

  3. #3
    Join Date
    16 Aug 2015
    Location
    @itdunya.com
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    7,014
    Threads
    367
    Credits
    51,252
    Thanked
    862

    Default

    وعلیکم السلام
    الہٰی آمین
    اللہ ہمارے تمام گناہ کبیرہ و صغیرہ معاف فرمائے

  4. #4
    roogibutt is offline Advance Member
    Last Online
    27th January 2024 @ 09:01 PM
    Join Date
    02 Aug 2011
    Age
    43
    Gender
    Male
    Posts
    688
    Threads
    72
    Credits
    2,301
    Thanked
    32

    Default

    ameen

Similar Threads

  1. Replies: 55
    Last Post: 26th March 2011, 07:20 AM
  2. پل صراط پر سے ہوا کی طرح گزرنا
    By Shehzad Iqbal in forum Sunnat aur Hadees
    Replies: 3
    Last Post: 14th February 2011, 08:53 AM
  3. Replies: 22
    Last Post: 27th November 2010, 04:57 PM
  4. ترک وزیر اعظم کاپارلیمنٹ سے خطاب
    By Shaikh Brothers in forum Halat-e-Hazra
    Replies: 1
    Last Post: 2nd March 2010, 09:56 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •