Results 1 to 12 of 31

Thread: موبائل سے کاپی پیسٹ کرنا

Threaded View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    26 Mar 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    10,601
    Threads
    2397
    Credits
    107,695
    Thanked
    1656

    Default موبائل سے کاپی پیسٹ کرنا

    آئی ٹی ڈی کے پیارے ممبرز
    السلام علیکم
    آج میں آپ کو موبائل سے کاپی پیسٹ کرنے کے بارے میں بتاؤں گا۔
    میں نے سوچا کہ کیوں نہ میں اس کے متعلق ایک تھریڈ ترتیب دے دوں جو اس ممبران کے بھی کام آ سکے جن کو ابھی تک اس کے متعلق اگاہی نہیں ہے۔
    تو ممبرز یہ بلکل آسان طریقہ ہے۔ سب سے پہلے آپ اپنا وہ تھریڈ یا پوسٹ اوپن کر لیں جس کو آپ کاپی کرنا چاہتے ہیں۔
    مثال کے طور پر میں نے اپنا ایک تھریڈ اوپن کر لیا ہے ۔ یہ سکرین شاٹ دیکھیں۔

    Name:  1.png
Views: 291
Size:  99.8 KB

    اب آپ نے اپنے ٹیکسٹ کو (جسے کاپی کرنا ہے) ٹچ کر کے سلیکٹ کر لیں۔ بعض موبائل پرشارٹ ٹچ سے سلیکٹ ہو جاتا ہے اور بعض پر تھوڑا لونگ ٹچ سے سلیکٹ ہو گا۔
    اب اس سکرین شاٹ کو دیکھیں۔ اس میں آپ کا ٹیکسٹ سلیکٹ ہو گیا ہے ۔ اب آپ نے اس سکرین شاٹ کے مطابق اوپر جو تین نقطے بنے ہوئے ہیں ان پر کلک کرنا ہے۔

    Name:  2.png
Views: 290
Size:  123.3 KB

    اب اس سکرین شاٹ کو دیکھیں۔ اس میں آپ کو مختلف آپشنز نظر آیئں گیئں۔ ان میں سے آپ نے سکرین شاٹ کے مطابق سلیکٹ کرنا ہے۔ اب آپ کا ٹیکسٹ کاپی ہو چکا ہے۔ اب اس ونڈو کو بند کر کے وہ پیج کھول لیں جہاں آپ اس کو پیسٹ کرنا چاہتے ہیں۔

    Name:  3.png
Views: 283
Size:  121.4 KB

    اب یہ سکرین شاٹ دیکھیں۔ جب آپ کا نیا پیج کھل جائے تو سکرین شاٹ کے مطابق ٹیکسٹ لکھنے کی جگہ پر لونگ ٹچ کریں۔ اب ساتھ ہی اس کے اوپر دو آپشنز آ جایئں گی۔ آپ پیسٹ والی آپشن پر کلک کر دیں۔

    Name:  4.png
Views: 286
Size:  72.1 KB

    اب یہ سکرین شاٹ دیکھیں۔آپ کا ٹیکسٹ پیسٹ ہو چکا ہے اب اس کو جو کرنا چاہیں کر سکتے ہیں۔ یہاں آپ اس ایڈٹ بھی کر سکتے ہیں

    Name:  5.png
Views: 283
Size:  104.0 KB

    پیارے ممبرز، میرا یہ تھریڈ مکمل ہو گیا ہے۔ اس میں میری کوشش رہی کہ ہر چیز مکمل اور واضع ہو۔ اگر کسی ممبر کو کوئی مزید معلومات اس تھریڈ کے حوالے سے چاہئے ہو تو وہ پوچھ سکتا ہے۔
    نوٹ: میری تمام ممبرز سے درخواست ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنی رائے سے ضرور اگاہ کریں۔ جو ممبر کوئی کمنٹ نہ بھی دینا چاہے تو وہ ( تھینک کا بٹن دبا کر) اپنی پسندیدگی کا اظہار بھی کر سکتا ہے۔
    دعاؤں میں یاد رکھیں۔ فی امان اللہ
    Last edited by Shaheen Latif; 13th January 2017 at 09:51 AM.

Similar Threads

  1. Replies: 18
    Last Post: 24th December 2016, 02:24 PM
  2. Replies: 19
    Last Post: 16th April 2015, 11:49 PM
  3. Replies: 4
    Last Post: 2nd February 2011, 01:35 PM
  4. دھماکہ(چائنا کے موبائلز کی جی پی آر ایس سیٹ
    By FarhanDanish in forum General Mobile Discussion
    Replies: 47
    Last Post: 27th December 2010, 12:16 PM
  5. Replies: 19
    Last Post: 15th December 2009, 06:03 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •