Results 1 to 7 of 7

Thread: میاں بیوی کے حقوق قرآن وسنت کی روشنی میں

  1. #1
    M Aziz's Avatar
    M Aziz is offline Senior Member+
    Last Online
    20th July 2017 @ 04:59 PM
    Join Date
    11 Dec 2016
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    203
    Threads
    59
    Credits
    1,793
    Thanked
    34

    Post میاں بیوی کے حقوق قرآن وسنت کی روشنی میں

    السلام علیکم

    مرد کے حقوق سے مراد وہ ذمے داریاں ہیں، جن کا بجا لانا اور انہیں پورا کرنا عورت کے لیے لازم و ضروری ہے۔ فوٹو: فائل

    اسلام، اعتدال کا دین ہے، عدل و انصاف اور حقوق کی مساویانہ تقسیم اس کا وصفِ خاص ہے۔ مرد و زن کے حقوق کے بارے میں بھی اس دین متین نے راہ اعتدال کو اختیار کیا ہے اور اپنے اس وصف خاص کے سبب دین اسلام دنیا کے تمام تر دیگر ادیان کے سبب ممتاز ہے۔

    حقوق زوجین: میاں بیوی کے حقوق سے مراد وہ ذمے داریاں ہیں، جو مرد و زن پر ازدواجی رشتے میں منسلک ہونے کے بعد شرعی و اخلاقی طور پر عاید ہوتی ہیں۔ جس طرح اسلام نے مرد کے حقوق بیان کیے ہیں، اسی طرح عورتوں کے حقوق کا تعین بھی فرمایا ہے۔ اعتدال، مساوات و انصاف جو برابری کی سطح پر ہو، عدل کہلاتا ہے، یہی اسلام کی اولین ترجیح ہے۔ معاشرے کے ارتقاء، باہمی محبت و رواداری، ایک دوسرے کے مابین مفاہمت و اعتماد، حقوق کی مساویانہ تقسیم اور اس پر عملا ً قایم رہنا ایک مستحکم اور مضبوط گھرانے کی بنیاد ہو تا ہے۔

    حضور اکرم ﷺ نے عورتوں کے بارے میں مردوں کو نصیحت فرمائی: ’’ عورتوں کے بارے میں بھلائی کی نصیحت اختیار کرو، کیوں کہ عورتیں تمہارے ماتحت ہیں، تم اس کے سوا کسی اور شے کے مالک نہیں۔‘‘ (ابن ماجہ )

    اسی طرح جہاں مردوں کو ازدواجی تعلقات مستحکم اور مضبوط رکھنے کے لیے یہ ہدایت فرمائی، وہیں عورتوں کو بھی اسلامی حدود کا پابند کیا اور دائرہ اسلام میں رہتے ہوئے انہیں مردوں کی امانتوں کا امین بنایا کہ وہ خیانت کا ارتکاب نہ کریں۔ قرآن کریم نے ازدواجی زندگی کے بندھن کو گرہ لگا کر رکھا ہے، تاکہ معاشرتی نظم برقرار رہے۔ گویا معاشرت، میاں بیوی کے مابین حقوق کی مساویانہ تقسیم اور ان کے مابین خوش گوار تعلقات کا نام ہے۔ جب فریقین میں قلبی و ذہنی ہم آہنگی ہوگی تو اچھا اور عمدہ معاشرہ تشکیل پائے گا۔

    مرد کے حقوق سے مراد وہ ذمے داریاں ہیں، جن کا بجا لانا اور انہیں پورا کرنا عورت کے لیے لازم و ضروری ہے اور بیوی کے حقوق سے مراد وہ امورِ لازم و شرعیہ ہیں، جن کا ملحوظ رکھنا مرد کے لیے لازم و ضروری ہے۔ اس لیے قرآن کریم میں انہیں ایک دوسرے کا لباس قرار دیا گیا ہے۔ یہ حقوق شرعی طور پر ایک دوسرے کے لیے ادائی فرائض کا درجہ رکھتے ہیں، کیوں کہ شرعاً و اخلاقاً وہ ان احکامات پر عمل کے پابند ہیں، جو شریعت نے انہیں ایک دوسرے کے حق میں عطا کیے ہیں۔ شوہر کی اطاعت عورت پر قرآن و سنت کے نصوص کے مطابق ہے اور مرد کے لیے عورت کی ذمے داری پورا کرنا سنت پر عمل کرنا ہے۔ فرمان عالی شان ہے: ’’جو عورتیں نیک ہیں وہ مردوں کے حکم پر چلتی ہیں اور ان کی عدم موجودی میں بہ حفاظت الٰہی (مال و آبرو) کی حفاظت کرتی ہیں۔ ‘‘

    حضرت ام سلمہؓ سے مروی ہے کہ حضور ﷺ نے فرمایا : ’’ ہر عورت جو اس حال میں فوت ہوکہ اس کا خاوند اس سے راضی ہو، تو وہ جنت میں داخل ہوگی۔‘‘ ( ترمذی )

    اسی طرح مردوں پر عورتوں کے حقوق لازم ہیں اور ان کے حقوق کیا ہیں، اس کی وضاحت بھی کی گئی ہے۔ قرآن کریم نے اسے تفصیلا ًبیان فرمایا ہے، مثلاً عورت کے معاشی، سماجی اور تمدنی حقوق کی پاس داری کے ساتھ گھر کی کفالت بھی مرد کی ذمے داری ہے، وہ عورت کو سماج سے کاٹ کر نہیں رکھ سکتا، عورت کو بھی معاشرتی و سماجی طور پر اپنے مقام کو منوانے کا حق حاصل ہے اور یہ مرد کی ذمے داری ہے کہ وہ اسے ایسے مواقع فراہم کرے، جس سے فائدہ اٹھا کر عورت حدود معاشرت میں اپنی فطری صلاحیتوں کو ترقی دے سکے اور تعمیر تمدن و تہذیب میں اپنے حصے کا کام بہتر طور پر سرانجام دے سکے اور کام یابی کے بلند تر مقام کو پہنچے۔ اس سے نہ صرف معاشرہ بل کہ دین بھی ترقی کرے گا اور تخلیقی و سماجی میدان میں وسعت بھی پید ا ہوگی جو قوموں کے عروج کی علامت ہے۔ معاشرہ وہی ترقی کرتا ہے جہاں مرد و زن کو مساوی حقوق حاصل ہوں اور مذہب اسلام ان کی ترقی و کام یابی پر کوئی قدغن نہیں لگاتا، بہ شرطے کہ وہ دائرہ اسلام اور حدود شرع میں ہو۔ عورت کے مساوی حقوق کے بارے میں یہ حدیث کریم بھی ہے۔ حضرت حکیم بن معاویہ ؓ اپنے والد سے روای ہے کہ انہوں نے حضور ﷺ سے عرض کی یارسول اﷲ ﷺ ! شوہر پر بیوی کا کیا حق ہے تو آپؐ نے فرمایا : ’’ جب کھائے تو اسے کھلائے اور جب پہنے تو اسے پہنائے اور اس کے منہ پر نہ مارے اور اسے بُرا نہ کہے۔(ابن ماجہ)

    یہ فرمان عالی شان قطرے میں سمندر رکھتا اور اس کا عامل ہر طرح سے خوش حال زندگی بسر کرسکتا ہے، بہ شرطے کہ وہ صدق دل سے اس فرمان پر عمل پیرا ہوجائے۔

    حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ حضور ﷺ نے فرمایا : ’’ مومنوں میں کامل ترین وہ ہے جو سب سے زیادہ حسن اخلاق والا ہو اور تم میں سب سے زیادہ بہتر وہ ہے جو اپنی عورتوں کے لیے بہتر ہے۔‘‘ (ابن ماجہ )

  2. #2
    Join Date
    26 Mar 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    10,609
    Threads
    2404
    Credits
    107,763
    Thanked
    1656

    Default

    بیشک۔
    ماشاء اللہ بہت تفصیل سے آپ نے میاں بیوی کے حقوق و فرائض کے بارے میں بتایا ہے۔ امید ہے کافی ممبران کو اس سے فائدہ پہنچے گا۔

  3. #3
    DILSHAD 90 is offline Senior Member+
    Last Online
    4th January 2018 @ 10:00 PM
    Join Date
    12 May 2016
    Age
    24
    Gender
    Male
    Posts
    66
    Threads
    4
    Credits
    1,301
    Thanked
    8

    Default

    سبحان اللہ

    میاں بیوی کے آپ نے اچھے
    حقوق بتایا ہے
    آپ کا شکریہ
    انتظار ہے زندگی

  4. #4
    M Aziz's Avatar
    M Aziz is offline Senior Member+
    Last Online
    20th July 2017 @ 04:59 PM
    Join Date
    11 Dec 2016
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    203
    Threads
    59
    Credits
    1,793
    Thanked
    34

    Default

    Quote Shaheen Latif said: View Post
    بیشک۔
    ماشاء اللہ بہت تفصیل سے آپ نے میاں بیوی کے حقوق و فرائض کے بارے میں بتایا ہے۔ امید ہے کافی ممبران کو اس سے فائدہ پہنچے گا۔
    Quote DILSHAD 90 said: View Post
    سبحان اللہ

    میاں بیوی کے آپ نے اچھے
    حقوق بتایا ہے
    آپ کا شکریہ
    تھریڈکووزٹ کرنےاوراظہارپسندیدگی کرنےکاشکریہ

  5. #5
    sweet723 is offline Senior Member+
    Last Online
    26th November 2023 @ 03:50 PM
    Join Date
    28 Dec 2015
    Gender
    Male
    Posts
    136
    Threads
    12
    Credits
    1,213
    Thanked
    9

    Default

    شكرÙ*Ù‡

  6. #6
    miss ch is offline Junior Member
    Last Online
    30th January 2017 @ 02:14 PM
    Join Date
    19 Jan 2017
    Gender
    Female
    Posts
    16
    Threads
    0
    Credits
    86
    Thanked: 1

    Thumbs up

    aik musalman hony ke haseyat sy hmain in bato k mutabik life guzarni chahy .

  7. #7
    yasirashraf1 is offline Advance Member
    Last Online
    29th June 2023 @ 07:57 PM
    Join Date
    16 Oct 2012
    Location
    islamabad
    Gender
    Male
    Posts
    1,570
    Threads
    41
    Thanked
    45

    Default

    thanks for sharing

Similar Threads

  1. Replies: 3
    Last Post: 9th May 2013, 02:54 AM
  2. Replies: 14
    Last Post: 28th January 2012, 10:16 AM
  3. Replies: 4
    Last Post: 21st October 2011, 04:23 PM
  4. Replies: 4
    Last Post: 7th June 2011, 01:29 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •