السلام علیکم
سورة فاتحہ واقعی عجیب ہے __
یہ سورة انسان کو مٹی سے اٹھا کر عرش کے نیچے لا کھڑا کرتی ہے…
ہمیں عدم سے وجود میں لانے والا، پیدا کرنے والاکون ؟ اللہ ___ الحمدللہ!
پھر ہمیں پالنے والا کون __رَبِّ الْعَالَمِينَ
دنیا میں ہمیں تھامنے اور چلانے والا کون __ ’’اَلرَّحْمٰن‘‘ …
آخرت میں ہم کس کے سہارے ہوں گے___ ’’اَلرَّحِیْم‘‘…
ہمیں دار دنیا سے آخرت منتقل کرنے والا اور وہاں ہمیں انصاف دینے والا ___’’مَالِکِ یَوْمِ الدِّیْن‘‘…
جب ہماری پیدائش سے لے کر ہمیں اگلے جہاں لے جانے والا صرف اللہ تو بس پھر ہم اسی کے بندے اسی کے غلام __ اِیَّاکَ نَعْبُدُ…
جب غلامی اس کی اختیار کی تو اب مدد کے لئے بھی صرف اسی کے سامنے جھکیں گے ___’’وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْن‘‘…
مانگو کیا مانگتے ہو … یا اللہ آپ سے آپ ہی کو مانگتے ہیں … وہ راستہ جو سیدھا آپ تک پہنچا دے ____ اِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ
اور ہمیں انعام یافتہ افراد میں شامل کرادے ___ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ
اور ہمیں گمراہی اور آپ کے غضب سے بچا دے ____ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ﴿۷﴾
آمین یا رب العالمین
Bookmarks