آئی ٹی ڈی کے معزز ممبران
السلام علیکم۔

آج میں آپ کو آئی ٹی ڈی موبائل ایپ سے ایک سے زیادہ ریپلائی کو کوٹ کرنے کا طریقہ بتاوں گا۔
یہ طریقہ اینڈرائڈ فونز کا ہے اور ہو سکتا ہے کہ آئی فون پر تھوڑا مختلف ہو۔
یہ ان ممبرز کے لیے ہے جو اینڈرائڈ موبائل سے آئی ٹی ڈی ایپ استعمال کر رہے ہیں اوران کو ابھی تک اس کے متعلق اگاہی نہیں ہے۔ اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کافی ممبرز کو اس کی اگاہی پہلے سے ہو۔ تو چلتے ہیں تھریڈ کی جانب۔
دوستو سب سے پہلے آپ نے اپنے موبائل پر آئی ٹی ڈی ایپ سے لاگ ان کرنا ہے۔ لاگ ان کرنے کے بعد آپ کو اس طرح کی سکرین نظر آئے گی۔

Name:  1.png
Views: 345
Size:  46.5 KB

اب آپ جس سیکشن سے ریپلائی کرنا چاہتے ہیں وہ سیکشن سلیکٹ کریں۔ یا اوپر والی لائن میں سکرول کر کے 1،2،3،4 کسی کا بھی انتخاب کریں جہاں آپ اپنی اس پوسٹ کو دیکھ سکیں جس میں ریپلائی کرنا چاہتے ہیں۔
میں نے 4 نمبر کو سلیکٹ کیا ہے جہاں مجھے وہ پوسٹ نظر آ رہی ہے جس کا میں ریپلائی کرنا چاہتا ہوں۔
اب اپنی پوسٹ کو کھولنا ہے جس کو آپ ریپلائی کرنا چاہتے ہیں۔
مثال کے طور پر میں نے اس پوسٹ کو اوپن کرناہے
موبائل سے کاپی پیسٹ کرنا) اس کے لیے میں نے اس پر کلک کیا۔)

Name:  2.png
Views: 347
Size:  60.9 KB

اب میری پوسٹ کا ٹائٹل سب سے اوپر نظر آ رہا ہے اور نیچے وہ ممبر نظر آ رہے ہیں جن کو ریپلائی کرنا ہے۔

Name:  3.png
Views: 348
Size:  53.7 KB

ان میں سے دو ممبرز کو ایک ساتھ ریپلائی کرنا چاہتے ہیں۔ تو ہم ان ممبرز کو سلیکٹ کر لیں گے۔ سلیکٹ کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ متعلقہ ممبر کے ریپلائی کو ٹچ کریں ۔
پہلی دفعہ تھوڑا لانگ ٹچ کرنا ہے)تو وہ ہائی لائٹ ہو جائے گا اس کا مطلب ہے کہ وہ سلیکٹ ہو چکا۔)

Name:  4.png
Views: 346
Size:  57.0 KB

اب آپ اگلے ممبر کے ریپلائی کو ٹچ کریں تو وہ بھی سلیکٹ ہو جائے گا۔ اسی طرح آپ جتنے بھی ممبرز کو ریپلائی کرنا چاہتے ہیں کر سکتے ہیں میں نے آپ کو دکھانے کی لیے
دو ممبرز کو سلیکٹ کیا ہے ۔
جب آپ کے تمام ممبرز سلیکٹ ہو جایئں تو اس سکرین شاٹ کے مطابق سب سے اوپر والا بٹن پریس کر لیں۔ بٹن پریس کرتے ہی آپ رائٹنگ موڈ میں آ جائیں گے۔

Name:  5.png
Views: 337
Size:  57.7 KB

یہاں آپ اپنا میسج لکھیں
جب آپ کا میسج پورا ہو جائے تو آپ سب سے اوپر ریپلائی والے بٹن پر کلک کر دیں۔
اب آپ کا میسج تمام سلیکٹ کیے ہوئے ممبرز کو جا چکا ہے۔ جو آپ اپنے موبائل کی اسکرین پر دیکھ بھی سکتے ہیں۔

Name:  6.png
Views: 347
Size:  50.7 KB


اس کے ساتھ میرا یہ تھریڈ احتتام کو پہنچا۔ مجھے اجازت دیں اور اگر کسی ممبر کو مزید پوچھنا ہو تو پوچھ سکتا ہے ۔ اپنی دعاوں میں شامل رکھیں۔ اگر یہ تھریڈ آپ کو پسند آئے اور اس سے آپ کو کچھ سیکھنے کو ملا ہو تو تھینک کا بٹن دبا کر اپنی پسندیدگی کا اظہار کر سکتے ہیں۔ اور اگر اس تھریڈ میں کوئی کمی رہ گئی ہو تو اپنے کمنٹ کے ذریعے میری راہنمائی بھی کر سکتے ہیں۔ فی امان اللہ