السلام علیکم
دنیا بھر میں ویڈیوز کیلئے سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹ یوٹیوب نے صارفین کیلئے ایک اور سہولت فراہم کردی۔ یوٹیوب کی ایپ میں مسینجر بھی متعارف کروادیا گیا۔

ویڈیوز کی دنیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ یوٹیوب نے صارفین کیلئے اپنی ایپ میں مسینجر متعارف کرادیا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے لوگ اب ایک دوسرے کے ساتھ ویڈیوز اور پیغامات وغیرہ باآسانی شیئر کر سکتے ہیں۔

یوٹیوب کی جانب سے اس نئے فیچر کی آزمائش فی الوقت تو کینیڈا میں کی جارہی ہے تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ دنیا بھر میں صارفین کیلئے یہ فیچر کب دستیاب ہوگا۔