آئی ٹی ڈی کے معزز ممبران
السلام علیکم۔

آج میں آپ کو آئی ٹی ڈی موبائل ایپ سے آئی ٹی ڈی ویب ویو استعمال کرنے کا طریقہ بتاوں گا۔
یہ طریقہ اینڈرائڈ فونز کا ہے اور ہو سکتا ہے کہ آئی فون پر تھوڑا مختلف ہو۔
یہ ان ممبرز کے لیے ہے جو اینڈرائڈ موبائل سے آئی ٹی ڈی ایپ استعمال کر رہے ہیں اوران کو ابھی تک اس کے متعلق اگاہی نہیں ہے۔ اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کافی ممبرز کو اس کی اگاہی پہلے سے ہو۔ تو چلتے ہیں تھریڈ کی جانب۔
دوستو سب سے پہلے آپ نے اپنے موبائل پر آئی ٹی ڈی ایپ سے لاگ ان کرنا ہے۔ لاگ ان کرنے کے بعد آپ کو اس طرح کی سکرین نظر آئے گی۔


Name:  1.png
Views: 494
Size:  44.1 KB

اب آپ نے سکرول کرتے ہوئے اس کے آخری ٹیب نمبر 9 تک جانا ہے اور اس سکرین شاٹ کے مطابق ویب ویو پر کلک کرنا ہے۔

Name:  3.png
Views: 531
Size:  37.6 KB

جب آپ ویب ویو پر کلک کریں گے تو ساتھ ہی آئی ٹی ڈی کا ویب پیج کھل جائے گا جس طرح آپ کے پی سی پر کھلتا ہے۔
بعض موبائل پر یہ پیج کھلنے کے بعد دوبارہ لاگ ان کرنا پڑتا ہے اور کچھ موبائل پر خود بخود لاگ ان ہو جاتا ہے۔
اگر یہاں آپ سے یوزر نیم اور پاسورڈ مانگے تو اپنا یوزر نیم اور پاسورڈ دے کر لاگ ان کر لیں۔ یہ صرف پہلی دفعہ کرنا پڑے گا
بعد میں اس کی ضرورت نہیں پڑے گی جب تک آپ لاگ آؤٹ نہ کریں۔


Name:  4.png
Views: 516
Size:  105.1 KB

اب آپ کو اس کا ویو آپ کے پی سی والا نظر آئے گا۔ آپ اس کو سکرول کر کے نیچے سارے سیکشن دیکھ سکتے ہیں چند ویو آپ کے لیے اٹیچ کر
رہا ہوں۔

Name:  5.png
Views: 502
Size:  84.7 KB

Name:  6.png
Views: 487
Size:  76.2 KB

Name:  7.png
Views: 484
Size:  78.7 KB

Name:  14.png
Views: 487
Size:  71.7 KB

Name:  15.png
Views: 499
Size:  66.8 KB

اب آپ اس کو استعمال کریں جس طرح پی سی پر استعمال کرتےہیں۔
یہاں ایک بات واضع کرتا جاؤں۔ کہ موبائل سے استعمال کے دوران کچھ سہولیات جو پی سی پر موجود ہوتیں ہیں یہاں استعمال نہیں ہو سکیں گیں۔
میرا تھریڈ مکمل ہو گیا ہے۔ اگر کسی ممبر کو مزید کچھ پوچھنا ہو تو پوچھ سکتا ہے۔
فی امان اللہ