السلام علیکم
وائر لیس نیٹ ورک واچر ایک ایسا سافٹ وئیر ہے جس کی مدد سے آپ اپنے وائر لیس کنکشن سے جڑی ڈیوائسز کےبارے میں جان سکتے ہیں۔
اس کے لیے سب سے پہلے تو
یہاں کلک کرکے
اس سافٹ وئیر کو ڈاؤن لوڈ اور پھر انسٹال کر لیجیے۔اس کے بعد اپنے سسٹم کو اس وائی فائی کنکشن سے کنکٹ کر لیں، جس کی آپ چھان بین کرنا چاہتے ہیں۔
اس کے بعد پی سی سے اس ٹول کو لانچ کر دیں۔ لانچ ہوتے ہی یہ آپ کے نیٹ ورک کی سکینگ شروع کر دے گا تاہم اگر سکینگ شروع نہ ہوتو فائل مینو اور پھر Start Scanning سے نیٹ ورک سکین کیا جا سکتا ہے۔چند سیکنڈ سکین کرنے کے بعد ہی یہ ٹول اُن تمام ڈیوائسز کی تفصیل آپ کے سامنےظاہر کر دے گا جو آپ کے نیٹ ورک سے کنکٹ ہیں۔
Attachment 117
Bookmarks