السلام علیکم
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان میں الیکٹریکل انجینئرنگ کے طالب علموں نے باؤلرز کی کارکردگی کو جانچنے کا آلہ ایجاد کر لیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق اسلام آباد میں الیکٹریکل انجینئرینگ کے دو طالب علموں عبداللہ اور محمد سانول نے کرکٹ کی دنیا میں تہلکہ مچانے والی ایسی ڈیوائس تیار کر نے کا دعوی کیا ہے جس کی مدد سے ہر بالر اپنی کرائی جانے والی بال کی ڈگری، فورس اور آئی سی سی کے معیار کے مطابق اپنی کارکردگی کو خود جانچ سکے گا۔

طالب علموں کا کہنا ہے کہ ہر بالر کو اپنی کارکردگی کو جانچنے کے لئے سلیو نما ڈیوائس کو اپنے بازو پر پہننا ہوگا اور میدان میں بال کرانے کے بعد جب چاہے اپنی ڈیوائس کی مدد سے اپنی کارکردگی کو خود دیکھ سکے گا۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ مذکورہ ڈیوائس کلب میں کرکٹ کھیلنے اور کرکٹ سیکھنے والوں کے لئے مفید ثابت ہو گی اور آنے والے وقت میں آئی سی سی بھی اسے استعمال میں لاسکتی ہے