السلام علیکم
گجرات(مانیٹرنگ ڈیسک) گجرات میں سفاک باپ نے کھانا تیار نہ ہونے پر بیٹی کو گولیوں سے چھلنی کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق گجرات میں زمیندار شخص نے کھانا پکانے میں دیر کرنے پراقصیٰ نامی جواں سالہ بیٹی کو گولیاں ما ردیں جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شبیر نامی ملزم نے کھیتوں میں کام کر نے کے بعد گھر آکر بیٹی سے کھانا طلب کیا تو اس نے کہا کہ کھانا تیار ہونے میں تھوڑا وقت لگے گا جس پر سفاک باپ آپے سے باہر ہو گیاا ور گھر میں موجود بندوق اٹھا کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اقصیٰ دم توڑ گئی ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم شبیر کو حر است میں لے لیا ہے۔ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ یہ قتل غیرت کے نام پر ہوا ہے۔اس مقدمہ میں مدعی پولیس خود ہے تاکہ ملزم شبیر کو سخت سے سخت سزا دلائی جاسکے،
سورس : ویب نیوز