Results 1 to 7 of 7

Thread: نیکی میں سبقت

  1. #1
    Huraira.'s Avatar
    Huraira. is offline Advance Member+
    Last Online
    20th September 2022 @ 12:30 AM
    Join Date
    24 Jan 2017
    Location
    Faisalabad
    Age
    24
    Gender
    Male
    Posts
    2,895
    Threads
    305
    Credits
    25,610
    Thanked
    479

    Default نیکی میں سبقت



    مدینہ طیبہ میں ایک بوڑھی عورت رہتی تھی ۔ یہ بے چاری نابینا تھی۔ اس کا کوئی بھی رشتہ دار یا عزیز نہیں تھا جو اس کے گھر کاکام کاج کرتا ۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اس بڑھیا کے حال کا پتہ چلا تو آپ نے ہرروز رات کے وقت اس بوڑھی عورت کے گھرجانا شروع شروع کردیا۔ آپ وہاں جا کر اس بڑھیا کا سارا کام کاج کرتے ، اس کے لیے کھانے کابندوبست کرتے ، صفائی ستھرائی کرتے اور پھر کنویں سے پانی بھر کربھی لے کرآتے تھے ۔
    ایک روز حسب معمول حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ رات کو جب بڑھیا کے گھر پہنچے تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ بڑھیا کے گھر کا سارا کام کوئی ان سے پہلے ہی کرکے جا چکا تھا۔ آپ خاموشی سے واپس آگئے ۔ دوسرے دن آپ پھر تشریف لے گئے تو پھر ان سے پہلے ہی کوئی سارا کام کرکے جاچکا تھا۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بڑے حیران تھے کہ وہ کون شخص ہے جو یہ کام ان سے پہلے ہی کرکے چلا جاتا ہے ۔
    چند دن اسی طرح گزرگئے ۔ آخر حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو تجسس پیدا ہوا کہ اس شخص کا کھوج لگانا چاہیے جو اس نیکی کے کام میں ہر روز ان پر سبقت لے جاتا تھا۔
    اگلے روز حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ وقت سے کافی پہلے بڑھیا کے گھر کے قریب جاکر چھپ گئے اور اس شخص کاانتظار کرنے لگے جو ان سے پہلے ہی یہ کام کرکے چلا جاتا تھا۔ ابھی تھوڑی دیر ہی گزری تھی کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک شخص کوآتے دیکھا ۔ وہ شخص آیا اور آکر خاموشی سے بڑھیا کے کام کرنے لگا۔
    حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ یہ دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے کہ شخص کوئی عام شخص نہیں تھا بلکہ اس وقت کے خلیفہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ تھے ۔

    یہ تھے اسلام کے خلیفہ اور آج کے خلیفہ افسوس

  2. #2
    Join Date
    26 Mar 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    10,603
    Threads
    2398
    Credits
    107,709
    Thanked
    1656

    Default

    بہت اچھی شیرنگ کی ہے آپ نے۔
    شیرنگ کا بہت شکریہ۔

  3. #3
    Huraira.'s Avatar
    Huraira. is offline Advance Member+
    Last Online
    20th September 2022 @ 12:30 AM
    Join Date
    24 Jan 2017
    Location
    Faisalabad
    Age
    24
    Gender
    Male
    Posts
    2,895
    Threads
    305
    Credits
    25,610
    Thanked
    479

    Default

    Quote Shaheen Latif said: View Post
    بہت اچھی شیرنگ کی ہے آپ نے۔
    شیرنگ کا بہت شکریہ۔
    تھریڈ وزٹ کرنے اور حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ بھائی

  4. #4
    maktabweb is offline Advance Member
    Last Online
    3rd October 2022 @ 12:09 PM
    Join Date
    19 Sep 2015
    Location
    Karachi
    Age
    61
    Gender
    Male
    Posts
    1,769
    Threads
    837
    Credits
    20,706
    Thanked
    267

    Default

    Jazak Allah

  5. #5
    WhoWaleedSaid's Avatar
    WhoWaleedSaid is offline DriNk-dEad
    Last Online
    9th November 2021 @ 01:21 PM
    Join Date
    01 Aug 2016
    Location
    Rawalakot
    Gender
    Male
    Posts
    1,633
    Threads
    74
    Credits
    12,040
    Thanked
    93

    Default

    بہت اچھے۔۔۔۔۔۔۔

  6. #6
    Shayan SB's Avatar
    Shayan SB is offline Senior Member+
    Last Online
    26th March 2018 @ 12:23 PM
    Join Date
    26 Jan 2016
    Location
    FSD
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    3,167
    Threads
    80
    Credits
    17,469
    Thanked
    206

    Default


  7. #7
    Atif2099 is offline Senior Member+
    Last Online
    14th June 2021 @ 03:01 PM
    Join Date
    10 Jan 2017
    Location
    Bannu
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    148
    Threads
    11
    Credits
    874
    Thanked
    9

    Default

    Jazaka Allah

Similar Threads

  1. Replies: 112
    Last Post: 1st May 2021, 02:31 PM
  2. Replies: 11
    Last Post: 8th March 2017, 02:13 PM
  3. Replies: 7
    Last Post: 2nd October 2012, 07:50 PM
  4. Replies: 5
    Last Post: 1st March 2011, 12:55 AM
  5. Replies: 5
    Last Post: 23rd October 2009, 09:57 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •