Results 1 to 2 of 2

Thread: فکر آخرت

  1. #1
    maktabweb is offline Advance Member
    Last Online
    3rd October 2022 @ 12:09 PM
    Join Date
    19 Sep 2015
    Location
    Karachi
    Age
    61
    Gender
    Male
    Posts
    1,769
    Threads
    837
    Credits
    20,706
    Thanked
    267

    Default فکر آخرت

    السلام علیکم

    دین اسلام امن کا مذہب اور ایک مکمل نظام زندگی ہے، ہمارے پیارے مذہب میں رہن سہن کے طریقے والدین اور گھر والوں، رشتے داروں اورمحلے والوں ، انسانوں اور حیوانوں سے ہمدردی اور ان کا خیال رکھنے کے طریقے بتائے گئے ہیں۔

    صبح سے شام تک کی زندگی کیسے گزاری جائے یہاں تک کے بیت الخلاء جانے کا طریقہ بھی ہمیں سیکھایا گیا گویا کہ ہمیں چھوٹی بڑی ہر بات اور ہر کام کو کرنے کا طریقہ سیکھایا گیا لیکن آج ہم مغربی تہذیب سے اتنے متاثر ہوئے کہ ہم سب بھول گئے کہ ہم کس کے بندے ہیں اور کس کے امتی ہیں ہمیں کس نے پیدا کیا اور ہمیں کسی بھی لمحے واپس پیدا کرنے والے کے پاس جانا ہے اور ایک دن اپنے رب کے سامنے حاضر ہونا ہے اور ہمارے نامہ اعمال پیش ہونے ہیں۔

    اللہ تعالیٰ جو سارے جہانوں کا خالق، مالک اور ہمارا رازق ہے اس نے ہمیں ایک خاص مقصد کے لئے دنیا میں بھیجا اور ہم ایک مخصوص وقت تک اس دنیا میں رہ کر مٹی سے بنے اور مٹی میں جانے والے ہیں، قبر ایک مٹی کا گڑھا ہے اور ہماری آخرت کے سفر کی پہلی منزل ہے جہاں ہم سے سوال ہوں گے

    مَن رَّبُّکَ (تیرا رب کون ہے)
    مَن نَّبِیُّکَ ( تیرا نبی کون ہے)
    مَا دِینُکَ ( تیرا دین کیا ہے)

    اگر دنیا میں اللہ کی فرمابرداری کی اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقوں کو اپنا کر زندگی بسر کو تو ہر مسلمان قبر کے امتحان میں بآسانی کامیاب ہوجائے گا اور ان شا ء اللہ جب پہلی منزل طے ہوگئی تو پھر اگلی منزلیں بھی آسان ہوجائیں اور اس طرح ہم اپنے آخرت کے سفر کو بآسانی طے کرکے جنت کے مزے لوٹ رہے ہوں گے جہاں ہمیں ہمیشہ ہمیشہ رہنا ہے اور کبھی نہ ختم ہونے والی زندگی بسر کرنی ہے ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو جہنم میں جانے سے محفوظ فرمائے اور جنت کی نعمتوں سے مالا مال فرمائے۔ آمین

    جنت میں جانا بہت آسان ہے، دنیا میں رہتے ہوئے سارے کام کریں بس صرف ایک کام نہ کریں، وہ ایک کام کیا ہے؟
    گناہ نہ کریں

  2. #2
    Shaheen Latif's Avatar
    Shaheen Latif is offline I.T.D Team
    Last Online
    29th April 2024 @ 06:01 PM
    Join Date
    26 Mar 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    10,610
    Threads
    2405
    Credits
    107,773
    Thanked
    1656

    Default

    ماشاءاللہ آپ نے بہت اچھی باتیں بتایئں ہیں۔
    لیکن آخر میں آپ نے لکھا کہ صرف گناہ نہ کریں۔
    میری ناقص معلومات کے مطابق اللہ تعالیٰ ہر گناہ کو بخش سکتے ہیں پر شرک کرنے والا کبھی نہیں بخشا جائے گا۔
    اس لیے یہ سب سے ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کیا جائے اور پھر گناہوں سے بھی بچا جائے۔
    اللہ ہم سب کو ہدائت عطا کرے۔ آمین

Similar Threads

  1. فکرآخرت
    By Sherazyamin in forum Design Poetry
    Replies: 3
    Last Post: 2nd March 2020, 05:47 AM
  2. آخرت کا سفر
    By muhammad jamal in forum E-Books
    Replies: 4
    Last Post: 7th May 2018, 09:25 PM
  3. Replies: 4
    Last Post: 8th July 2014, 06:38 PM
  4. خطبۂ عرفات رسول خداکاآخری پیغام،
    By msohail50 in forum Sunnat aur Hadees
    Replies: 4
    Last Post: 27th May 2014, 02:42 PM
  5. آخرت کا خوف
    By Sn1p3r in forum Quran
    Replies: 3
    Last Post: 28th November 2010, 06:13 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •