السلام علیکم۔
چمگادڑ نما روبوٹ تیار
امریکی انجینیئر ز نے ایک چمگادڑ نما روبوٹ ایجاد کیا ہے ۔ یہ بیٹ روبوٹ حقیقی پرندوں کی نقل ہے۔ پانچ مشینوں پر مشتمل
بیٹری کی مدد سے چلنے والے اس روبوٹ کو ‘بیٹ بوٹ ‘کہا جاتا ہے۔
اس کےپرسیلیکون کے بنےہیں جو انتہائی پھرتی کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ بیٹری کی مدد سے چلنے والی مشین اس کے پروں کوحرکت دیتی ہے۔ یہ 12سے 30میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پروازکرسکتا ہے ۔اس کے پروں کی چوڑائی 15 سے 16 انچ ہے۔
اس متعلق امریکی انجینیئرز کا کہنا ہے کہ یہ روایتی ڈرونز سے بہتر ہے.اس کا استعمال آفت زدہ مقامات پرانتہائی فائدہ مند ہے۔
بشکریہ ٹیک انسائڈر
سورس لنک
Bookmarks