Results 1 to 3 of 3

Thread: اللہ کے کلام کو صحیح پڑھنے کی فکر کریں

  1. #1
    maktabweb is offline Advance Member
    Last Online
    3rd October 2022 @ 12:09 PM
    Join Date
    19 Sep 2015
    Location
    Karachi
    Age
    61
    Gender
    Male
    Posts
    1,769
    Threads
    837
    Credits
    20,706
    Thanked
    267

    Default اللہ کے کلام کو صحیح پڑھنے کی فکر کریں

    السلام علیکم

    پیارے مسلمان ساتھیوں اللہ کے انگنت احسانات اور ہمارے معاملات کیا ہم سمجھتے ہیں کہ ہم اللہ کے کلام جو کے ہمارے لئے ہدایت کا سرچشمہ ہے جیسے اللہ تعالیٰ نے حضرت جبرائیل علیہ السلام کے ذریعے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچایا اور ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کو قرآن پڑھ کر بتایا اور سیکھایا کہ اللہ کے کلام کو کیسے پڑھا جائے۔ کیا ہم نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے اور سیکھائے ہوئے طریقے کے مطابق قرآن پڑھتے ہیں؟

    الفاظوں کی غلط ادائیگی یعنی حرف کو بدل دینا ص کی جگہ س اور ء کی جگہ ع اور ذ کی جگہ ظ اور ت کی جگہ ط وغیرہ پڑھ دینا
    کسی حرف کو اپنی مرضی سے کھینچ کر پڑھنا
    کسی کھینچ کر پڑھنے والے حرف کو نہ کھینچنا
    حرکا ت کو تبدیل کرکے پڑھنا یعنی زیر زبرپیش کا خیال نہ رکھنا

    اس طرح کی تمام غلطیاں لہن جلی یعنی بڑی غلطیاں شمار کی جاتی ہیں اور ان غلطیوں سے معنی اور مطالب بدل جاتے ہیں اور نماز بھی فاسد ہوجاتی ہے۔ لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم تھوڑی سی محنت کرکے قرآن کو صحیح پڑھنے کی کوشش میں لگ جائیں تاکہ قیامت میں ہمیں اپنے رب کے سامنے شرمندگی کا سامنا نہ کرنا پڑھے۔

    دنیا ؤی اعتبار سے ہم نے کتنی کتابیں، ناول ،رسالے، میگزین اور قصے کہانیاں پڑھ رکھی ہیں کیا ہم نے اللہ کے کلام کو صحیح پڑھنے کی فکر کی؟

    اگر ہم کسی شاعر کے کلام کو غلط پڑھ دیں تو شاعر کو بہت تکلیف ہوتی ہے تو پھر کیا ہم اللہ کے کلام کو جیسے چاہیں پڑھیں ؟ ذرا سوچیں کے ہماری اس لاپرواہی سے اللہ تعالیٰ کتنے ناراض ہوتے ہونگے۔ اسی طرح انگریزی زبان کو سیکھنے اور صحیح بولنے ، لکھنے اور پڑھنے کی کتنی کوشش اور محنت کی جاتی ہے کیا اللہ کے کلام کی کوئی اہمیت نہیں؟ جو جیسے چاہئے پڑھ لے بہت افسوس کا مقام ہے۔

    دنیا کے شاعروں کا دیوان پڑھ کے دیکھو
    پھر اس کے بعد رب کا قرآن پڑھ کے دیکھو
    کیف و سرو لذت حاصل نہ ہو تو کہنا
    تجوید کے مطابق قرآن پڑھ کے دیکھو

    ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ قرآن پر ایمان کے بعد قرآن کو سہی پڑھے اور کو سمجھ کر پڑھے اس پر عمل کرے اور دوسروں تک پہنچائے۔ حدیث مبارکہ ہے کہ بہترین شخص وہ ہے جو قرآن کو سیکھے اور سیکھائے۔

    چند مہینوں کی محنت سے ان شاء اللہ ہم سب بہترین قرآن پڑھنے والے بن سکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مجھے بھی اور آپ سب کو عمل کی کوشش نصیب فرمائے اور موت سے پہلے موت کی تیاری نصیب فرمائے۔

  2. #2
    Join Date
    26 Mar 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    10,601
    Threads
    2397
    Credits
    107,695
    Thanked
    1656

    Default

    بےشک۔
    آمین۔
    جزاک اللہ۔

  3. #3
    Join Date
    16 Aug 2009
    Location
    Makkah , Saudia
    Gender
    Male
    Posts
    29,910
    Threads
    482
    Credits
    148,896
    Thanked
    970

    Default

    Quote maktabweb said: View Post
    السلام علیکم

    پیارے مسلمان ساتھیوں اللہ کے انگنت احسانات اور ہمارے معاملات کیا ہم سمجھتے ہیں کہ ہم اللہ کے کلام جو کے ہمارے لئے ہدایت کا سرچشمہ ہے جیسے اللہ تعالیٰ نے حضرت جبرائیل علیہ السلام کے ذریعے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچایا اور ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کو قرآن پڑھ کر بتایا اور سیکھایا کہ اللہ کے کلام کو کیسے پڑھا جائے۔ کیا ہم نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے اور سیکھائے ہوئے طریقے کے مطابق قرآن پڑھتے ہیں؟

    الفاظوں کی غلط ادائیگی یعنی حرف کو بدل دینا ص کی جگہ س اور ء کی جگہ ع اور ذ کی جگہ ظ اور ت کی جگہ ط وغیرہ پڑھ دینا
    کسی حرف کو اپنی مرضی سے کھینچ کر پڑھنا
    کسی کھینچ کر پڑھنے والے حرف کو نہ کھینچنا
    حرکا ت کو تبدیل کرکے پڑھنا یعنی زیر زبرپیش کا خیال نہ رکھنا

    اس طرح کی تمام غلطیاں لہن جلی یعنی بڑی غلطیاں شمار کی جاتی ہیں اور ان غلطیوں سے معنی اور مطالب بدل جاتے ہیں اور نماز بھی فاسد ہوجاتی ہے۔ لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم تھوڑی سی محنت کرکے قرآن کو صحیح پڑھنے کی کوشش میں لگ جائیں تاکہ قیامت میں ہمیں اپنے رب کے سامنے شرمندگی کا سامنا نہ کرنا پڑھے۔

    دنیا ؤی اعتبار سے ہم نے کتنی کتابیں، ناول ،رسالے، میگزین اور قصے کہانیاں پڑھ رکھی ہیں کیا ہم نے اللہ کے کلام کو صحیح پڑھنے کی فکر کی؟

    اگر ہم کسی شاعر کے کلام کو غلط پڑھ دیں تو شاعر کو بہت تکلیف ہوتی ہے تو پھر کیا ہم اللہ کے کلام کو جیسے چاہیں پڑھیں ؟ ذرا سوچیں کے ہماری اس لاپرواہی سے اللہ تعالیٰ کتنے ناراض ہوتے ہونگے۔ اسی طرح انگریزی زبان کو سیکھنے اور صحیح بولنے ، لکھنے اور پڑھنے کی کتنی کوشش اور محنت کی جاتی ہے کیا اللہ کے کلام کی کوئی اہمیت نہیں؟ جو جیسے چاہئے پڑھ لے بہت افسوس کا مقام ہے۔

    دنیا کے شاعروں کا دیوان پڑھ کے دیکھو
    پھر اس کے بعد رب کا قرآن پڑھ کے دیکھو
    کیف و سرو لذت حاصل نہ ہو تو کہنا
    تجوید کے مطابق قرآن پڑھ کے دیکھو

    ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ قرآن پر ایمان کے بعد قرآن کو سہی پڑھے اور کو سمجھ کر پڑھے اس پر عمل کرے اور دوسروں تک پہنچائے۔ حدیث مبارکہ ہے کہ بہترین شخص وہ ہے جو قرآن کو سیکھے اور سیکھائے۔

    چند مہینوں کی محنت سے ان شاء اللہ ہم سب بہترین قرآن پڑھنے والے بن سکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مجھے بھی اور آپ سب کو عمل کی کوشش نصیب فرمائے اور موت سے پہلے موت کی تیاری نصیب فرمائے۔
    جزاک اللہ خیر

Similar Threads

  1. Replies: 11
    Last Post: 4th April 2020, 07:42 PM
  2. Replies: 5
    Last Post: 5th February 2014, 11:44 PM
  3. Replies: 1
    Last Post: 3rd December 2011, 04:17 PM
  4. Replies: 10
    Last Post: 11th May 2011, 06:27 PM
  5. Replies: 5
    Last Post: 10th July 2010, 02:27 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •