Results 1 to 3 of 3

Thread: سمندری ونڈ ٹربائن سے بجلی بنانے کا نیا عال&

  1. #1
    Join Date
    26 Mar 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    10,601
    Threads
    2397
    Credits
    107,695
    Thanked
    1656

    Default سمندری ونڈ ٹربائن سے بجلی بنانے کا نیا عال&

    السلام علیکم۔
    سمندری ونڈ ٹربائن سے بجلی بنانے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

    Name:  Wind Turbine.jpg
Views: 100
Size:  49.1 KB


    ڈنمارک
    سمندر میں نصب دنیا کی سب سے بڑی ونڈ ٹربائن نے ہوا سے مسلسل 24 گھنٹے تک بجلی بنانے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے جس
    کے مطابق اس نے گزشتہ ہفتے ایک دن میں 9 میگاواٹ بجلی تیار کی اور دنیا کی تمام ونڈ ٹربائنوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
    ڈنمارک میں ہوا سے بجلی بنانے کے محکمے (ڈیپارٹمنٹ آف وِنڈ انرجی) کی تیار کردہ یہ ونڈ ٹربائن ’’وی 164‘‘ کے نام سے شہرت رکھتی ہے اور دنیا کی سب سے بڑی ونڈ ٹربائن بھی قرار دی جاتی ہے جسے حال ہی میں مزید بہتر کرکے مسلسل 24 گھنٹے تک کام کرنے اور پہلے سے کہیں زیادہ بجلی تیار کرنے کے قابل بنایا گیا ہے۔ پہلے یہ روزانہ 4 سے 6 میگاواٹ جتنی بجلی بناسکتی تھی لیکن نئی تبدیلیوں کے بعد اس نے روزانہ 9 میگاواٹ بجلی کی پیداوار دینے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔ یہ بجلی اتنی ہے کہ اس سے 7200 عام گھروں میں توانائی کی ضرورت پوری کی جاسکتی ہے۔
    فی الحال اس کے نئے ترمیم شدہ ڈیزائن کی آزمائشیں ڈنمارک کے شہر اوئسٹرلڈ
    (Østerild)
    کے ساحل سے چند کلومیٹر دور سمندر میں جاری ہیں جن کی کامیاب تکمیل کے بعد اسی طرح کی مزید ونڈ ٹربائنز تیار کرکے انہیں سمندر میں دوسرے مقامات پر نصب کرکے بجلی کی وسیع تر ضروریات پوری کی جائیں گی۔
    واضح رہے کہ ’’وی 164‘‘ کی اونچائی 722 فٹ جب کہ اس میں ٹربائنوں (پنکھوں) کی چوڑائی 538 فٹ ہے جو دنیا کی کسی بھی دوسری ونڈ ٹربائن کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ اس نے 2014 میں کام شروع کیا تھا اور 2016 میں ڈنمارک کی حکومت نے اسے مزید بہتر بنانے کے منصوبے پر کام شروع کیا تھا جو گزشتہ مہینے ہی مکمل ہوا ہے۔ اس منصوبے کے تحت ونڈ ٹربائن کی جسامت بڑھانے کے بجائے اس کی کارکردگی میں اضافے پر توجہ دی گئی اور اس طرح یہ 9 میگاواٹ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے قابل ہوئی۔
    اس تھریڈ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے لنک

  2. #2
    Join Date
    04 Apr 2012
    Location
    karachi
    Gender
    Male
    Posts
    1,988
    Threads
    239
    Credits
    1,442
    Thanked
    140

    Default

    wow other country apne people k gharon mein rashnyan rakhne ke liyey kitni mehnat karte hein or
    hamari pyari awami hokmat apne people k gharon mein andhera rakhne ke liyey kitni mehnat karte hein
    pehlay wala nara
    pakistan zinda bad
    pr ab ye he
    pakistan se zinda bhaag


  3. #3
    yasirashraf1 is offline Advance Member
    Last Online
    29th June 2023 @ 07:57 PM
    Join Date
    16 Oct 2012
    Location
    islamabad
    Gender
    Male
    Posts
    1,570
    Threads
    41
    Thanked
    45

    Default

    buaht acha

Similar Threads

  1. Replies: 16
    Last Post: 17th February 2016, 12:08 PM
  2. Replies: 14
    Last Post: 9th November 2013, 10:07 AM
  3. Replies: 4
    Last Post: 25th August 2013, 11:11 AM
  4. Replies: 1
    Last Post: 2nd July 2010, 03:47 PM
  5. Replies: 9
    Last Post: 2nd December 2009, 07:05 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •