Yasinsinee said:
حکایت صحابہ کرام رضی اللہ عنہ :
اُم المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ ایک عورت اپنی دو بچیاں لے کر میرے پاس آئی اور اس نے مجھ سے کچھ مانگا۔ میرے پاس ایک کھجور کے علاوہ کچھ نہ تھا۔میں نے وہی دے دی ۔ عورت نے کھجور تقسیم کرکے دونوں لڑکیوں کو دے دی اورخود نہیں کھائی ۔
(خبر جاری ہے)
جب وہ چلی گئی نبی کریم ﷺ تشریف لائے ۔ میں نے اس واقعہ کو بیان کیا تو حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا : جس کو اللہ تعالیٰ نے بیٹیاں عطا کی ہوں اگر وہ ان کے ساتھ احسان کرے تو وہ دوزخ کی آگ سے اس کے لئے رکاوٹ ہوجائیں گی ۔ مطلب اپنے خداتعالیٰ کا علم تھا۔
Bookmarks