Results 1 to 7 of 7

Thread: ویلنٹائن ڈے کیلئے پھولوں کا گلدستہ

  1. #1
    Huraira.'s Avatar
    Huraira. is offline Advance Member+
    Last Online
    20th September 2022 @ 12:30 AM
    Join Date
    24 Jan 2017
    Location
    Faisalabad
    Age
    24
    Gender
    Male
    Posts
    2,895
    Threads
    305
    Credits
    25,610
    Thanked
    479

    Default ویلنٹائن ڈے کیلئے پھولوں کا گلدستہ

    السلام علیکم
    ویلنٹائن ڈے کیا ہے ؟؟؟؟
    *"تم پھول فروش نہیں اقدار فروش ہو"*


    حسبِ معمول جب کالج جانے کے لیے نکلا تو راستے میں موجود پھول فروشوں کی دکانیں صبح صبح ہی کھلی ہوئیں تھی دل میں خیال آیا یا اللہ کیا ماجرا ہے کیا رات گئے کوئی انقلاب آگیا کہ لوگوں نے صبح صبح دکانیں کھولنا شروع کر دیں

    تمام پھو ل فروشوں کی دکانیں لائین سے سجی ہوئیں تھی بلکہ آج تو ان کی سجاوٹ ہی نرالی تھی بہت سارے چھوٹے بڑے گفٹ بھی نظر آرہے تھے بڑا حسین منظر تھا تھوڑا اور قریب گیا پھولوں کو چھو کر دیکھا دانتوں میں انگلی دبائی یقین ہو گیا کوئی خواب نہیں دیکھ رہا ہوں یہ سب کچھ حقیقت ہے میری قوم صبح صبح رزقِ حلال کی تلاش میں نکلنے لگی ہے اب ۔

    اتنے میں ایک ماڈرن نوجوان لڑکی آئی اور پھولوں کا ایک گلدستہ لے کر چلی گئی ایک لڑکی نقاب میں آئی اور اس نے بھی گلدستہ خریدا اور اپنے کالج کی وین میں بیٹھ کر چلی گئی کچھ دیر یہ دیکھتا رہا اور دل ہی دل میں خوش ہوتا رہا اور پھول فروشوں کو حوصلہ دینے ان کے قریب چلا گیا ان سے کہا: بھائی !آپ لوگوں نے صبح صبح دکان کھولنے کی برکت دیکھی خوب بک رہا ہے مال، ماشاء اللہ

    *وہ دکاندار قہقہہ لگا کر ہنس پڑا کہنے لگایہ کوئی صبح صبح کی برکت نہیں ویلنٹائین ڈے کی برکت ہے*

    میں حیران رہ گیا *یہ ویلنٹائین ڈے کیا بلا ہے *بھائی ! میں نے دکاندار سے پوچھا:*

    ارے ماسٹر صاحب ! *ایک نوجوان لڑکا ایک نوجوان لڑکی سے آج کے دن محبت کااظہار کرتا ہے اس کو پھول پیش کرتا ہے تحفہ دیتا ہے اسی طرح نوجوان لڑکی ایک نوجوان لڑکے کو تحفہ دیتی ہے پھول پیش کرتی ہے محبت کا اظہار کرتی ہے۔*

    اور آج کے دن پھول اور یہ تحفے کئی گنا مہنگے بکتے ہیں بس یوں سمجھ لیجیے صرف آج کے دن کی کمائی اتنی ہوتی ہے کہ مہینہ گزر جاتا ہے ۔دکاندار نے ہنستے ہنستے مجھے بتایا
    میں حیرت سے یہ سب سُنتا رہا ۔
    رگوں میں دوڑتا ہوا خون خشک ہوتا محسوس ہونے لگا دماغ اس بے حیائی اور بیہودگی پر کھول اٹھا سوچا کیوں نہ ان صاحب کو کچھ سبق سکھایا جائے
    *بھئی اگر یہ بات ہے تو ایک گلدستہ ہمیں بھی دیجیے ۔*

    بالکل بالکل ویسے ماسٹر صاحب کون سا والا دوں آپ کو ؟دکاندر نے مجھ سے پوچھا:

    *بھئی آپ کو معلوم ہو گا کہ آپ کی بیٹی کو کون سا پسند ہے ؟ میں نے شرماتے ہوئے کہا۔*

    دکاندار کے چہرے کا رنگ فق سے اڑ گیا ماسٹر! تم ہوش میں تو ہو کیا بک رہے ہو ؟ لگتا ہے کچھ زیادہ ہی پی لی ہے ؟ابھی اتارتا ہوں تمہارا نشہ ،دکاندار کا چہرہ غصہ سے لال ہو رہا تھا ۔

    میں اس کے غصے سے خوب لطف اندوز ہورہا تھا
    بھئی آپ تو جانتے ہیں میں پینے پلانے کی خرافات سے بہت دور رہتا ہوں آپ بس ایسا گلدستہ بنائیے کہ جو دیکھے دیکھتا رہ جائے اور آپ کی بیٹی تو خوش ہوجائے پیسوں کی بالکل پروا نہ کیجیے گا جتنے لگیں لیکن آپ کی بیٹی کا دل خوش ہو جانا چاہیے ۔

    دکاندار کا صبر جواب دےگیا اس سے پہلے کہ وہ میرا گریبان پکڑتا
    میں نےاس سے کہا بھائی ! دیکھو ! ناراض نہ ہو تمہاری بیٹی میری بہن ہی ہے مگر یہ بتاؤ تھوڑے سے نفع کے لیے تم یہ کیا کررہے ہو

    *آج تم پھول نہیں بیچ رہے دوست تم اقداربیچنے نکلے ہو۔*
    *یہ پھول محبت پر نہیں بلکہ اقدار کے جنازے پر چڑھائے جا رہے ہیں۔*

    تم سوچو آج تمہاری بیٹی کی بات آئی تو تم چراغ پا ہو گئے لیکن یہ ہی پھول فروشی کا دھندہ تم دوسروں کی بہن بیٹی کے لیے کررہے تھے تو کچھ نہ تھا تمہارا چہرہ خوشی سے دمک رہا تھا۔

    _*یاد رکھنا! تم پھول فروش نہیں اقدار فروش ہو اور جب اقدار بکیں گی تو نیلام تمہاری عزت بھی ہو گی ۔*_

    گل فروش کی آنکھوں میں آنسو تھے اور میں اپنے کالج کی جانب بڑھ گیا
    Last edited by Huraira.; 13th February 2017 at 06:08 PM.

  2. #2
    UMAR_DRAZ's Avatar
    UMAR_DRAZ is offline Senior Member+
    Last Online
    22nd December 2019 @ 02:43 PM
    Join Date
    16 Jul 2013
    Location
    Jabbi khushab
    Gender
    Male
    Posts
    1,681
    Threads
    25
    Credits
    1,836
    Thanked
    153

    Default

    جو قومیں اپنی تھزیب اور روایات بھول جاتی ھیں وه نست ونابود ھو جاتی ھیں اور هم مسلمان اپنا اسلام بھول رهے هیں

  3. #3
    Huraira.'s Avatar
    Huraira. is offline Advance Member+
    Last Online
    20th September 2022 @ 12:30 AM
    Join Date
    24 Jan 2017
    Location
    Faisalabad
    Age
    24
    Gender
    Male
    Posts
    2,895
    Threads
    305
    Credits
    25,610
    Thanked
    479

    Default

    Quote UMAR_DRAZ said: View Post
    جو قومیں اپنی تھزیب اور روایات بھول جاتی ھیں وه نست ونابود ھو جاتی ھیں اور هم مسلمان اپنا اسلام بھول رهے هیں
    بلکل درست فرمایا۔

  4. #4
    imtiaz223 is offline Member
    Last Online
    8th August 2021 @ 12:36 PM
    Join Date
    05 Jan 2015
    Location
    bahawalnagar
    Age
    25
    Gender
    Male
    Posts
    1,188
    Threads
    59
    Thanked
    39

    Default

    great post bahi

  5. #5
    awara_panche's Avatar
    awara_panche is offline Advance Member
    Last Online
    24th October 2022 @ 08:28 AM
    Join Date
    27 Feb 2014
    Age
    29
    Gender
    Male
    Posts
    1,561
    Threads
    144
    Credits
    -1,275
    Thanked
    140

    Default

    Bahot khob

  6. #6
    Join Date
    26 Mar 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    10,601
    Threads
    2397
    Credits
    107,695
    Thanked
    1656

    Default

    وعلیکم السلام۔
    رانا بھائی آپ نے با لکل ٹھیک لکھا۔
    جزاک اللہ۔
    شیئرنگ کا شکریہ۔

  7. #7
    Huraira.'s Avatar
    Huraira. is offline Advance Member+
    Last Online
    20th September 2022 @ 12:30 AM
    Join Date
    24 Jan 2017
    Location
    Faisalabad
    Age
    24
    Gender
    Male
    Posts
    2,895
    Threads
    305
    Credits
    25,610
    Thanked
    479

    Default

    Quote Shaheen Latif said: View Post
    وعلیکم السلام۔
    رانا بھائی آپ نے با لکل ٹھیک لکھا۔
    جزاک اللہ۔
    شیئرنگ کا شکریہ۔
    بہت شکریہ بھائی

Similar Threads

  1. Replies: 13
    Last Post: 4th April 2020, 07:48 PM
  2. Replies: 116
    Last Post: 11th March 2016, 10:45 PM
  3. Replies: 9
    Last Post: 8th December 2015, 03:24 PM
  4. Replies: 1
    Last Post: 22nd April 2013, 08:10 AM
  5. Replies: 12
    Last Post: 18th April 2012, 10:16 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •