Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 12 of 16

Thread: نام محمد صلی اللہ علیہ وسلم مقبولیت

  1. #1
    imran sdk's Avatar
    imran sdk is offline Advance Member
    Last Online
    20th October 2021 @ 04:14 AM
    Join Date
    16 May 2007
    Location
    پا&
    Age
    39
    Posts
    1,810
    Threads
    1129
    Credits
    1,369
    Thanked
    43

    Default نام محمد صلی اللہ علیہ وسلم مقبولیت

    اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے پیغمبرمحمدکے بارے میں آپکومخاطب کرکے فرمایا:”وَرَفَع±نَالَکَ ذِک±رَکَ“ (سورہ انشراح) اورہم نے آپ کا ذکربلند کردیاہے اوراللہ تعالیٰ نے کس طرح سے اپنے پیارے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم ) کاذکربلند فرمایا: مدّاحِ رسول حسان بن ثابتtفرماتے ہیں: ”اغرعلیہ للنبوة خاتم۔ من اللہ من نوریلوح ویشہد وختم الالہ اسم النبی الی اسمہ ۔ اذاقال فی الخمس الموذن اشہد۔ وشق لہ من اسمہ لیجلہ۔ فذوالعرش محمودوھذا محمد‘ ترجمہ:”اللہ تعالیٰ نے مہرنبوت کواپنے پاس کاایک نور بنا کر آپ(صلی اللہ علیہ وسلم )کوچمکادیا جوآپ(صلی اللہ علیہ وسلم ) کی رسالت کی گواہ ہے۔اپنے نام کے ساتھ اپنے نبیeکانام ملا لیا جبکہ پانچوں وقت م¶ذن اشہد(میں گواہی دیتاہوں)کہتاہے۔ آپ کی عزت وجلال کے اظہار کے لئے اپنے نام میں سے آپ(صلی اللہ علیہ وسلم ) کانام نکالا۔ دیکھو وہ عرش والا محمودہے اورآپ(صلی اللہ علیہ وسلم ) محمدہیں ۔ آپ(صلی اللہ علیہ وسلم )کومعراج ہوئی تو وہاں تک آپ(صلی اللہ علیہ وسلم )لے جائے گئے جہاں تک کسی اور پیغمبر کو جانا نصیب نہ ہوسکا۔قیامت کے دن سب سے پہلے اٹھائے جائیں گے اورسب سے بڑی شفاعت یعنی شفاعت کبریٰ آپ(صلی اللہ علیہ وسلم ) کونصیب ہوگی۔ سب سے بڑا مقام مقام محمود آپ(صلی اللہ علیہ وسلم ) کو نصیب ہوگا اور سب سے پہلے جنت میں آپ جائیں گے۔ اذان میں‘ کلمہ شہادت میں جہاں اللہ کی الوہیت کااعلان تین بارہے تودوبار محمد(صلی اللہ علیہ وسلم )کی رسالت کی گواہی بھی ہے۔ پھردرود پڑھاجاتاہے۔ اس میں بھی آپ(صلی اللہ علیہ وسلم ) کا اسم گرامی چاردفعہ ہے۔ پھر وضوکاعمل ہے۔ اس عمل کے بعد پھر کلمہ شہادت ہے۔اس میں بھی اللہ کی الوہیت وحدت کا اقرار واعلان اورگواہی اور ساتھ ہی محمد(صلی اللہ علیہ وسلم )کی عبدیت ورسالت کا اعلان‘ اقرار اور گواہی ہے۔ پھرمسجد میں داخل ہوتے ہیں تو پہلے درودہے۔ الصلوٰة والسلام علیٰ رسول اللہ رب اغفرلی ذنوبی اللھم افتح لی ابواب رحمتک ”اللہ کے رسول پردردوسلام ہو اے میرے رب! میرے گناہ معاف فرمادے۔اے اللہ! میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دیجئے۔ اسی طرح مسجد سے نکلتے وقت کی دعا ہے اس میں بھی صلوٰة وسلام ہے۔“ نمازمیں کھڑے ہوتے وقت اقامتِ ہے۔اس میں بھی اللہ کی الوہیت کے ساتھ محمد(صلی اللہ علیہ وسلم ) کی رسالت کااقرار ہے۔ اب نمازکے دوران تشہد میں بھی یہ دعاہے کہ جو کہ معراج کی یادگار ہے۔ التحیات للہ والصلوٰة والطیبات ‘السلام علیک ایہاالنبی ورحمة اللہ وبرکاتہ‘السلام علیناوعلیٰ عباداللہ الصلحین اشہدان لاالہ الااللہ واشہدان محمداعبدہ ورسولہ۔ ”تمام جسمانی‘قولی‘مالی عبادات اللہ کے لئے ہیں اوراے نبی تجھ پر سلام اوراللہ کی رحمت اوراس کی برکات ہو ں اور ہم پر اور اللہ کے تمام نیک بندوں پر بھی سلامتی ہو اورمیں گواہی دیتاہوں کہ اللہ کے سواعبادت کے لائق کوئی نہیں اور (صلی اللہ علیہ وسلم )ک محمد(صلی اللہ علیہ وسلم )اس کے بندے اور رسول ہیں۔“ اس کے معاًبعددرودشریف ہے۔جمعہ کے خطبہ میں ہرنمازمیںفرضی نفلی حاجت واستخارہ ‘نمازعیدین وجنازہ تک میں درودہے۔ اب آئیے ایک اورپہلوکی طرف کہ سورج نے مشرق سے ابھی اپنی نمودتازہ کاسفر شروع نہیں کیاکہ انڈونیشیا ‘آسٹریلیا کی مساجدمیں تہجد کی اذانیں ہوجاتی ہیں اور پھرقریباً ایک گھنٹہ بعد فجرکی اذان ہوتی ہے۔ عین اس وقت جب وہاں فجرکی اذان ہورہی ہوتی ہے تومغرب کی طرف کے علاقوں میں تہجدکی اذان ہورہی ہوتی ہے ۔پھراس سے آگے کے علاقوں میں جوں جوں سورج کاسفر شروع ہوتاہے کہیں عشائ‘ توکہیں عصر‘ توکہیں مغرب‘ کہیں ظہرکی اذانیں ہوتی ہیں اور یہ تحقیق بھی ہوچکی ہے کہ پوری دنیا میں ہروقت گونجنے والی آواز اذان کی ہے اوراس میں ذرابھر توقف ووقفہ نہیں ہے۔ الغرض اذان ایسی آوازہے جوہروقت پوری کائنات میں نورتوحید و رسالت کوپھیلائے رکھتی ہے۔ رسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم )سے مسلمان کی محبت جزوایمان ہے ہی مگر دنیاکی تاریخ یہ بتاتی ہے کہ تاریخ نے ہراس غیرمسلم کوبھی بہترین مقام دیاہے جس نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم ) کی تعریف کی ہے۔ ہرقابل ذکرمحقق وعالم فلاسفرودانشور نے اورہرملک وقوم کے عقلمندافراد نے آپ(صلی اللہ علیہ وسلم ) کوخراجِ عقیدت پیش کیاہے۔ جب آپ(صلی اللہ علیہ وسلم )کے بیٹے قاسمؓ فوت ہوگئے تو کفار نے شورکردیاکہ بس اب کہانی ختم ہونے کوہے۔محمد(صلی اللہ علیہ وسلم )معاذاللہ بے اولادو ابترہے۔ ان کی وفات کے بعدان کادین ختم ہوجائے گا۔ ان کا کوئی نا م لیواہی نہ ہوگا تواللہ تعالیٰ نے سورة کوثر اتاری اور فرمایا” بے شک ہم نے تجھے کوثر عطاکی (یعنی خیرکثیر)پس تو اپنے رب کی نمازپڑھ اور قربانی کر۔بے شک تیرا دشمن ہی ابترہے۔ اب دیکھیں دنیا میں محمد(صلی اللہ علیہ وسلم )کے پیروکار ڈیڑھ ارب کے قریب ہیں ....جودن رات نبی(صلی اللہ علیہ وسلم )پردردو پڑھ رہے ہیں۔ آپ(صلی اللہ علیہ وسلم )کی نبوت ورسالت کی گواہی ہروضو‘ ہراذان‘ ہر تکبیر اقامت‘ہرنماز میں‘ تشہد میں‘ہردعامیں‘ہرحدیث کی سماعت میں ‘مسجد میں داخل ہوتے وقت ‘مسجد سے نکلتے وقت ‘ ہرمسجد میں ‘دنیاکے ہرکونے میں‘ ہرلمحہ اسم محمد(صلی اللہ علیہ وسلم )کادنیا میں غلغلہ ہے۔ لیکن ذرا غورکیجئے!خوب تحقیق کرلیجئے اور اس سوال کا جواب دیجئے کہ کیا آپ پوری دنیاکے کسی بھی کونے کھدرے میں سے کوئی ایک بھی ابوجہل کانام لیوا ابولہب کا مدّاح دکھا سکیں گے؟ یقینا نہیں دکھاسکیں گے۔ یہ لوگ اتنے ظالم وسفاک تھے کہ مسلمانوں کومحض ایک اللہ کی عبادت کرنے کی پاداش میں دو دفعہ ہجرت کرناپڑی۔ حبشہ میں جاکر نجاشی بادشاہ کو بھڑکانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ناکام رہتے ہیں۔ پھر مدینہ میں جاکر پناہ لینے والوں پرحملہ آور ہوجاتے ہیں۔ بدرمیں ان کے سترسردار مارے جاتے ہیں پھربھی بازنہ آئے ۔پھرحملہ آور ہوتے ہیں۔احدمیں جنگ ہوتی ہے۔ اس کے بعدپھر پورے عرب کی افواج چوبیس ہزار کی تعدادمیں لے کرآتے ہیں (خندق ‘احزاب)معرکہ میں اللہ کی خاص مدد آتی ہے اور سخت تیز آندھی کاان پرعذاب آتاہے جس پرراتوں رات یہ لوگ سرپہ پا¶ں رکھ کربھاگنے پرمجبورہوتے ہیں۔اسلام کی شمع کو بجھانے میں ان لوگوں نے ایڑی چوٹی کازور لگاڈالالیکن ٭ نورِ توحید باطل کی حرکت پہ ہے خندہ زن پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا ٭ ستیزة کار رہا ہے ازل سے تا امروز چراغِ مصطفوی سے شرارِ بو لہبی اب ہم دیکھتے ہیں کہ میڈیارپورٹس رسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم ) کے اسم گرامی کے بارے میں کیا تاثردیتی ہیں۔کچھ عرصہ پہلے میڈیا میں یہ خبرآچکی ہے کہ پوری دنیامیں سب سے زیادہ رکھا جانے والا نام محمد(صلی اللہ علیہ وسلم )ہے۔اکثرمسلمان اپنے نام کے ساتھ محمد ضرورلکھتے ہیں۔ اب اس حوالے سے یورپ کے سب سے طاقتور ملک فرانس کی ایک رپورٹ ملاحظہ کیجئے۔ فرانس ‘مسلمان سب سے زیادہ نام محمدرکھتے ہیں۔ملک میں ”محمد“نام کے مسلمان سب سے زیادہ ہیں۔2005ءمیں بھی یہی نام سب سے زیادہ رکھاگیا۔ فرانس میں ہمارے پیارے نبی(صلی اللہ علیہ وسلم )کے نام محمد کی مسلمانوں میں مقبولیت میں اضافہ حدکمال کوپہنچ گیاہے۔ فرانس کے اقتصادی ادارے کے اعدادوشمار کے مطابق فرانس کے مسلمانوں میں ہرنئے پیدا ہونے والے بچے کانام محمد رکھاجارہا ہے‘ یہ نام بلا مقابلہ تمام ناموں پرچھاگیاہے ۔ فرانس میں 1940ءسے لے کر2005ءتک فرانسیسی مسلمانوں میں محمدنام والے 53 ہزارتین سوستراشخاص ہیں۔یہ یادرہے کہ جن کانام محمدعلی ‘محمد امین‘ یامحمدصالح اورسیدمحمد وغیرہ ہے‘ یہ اس فہرست میں شامل نہیں۔یہ سب نام محمدنام والوں سے علاوہ ہیں اور اس طرح خالص محمد(صلی اللہ علیہ وسلم )کے نا م والے مسلمانوں کی تعداد24000 ہے۔ فرانس میں1925ءتک کسی ایک شخص کانام بھی محمد درج نہیں کیاگیاتھا جبکہ پہلا محمد نامی اندراج 1926ءکو ہوا اور فرانس کے شہرپیرس میں پہلی مسجد جس کانام (پیرس مسجد الکبیر) تھا وہ بھی 1926ءمیں ہی تعمیر کی گئی اور سب سے زیادہ محمدنام والے بچوں کااندراج 1984ءمیں کیاگیاجن کی تعداد 1725تھی۔ گزشتہ سال 2005ءمیں پیداہونے والے جن بچوں کے نام محمدتھے‘ان کی تعداد1550تھی۔ ”جرمنی میں اسلام تیزی سے پھیلنے والا مذہب بن گیا“ عیسائی کمیونٹی میں اسلام قبول کرنے کی شرح میں ناقابل یقین حدتک تیزی آئی ہے۔ جرمن وزارت داخلہ مورخہ15-01-07کومیڈیامیں یہ رپورٹیں شائع ہوئیں کہ ”جرمنی میں اسلام تیزی سے پھیلنے والامذہب بن گیاہے۔“عیسائی کمیونٹی میں اسلام قبول کرنے کی شرح میں ناقابل یقین حدتک تیزی آئی ہے۔ ایک سروے کے مطابق جولائی2004ءتاجون 2005ءمیں چارہزار افراد نے اسلام قبول کیا ہے جوکہ اس سے قبل اتنے عرصے میں اسلام قبول کرنے والے افراد کی تعداد سے چارگنازیادہ ہے۔ دریں اثناجرمن اسلامک تھنک ٹینک کے سلیم عبداللہ نے ملکی خبررساں ادارے سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اسلام قبول کرنے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اوراعلیٰ پڑھے لکھے افراد کی ہے۔انہوں نے کہاکہ اسلام کی قبولیت کی شرح میں اضافے کی بنیادی وجہ عیسائیوں کے اپنے عقائد پرشکوک ہیں۔ ایک جرمن خاتون سوشیالوجسٹرمونیکاولرب کے مطابق جرمن عیسائیوں میں اسلام کی مقبولیت کی وجہ اس مذہب کا حقیقی متبادل نظام زندگی ہے۔ اس کے علاوہ پچھلے دنوں یہ خبربھی آئی تھی کہ جرمنی کے ایک بوڑھے پادری رونلڈویزل برگ نے جرمنی میں اسلام کی روزافزوں ترقی اورچرچ کی ناکامی پر احتجاجاً خودکشی کرلی۔ امریکہ میں اسلام قبول کرنے والوں میں اضافہ: مذہب کی طرف مائل ہونے والے عیسائیوں کی زیادہ تعداد کیتھولک فرقے سے ہے۔ وائس آف امریکہ کی رپورٹ گزشتہ چندبرسوں میں امریکہ میں اسلام قبول کرنے والوں کی تعدادمیں نمایاں اضافہ ہواہے۔ امریکی مسلمانوں کی اکثریت کاتعلق افریقی نسل سے ہے جبکہ دیگرحصوں سے آئے تارکین وطن میں بھی اسلام قبول کرنے کارجحان بڑھ گیا ہے۔ امریکی ٹیلی ویژن وائس آف امریکہ کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ میں جولوگ اسلام کی طرف مائل ہورہے ہیں ان میں زیادہ تعدادعیسائیوں کے فرقے کیتھولک سے ہے۔ چاہے وہ امریکہ کے اپنے رہنے والے ہوں یا پھرلاطینی امریکہ کے مختلف ممالک سے آکرامریکہ میں آباد ہوئے ہوں۔ لوگ اسلام کی مختلف خصوصیات سے متاثرہوکر مشرف بہ اسلام ہو رہے ہیں لیکن زیادہ ترلوگ اسلام کے تصور وحدانیت اور مساوات سے متاثرہوکراسلام قبول کررہے ہیں جبکہ خواتین‘ اسلام میں خواتین کے حقوق کودیکھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہورہی ہیں۔ اس وقت تقریباً امریکہ میں7لاکھ سے زائد مسلمان آباد ہیں جن میں سے نصف سے زائد کی جائے پیدائش امریکہ ہے۔ان لوگوں نے یاتومسلمان گھرانوں میں آنکھ کھولی یا پھرشعور میں مذہب تبدیل کیا۔ انٹرنیٹ دوستی: شیرون نامی 2کینیڈین خواتین پاکستان پہنچ گئیں‘ اسلام قبول وزیرستان کے امان اللہ سے دوستی کرنے والی بھی محبت پانے کے لئے ماں سمیت آگئی انٹرنیٹ دوستی کینیڈاکی2خواتین کوپاکستان لے آئی۔ ایک کاصرف قبول اسلام‘دوسری نے اپنے دوست سے شادی بھی کرلی۔ قابل ذکربات یہ ہے کہ دونوں خواتین کانام شیرون ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان آکراسلام قبول کرنے والی 47سالہ کینیڈین خاتون نے بتایاکہ پاکستان میں کوئی دہشت گردنہیں۔یہاں کے لوگ سچے اور ایماندار ہیں۔ پیرمحل کے نواحی گا¶ں چک نمبر319گ ب کے رہائشی محمدمنشاءنے کینیڈاکے شہرسلیولیک کی رہائشی 47سالہ شیرون فاطمہ سے انٹرنیٹ چیٹنگ کے ذریعے دوستی کرلی۔ چارسال گزرنے کے بعد شیرون فاطمہ محمدمنشاءکوملنے گزشتہ ماہ پاکستان آگئی اور یہاں قرآن پاک کی تعلیمات سے متاثرہوئیں اوراسلام قبول کرلیا۔ شیرون فاطمہ نے میڈیاکوبتایاکہ میرے ناناجان ملک شام کے رہنے والے تھے جنہوں نے میرے نام کے ساتھ فاطمہ رکھاتھا۔نومسلم خاتون نے بتایااسلام سچامذہب ہے۔ معاشرہ میں عورتوں کے تحفظ کی مثال اسلام کے علاوہ کسی مذہب میں نہیں ملتی۔ محمدمنشاءنے بتایاکہ انٹرنیٹ سے نوجوان نسل اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکتی ہے مگر صحیح استعمال کرناچاہئے۔ دریں اثناءصوبہ سرحد کے ضلع بنوں کے نوجوان امان اللہ نے ایک سال قبل انٹرنیٹ پر کینیڈا

  2. #2
    imran sdk's Avatar
    imran sdk is offline Advance Member
    Last Online
    20th October 2021 @ 04:14 AM
    Join Date
    16 May 2007
    Location
    پا&
    Age
    39
    Posts
    1,810
    Threads
    1129
    Credits
    1,369
    Thanked
    43

    Default محمد(صلی اللہ علیہ وسلم )

    کی ”شیرون “نامی خاتون کے ساتھ دوستی کی ۔رفتہ رفتہ یہ تعلق محبت میں تبدیل ہوگیا۔ محبت کے ہاتھوں مجبورہوکر بالآخر ماہ نومبر کے عین وسط میں تمام تر رکاوٹوں اورخطروں کو عبورکرتے ہوئے بلاخوف وخطر کینیڈین خاتون ”شیرون“ اپنی بوڑھی ماں کے ہمراہ ہزاروں میل کا طویل سفر طے کرکے پاکستان آکرصوبہ سرحد کے جنوبی ضلع بنوں پہنچ گئی جہاں اس نے اپنی محبت کوپروان چڑھانے کی خاطر اسلام بھی قبول کرلیا۔جس کے بعد اس کانام ”شیرون“ سے تبدیل کرکے نیانام ”فاطمہ“ رکھ دیاگیا اور یوں انٹرنیٹ پرجنم لینے والی محبت کی یہ داستان شادی کے انجام کوپہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق بنوں میں تقریباً دوہفتے گزار کر کینیڈین دلہن فاطمہ اپنی ماں کے ہمراہ کینیڈاواپس چلی گئی جبکہ اس کاہونے والاپاکستانی شوہر بہت جلد کینیڈا چلاجائے گا۔ بتایا جاتاہے کہ کینیڈین خاتون نہ صرف علاقائی رسم ورواج سے بے حد متاثر ہوئی ہے بلکہ مقامی لوگوں کی مہمان نوازی کو بے حد سراہتے ہوئے مغربی دنیا کے دعو¶ں کے برعکس وزیرستان کے لوگوں کوانتہائی امن پسندقراردیاہے۔ بابری مسجدکی شہادت میں شریک دوہندونوجوان مسلمان ہوگئے: 1992ءمیں بابری مسجدکی شہادت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے دوہندوانتہاپسندنوجوانوں نے اسلام قبول کرلیا ہے۔دونوں نوجوانوں دھرمینداوربلیرنے جمعیت امام ولی اللہ ٹرسٹ کے سربراہ کے ہاتھ پراسلام قبول کیاجن کے اسلامی نام عمراورعامررکھے گئے ہیں۔ اس بات کاانکشاف ٹرسٹ کے سربراہ مولاناکلیم صدیقی نے ایک تحقیقی جریدے کوایک انٹرویومیں کیا۔انہوں نے بتایاکہ بھارت میں ٹرسٹ کی کوششوں سے اب تک بہت سے افراد مشرف بہ اسلام ہوچکے ہیں۔ جن میں بی جے پی کے لیڈرجئے کمار ملہوترہ کے بھائی بھی شامل ہیں۔ جواب ڈاکٹر سعید کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ جبکہ بابری مسجدکوشہیدکرنے میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے والاہریانہ سونی پت کارہائشی دھرمیندرجس کااب اسلامی نام عمرہے ‘نے بابری مسجد کی شہادت کے بعداس کی اینٹوں پر پیشاب کردیاجس کے بعدوہ پاگل ہوگیا اور اپنی ماں کے ساتھ بدتمیزی کی کوشش کی ‘وہ ننگاہوجاتاتھا۔جس سے اس کی والدہ اور گھروالے پریشان ہوکر میرے پاس آئے ۔میں نے انہیں کہا کہ جس اللہ کاگھراس نے ڈھایاہے‘ وہی اسے ٹھیک کرے گا۔ چنانچہ باپ بیٹے نے کلمہ پڑھ لیا۔ اس کے بعدوہ مکمل طورپر ٹھیک ہے اور تبلیغی سرگرمیوں میں شامل ہے جبکہ ایک دوسرے نوجوان عامر کانام بلیئر تھا۔وہ پانی پت کارہنے والاتھااوربابری مسجد ڈھانے میں سب سے آگے تھا۔اس کے والدنیک انسان تھے انہوں نے بیٹے سے ناراضگی کااظہارکرتے ہوئے کہا‘ تو نے اوپر والے کا گھرکیوں ڈھایاہے؟یہی کہتے کہتے ان کا انتقال ہوگیا اوروصیت کی کہ ان کابیٹاان کی ارتھی کے پاس نہ آئے۔ باپ کے انتقال کے بعدوہ شدیدپریشان تھا ۔جب وہ مولانا کلیم صدیقی کے پاس آیااورتین دن ان کے ساتھ گزارے ‘ تیسرے دن عصرسے قبل اس نے کلمہ پڑھ لیا۔تب سے اس نے عہد کیاکہ وہ ہرسال چھ دسمبرکوبابری مسجدکی شہادت کے دن ایک نئی مسجدکاسنگ بنیادرکھاکرے گا۔کلمہ پڑھنے کے بعدوہ مطمئن ہوگیا ۔دونوں نوجوانوں کوہندو انتہاپسند وں نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیںجس کے بعدوہ دونوں تبلیغ کے لئے بیرون ملک چلے گئے جہاں وہ دعوت حق میں مصروف ہیں۔ جارجیاکے شہرمیکن کے میئرجیک ایلسن نے اسلام قبول کرلیا امریکی ریاست جارجیاکے شہر میکن کے میئرجیک ایلسن نے اسلام قبول کرکے اپنانام حکیم منصورایلس رکھ لیاہے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق 61سالہ حکیم نے سینیگال میں دسمبر میں ایک تقریب کے دوران اسلام قبول کیا۔ میکن شہرکے باسی حکیم کے آبا¶اجداد کوغلام کی حیثیت سے شمالی امریکہ لایاگیا تھا۔ حکیم نے کہاکہ وہ برسوں سے قرآن کامطالعہ کررہے تھے اور ان کے آباءواجدادامریکہ لائے جانے سے قبل مسلمان تھے۔ حکیم نے کہاکہ انہوںنے اپنی بیٹیوں کے کہنے پرخاندانی نام برقراررکھاہے۔حکیم جن کی میئرشپ اس برس ختم ہوجائے گی‘ انہوں نے اس بات کاحساب نہیں کیا ہے کہ ان کا تبدیلی مذہب ان کے سیاسی کیرئیرپرکتنااثرانداز ہوگا۔ زندگیاں خطرہ میں ہیں‘دوبارہ عیسائی مذہب قبول کرنے پرمجبورکیاجارہاہے ہم نے کسی لالچ کے تحت اسلام قبول نہیں کیا‘ ورنہ 30ہزارماہانہ کی نوکری نہ چھوڑتا....اب اسلام قبول کرنے والے عیسائیوں کو ڈرایا دھمکایا جاتا ہے‘نومسلم پادری اوربیوی کی گفتگو سابق عیسائی پادری محبوب بشارت مغل اوران کی نومسلم بیوی عائشہ بشارت نے کہاہے کہ انہیں دوبارہ عیسائی مذہب اختیار کرنے پرمجبور کیاجارہاہے اوران کی زندگیاں خطرہ میں ہیں۔نومسلم محبوب بشارت مغل اور عائشہ بشارت نے روزنامہ پاکستان کے دفترآکربتایاکہ محبوب بشارت پادری کے طورپرسنٹرل چرچ وارث روڈ میں درس دیتاتھا۔ اس کے مسلمان علماءسے مناظرے بھی ہوئے تھے۔ ستمبر2006ءکواس نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکراسلام قبول کرلیا۔ جس پراس کی بیوی رومہ اسے چھوڑ کر چلی گئی ۔تاہم نومبر2006ءمیں رومہ نے بھی اسلام قبول کرلیا اوراس کااسلامی نام عائشہ رکھاگیا۔ دونوں نے آپس میں نکاح کرلیا جس پرعائشہ کے والدین نے اس پرتشددکرایا‘بشارت اسے لینے گیا تواسے بھی مارپیٹ کربھگادیا۔ عائشہ کے والدین نے جگامسیح کے بیٹے یوسف کوبلایاجواسے اس کی ماں اوربہن کے ساتھ زبردستی گاڑی میں ڈال کرجوزف فرانسس کے دفتر لے گیا۔نومسلم جوڑے نے الزام لگایاکہ وہاں پرجوزف فرانسس پطرس اورپادری عمانوئیل کھوکھرنے عائشہ کے ساتھ بدتمیزی کی اورجوزف فرانسس نے اسے بے لباس کرنے کی دھمکی دی۔اس کی بشپ سموئیل سے بھی بات کرائی گئی ۔انہوں نے بھی اسے برے نتائج کی دھمکیاں دیں۔ خاتون نے الزام لگایاکہ بعدمیں اس پرمٹی کاتیل چھڑ ک کرآگ لگادی گئی۔ اس نے مشکل سے آگ بجھائی تاہم اس کاپیٹ جل گیا۔ اس دوران بشارت نے 15پر پولیس کواطلاع دی۔پولیس کے خوف سے وہ لوگ اسے تھانہ سول لائن لے آئے۔ وہاں اسے یوسف کے بھائی منظورنے دھمکی دی کہ ہمارے خلاف بیان دیا تو زندہ نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے بتایاکہ ملزموں کے خلاف کارروائی کے لئے ہم نے تھانہ اچھرہ میں درخواست دے رکھی ہے مگرپولیس کوئی کارروائی نہیں کررہی۔ محبوب بشارت نے کہاکہ ہم نے کسی لالچ کے تحت مذہب اسلام قبول نہیں کیاورنہ میں30ہزار روپے ماہانہ کی نوکری اورگاڑی کیوں چھوڑتا۔ بشارت نے کہاکہ اس کی دوبچیاں بھی ملزموں کے پاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے حالات مختلف تھے لیکن اب اسلام قبول کرنے والے عیسائیوں کو ڈرایادھمکایاجاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ جوزف فرانسس جیسے لوگ ایک طرف توعیسائی مذہب قبول کرنے والے مسلمانوں کوتحفظ دیتے ہیں ‘دوسری طرف مسلمان ہونے والے عیسائیوں کوقتل کی دھمکیاں دیتے ہیں۔نومسلم جوڑے نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ہم کچھ نہیں مانگتے۔ صرف ہمیں تحفظ دیاجائے۔ کابل میں3ہندونیپالی سیاحوں کاقبول اسلام افغانستان کے دورے پرآنے والی خاتون سمیت تین نیپالی سیاحوں نے ہندوازم ترک کرکے دین اسلام قبول کرلیا۔ نیپال کے علاقے ڈمک Damakسے تعلق رکھنے والے میاں بیوی راجیش سیٹولا اور رینوکاسٹیولاسمیت ان کے ماموں ویلی رام پرسادکابل کی جامع مسجد عبداللہ عظام کے خطیب قاری محی الدین احمدی کے ہاتھوں مشرف بہ اسلام ہوئے۔ جامع مسجد کے خطیب محی الدین نے قبول اسلام کے

  3. #3
    imran sdk's Avatar
    imran sdk is offline Advance Member
    Last Online
    20th October 2021 @ 04:14 AM
    Join Date
    16 May 2007
    Location
    پا&
    Age
    39
    Posts
    1,810
    Threads
    1129
    Credits
    1,369
    Thanked
    43

    Default محمد(صلی اللہ علیہ وسلم )

    بعدان کے نام تبدیل کردئیے۔اس طرح32سالہ نومسلم راجیش کانام بلال جبکہ ان کی بیوی رینو کانام فاطمہ اوران کے ماموں کانام رام پرساد سے تبدیل کرکے عبداللہ رکھاگیاہے۔ بلال اورفاطمہ چونکہ پہلے ہی رشتہ ازدواج میں منسلک تھے اس لئے ان کاشرعی طورپر نکاح پڑھایاگیا۔ بعدازاں تینوں نومسلموں نے افغان صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دین اسلام کو اس کے سچے عقائد اوراصولوں کی بناءپرقبول کرلیاہے جبکہ ہندومذہب کی بنیاد ہی غلط ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اپنے ہی ہاتھوں سے بنائے جانے والے بتوں کی پوجا ان کے ذہنوں کو مطمئن نہیں کرسکتی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ نیپال میں الیکٹرونکس اشیاءکی تجارت کرتے ہیں اور کچھ عرصہ افغانستان میں گزارنے کے بعدنیپال لوٹنے پر وہ اسلام کی تبلیغ کاکام شروع کردیں گے۔ ”دس برس میں فرانس اوربرطانیہ کے ایک لاکھ شہری مسلمان ہوئے“ یورپ میں مستقبل میں کوئی امیدوارمسلمانوں کی تائیدکے بغیرپارلیمنٹ میں نہیں پہنچ سکے گا۔ اسرائیلی پروفیسر دس برسوں میں فرانس اور برطانیہ کے ایک لاکھ سے زائد شہریوں نے اسلام قبول کیا‘اگریہی رفتارجاری رہی تو آئندہ 25سال میں یورپی مسلمانوں کی تعداد6کروڑ سے تجاوز کرجائے گی۔ اسرائیل میں ہیبرویونیورسٹی میں تاریخ اسلام کے پروفیسررافل اسرائیل نے اپنی تصنیف ”یورپ پر تیسرا اسلامی حملہ“میں بتایاکہ اس وقت یورپ میں3کروڑ سے زائد مسلمان رہائش پذیرہیں‘پچاس سالوں میں یہ یورو عربیہ بن جائے گا۔ تصنیف میں بتایاگیاکہ مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی آبادی یورپ کے لئے تشویشناک ہے۔یہی وجہ ہے کہ یورپی یونین میں ترکی کے داخلہ کی مخالفت کی جارہی ہے کیونکہ ترکی کی شمولیت سے براعظم کی مجموعی آبادی450ملین سے تجاوز کر جائے گی اور کوئی امیدوار مسلمان کمیونٹی کی تائید کے بغیر ممبر پارلیمنٹ نہ بن سکے گا۔ 30سال بعدپوری برطانوی پارلیمنٹ مسلمانوں کی ہوگی۔شاہد ملک برطانوی رکن پارلیمنٹ شاہدملک نے کہاہے کہ امریکہ جہاں دنیاکے تمام اہم مسائل حل ہوتے ہیں‘میں رہنے والے مسلمان نہایت ہی اہم ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پاکستان مسلم لیگ(ق) امریکہ اورراجگان پران کی جانب سے اپنے اورڈسٹرکٹ ناظم منڈی بہا¶الدین چودھری ریاض اصغرکے اعزازمیں فائیوسٹار ہال میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کے دوران کیا جس میں راجہ مشتاق پران‘افضل گلبہار‘خاوربیگ‘ریاض چودھری‘ احسان الحق‘خالد چودھری‘ کفایت اللہ‘چودھری مظفر‘شاہنوازخان‘ بشیر قمر‘راجہ ضمیرپران‘ چودھری جاویداقبال چیچی‘ ڈاکٹراخترحسین اکرام‘شجاعت حسین سمیت مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والی دوسوسے زائداہم شخصیات نے شرکت کی۔ شاہد ملک نے کہاکہ پاکستان میں زلزلہ کے دوران متاثرین زلزلہ کے لئے میں نے اپنی کوششوں سے برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر سمیت اعلیٰ برطانوی حکام سے بہت امدادلی اور بہت سے کام کروائے۔ایساصرف اسی صورت میں ممکن ہواکہ میں برطانوی پارلیمنٹ کارکن اورسیاست میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں رہنے والے مسلمان خوش قسمت ہیں‘وہ زیادہ پڑھے لکھے ہیں اورمعاشی طورپرزیادہ مستحکم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں رہنے والے بعض پاکستانی ردعمل کے اظہار میں شدت رکھتے ہیں۔ لندن میں سیون سیون کے واقعے کے بعدمیں نے مسلمانوں سے کہاکہ انہیں معذرت خواہ ہونے کی ضرورت نہیں۔”سیون سیون“کے واقعے کا ہم سے یااسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ وہ لوگ اسلام کے مخالف تھے۔ اسلام کہاں کہتاہے کہ بے گناہ افراد کومارو۔شاہدملک نے کہاکہ فی الحال انتہا پسندی امریکہ میں نہیں۔ اگرکوئی یہ سمجھے کہ یہ امریکہ میں نہیں آئے گی تومیں اسے لکھ کردینے کے لئے تیار ہوں کہ یہ مسئلہ امریکہ میں بھی آئے گا۔ ہمیں مل کر اس چیلنج سے نبرد آزما ہونا ہے ۔انہوں نے کہاکہ امریکہ میں رہنے والے مسلمان ہم سے سبق سیکھیں۔ شاہدملک نے کہاکہ برطانوی پارلیمنٹ میں اس وقت چار مسلمان ہیں۔1997ءمیں پہلے پاکستانی محمد سرور ممبرپارلیمنٹ منتخب ہوئے۔2001ءمیں خالدمحمود کے آنے کے بعدتعداددوہوگئی۔2005ءمیں ہماری تعداد پانچ ہوگئی ۔انہوں نے ازراہ تفنن کہاکہ اس لحاظ سے دیکھا جائے تو 2008ءمیں یہ تعداد2013,8میں16 اور30سال کے بعدپوری پارلیمنٹ ہی مسلمان ہوجائے گی۔ مسلمانوں میں ”وژن“کم اور ”ڈویژن“ زیادہ ہے۔میں سمجھتاہوں کہ ادھرہم متحد نہیں توہم ترقی نہیں کرسکتے۔ یادرہے کہ وزیراعظم برطانیہ ٹونی بلیئر نے بھی کچھ عرصہ قبل کہاتھاکہ عنقریب برطانیہ کاوزیراعظم مسلمان بھی ہو سکتاہے۔ پاپ سنگرمائیکل جیکسن نے اپنے مشرف بہ اسلام ہونے کی تصدیق کردی ہالی وڈکے مشہورپاپ سنگرمائیکل جیکسن نے اپنے مشرف بہ اسلام ہونے کی تصدیق کردی ۔مشرق وسطیٰ کے اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق عرب اسرائیلی اخبار”پینوراما“نے دعویٰ کیاکہ مائیکل جیکسن نے اس اقدام کااعلان کیاہے اوربحرین جانے کے اپنے منصوبوں کا انکشاف کیاہے جہاں اس نے جائیدادبھی خریدلی ہے۔ پاپ سنگرمائیکل جیکسن کے بھائی جرمین جیکسن نے ایک برطانوی اخبار کوبتایا کہ ان کے بھائی مائیکل جیکسن ممکن ہے کہ اسلام قبول کرلیں۔ 52سالہ جرمین جیکسن نے جوقبل ازیں مشرف بہ اسلام ہوچکے ہیں‘نے بتایا کہ جب میں مکہ معظمہ سے واپس آیا تو بہت سی کتابیں اپنے بھائی کے لئے لایا‘جنہیں پڑھ کر مائیکل جیکسن نے مجھ سے مذہب کے بارے میں بہت سی باتیں دریافت کیں۔ میں نے انہیں بتایاکہ یہ بڑاہی پرامن اورخوب تر مذہب ہے۔ میراخیال ہے کہ میرابھائی غالباً میری اتباع کرتے ہوئے اسلام قبول کرلے گا۔اس نے میری طرف سے دی گئی کتابیں پڑھیں اوراسے باطنی سکون حاصل ہوا۔انہوں نے کہا کہ اگرمائیکل جیکسن اسلام قبول کرلیں تومیں اور وہ مل کر دنیا کو ایک اہم پیغام دے سکتے ہیں۔ مجلہ الدعوة پہلے ہی اپنے شمارہفروری 2006ءمیں مائیکل جیکسن کے قبول اسلام کے امکان پرتفصیلی رپورٹ شائع کرچکاہے۔ امریکہ عیسائیت سے مایوس لوگ بڑی تعداد میں اسلام قبول کرنے لگے سیاہ فام باشندے زیادہ تعدادمیں اسلام قبول کررہے ہیں۔اس وقت امریکہ میں20لاکھ سیاہ فام مسلمان ہیں‘ اسلام سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والامذہب بن گیا۔ اسلام امریکہ میں بہت تیزی سے پھیلنے والا مذہب بن گیاہے۔خصوصاً سیاہ فام باشندے دائرہ اسلام میں داخل ہو رہے ہیں۔ نائن الیون کے واقعات کے بعد نومسلموں پر بھی امریکی حکومت کادبا¶بڑھ رہاہے۔ ایک تحقیق کے مطابق عیسائیت سے مایوس لوگ اسلام کوبہتر آپشن کے طورپر دیکھ رہے ہیں۔ واسرکالج کے پروفیسرلارنس مامیانے کہاہے کہ اسلام میں وہ سب کچھ ہے جس سے انسان دنیا میں پاکیزہ زندگی گزار سکتاہے‘یہی وجہ ہے کہ امریکہ کا پڑھا لکھا طبقہ بھی دائرہ اسلام میں داخل ہورہاہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت امریکہ میں20لاکھ سیاہ فام مسلمان ہیں۔ پروفیسرلارنس نے کہا کہ امریکہ میں مساجد کی بڑھتی ہوئی تعدادبھی اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگوں کااسلام کی جانب رجحان بڑھ رہاہے۔ فرانس میں تیسرااسلامی سکول قائم فرانسیسی حکام کے ساتھ تقریباً ایک مہینے سے چلے آرہے تنازعہ کے بعدآخرکار پیرکے روزفرانس کے شہرلیون میں تیسرااسلامی سکول قائم ہوگیا۔الکندی پرائیویٹ سکول جسے 9ویں صدی عیسوی کے مشہورعرب دانشور یعقوب بن اسحاق الکندی سے منسوب کیاگیاہے۔ چھٹی جماعت کے 20طلباءکے لئے کھول دیاگیاہے۔ افسران کاکہناہے کہ اس سکول میں11سے12سال کے تقریباً140طلباءتعلیم حاصل کریں گے جس سے اسے فرانس کا سب سے بڑامسلم سکول قراردیاجا سکتا ہے۔زیادہ ترمسلم والدین اپنے بچوں کواسلامک پرائیویٹ سکول میں داخل کراناپسندکرتے ہیں کیونکہ اس طرح انہیں یقین رہتاہے کہ ان کے بچوں کواسلام کی صحیح تعلیم حاصل ہوگی جبکہ دیگر کاخیال ہے کہ ان سکولوں میں لڑکیوں کواسکارف پہننے کی اجازت دی جائے گی جبکہ 2004ءسے فرانس کے حکام نے مذہبی نشانات بشمول حجاب پرعوامی سکولوں میں پابندی عائد کردی ہے۔ فرانس میں اسلام بہت ہی تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔جہاں پریورپ میں رہنے والے مسلمانوں کی سب سے بڑی آبادی موجودہے۔یہاں پرتقریباً45لاکھ مسلمان آباد ہیں جو کہ ملک کی کل آبادی کا7فیصد بنتاہے۔ یورپ‘اسلام کے پھیلا¶ میں تیزی‘15برس بعد4ہزار گرجا گھر بند ہوجائیں گے موجودہ صورتحال برقراررہی توموجودہ صدی کے آخر میں مسلمان یورپ میں اکثریت حاصل کرلیں گے‘ چرچ جانے والوں میں کمی‘مساجد جانے والوں میں اضافہ....مسلم نوجوانوں میں اپنے والدین کی نسبت دین سے محبت اور لگا¶ بڑھ رہاہے۔2046ءتک جرمنی کی اکثریتی آبادی مسلمان ہوگی۔ یورپ میں اسلام تیزی سے پھیل رہاہے۔مساجد کی تعداد بڑھ رہی ہے جبکہ گرجاگھروں کی تعدادمیں کمی آرہی ہے۔ صدی کے آخرتک یورپ میں مسلمان اکثریت حاصل کرسکتے ہیں۔ اگلے 15برسوں میں4000گرجاگھروں کے بندہونے کے امکانات ہیں۔ یورپی ممالک میں آج کل یہ دیکھاجارہاہے کہ چرچ جانے والوں کی تعداد کم ہوتی جارہی ہے جبکہ مساجد میں نمازیوں کی تعداد میں اضافہ ہوتاجارہاہے۔ اس بات کاانکشاف حالیہ سروے میں ہوا ہے۔ گروپس ریسرچ نامی ایک برطانوی تھنک ٹینک کے ذریعے 2005ءمیں کرائے گئے سروے کے مطابق صرف 6.3 فیصد برطانوی شہری چرچ کے ہفتہ وار ی اجتماع میں شرکت کرتے ہیں۔ رپورٹ میںکہاگیاہے کہ اگلے 15برسوں میں تقریباً 4000چرچ بندکردئیے جائیں گے اوران کی جگہ کو بیچ دیا جائے گایاانہیں مسمارکرکے اس جگہ کودوسرے کاموں کے لئے استعمال کیاجائے گا۔دوسری طرف مسلمانوں میں اپنے مذہب کی طرف جھکا¶بڑھتاجارہاہے۔ حالیہ برسوں میں مساجد جانے والوں اوراپنے مذہب کے متعلق مزیدسیکھنے کے جذبے میں اضافہ ہواہے۔ رپورٹ کے مطابق یورپ کے نوجوان مسلمانوں میں اپنے والدین کے مقابلے میں مذہبی رجحان زیادہ ہے حالانکہ یورپ میں کل آبادی کے مقابلے میں محض تین فیصدمسلم آباد ہیں۔اس کے باوجودتھنک ٹینک کاکہناہے کہ اگلے پانچ برسوں میں مساجد میں جانے والے مسلمانوں کی تعداد چرچ جانے والے عیسائیوں سے دگنی ہوجائے گی۔ آج تقریباً4000 مساجد یورپی مسلمانوں کے زیراستعمال ہیں۔گزشتہ صدی میں ہزاروں مسلمان نقل مکانی کرکے یورپ پہنچے ہیں جبکہ روزانہ ہزاروں کی تعدادمیں یورپی عوام مشرف بہ اسلام ہورہے ہیں۔ اس بنیادپرماہرین کاکہناہے کہ اس صدی کے اختتام تک یورپ کی اکثریتی آبادی مسلمانوں پرمشتمل ہوگی۔ جرمنی حکومت کے حمایت یافتہ کانیوسینٹرل انسٹی ٹیوٹ نامی تھنک ٹینک نے پیش گوئی کی ہے کہ 2046ءتک جرمن کی اکثریتی آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہوگی۔ لاسنکویونیورسٹی میں مذہبی تعلیمات کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے پروفیسرٹائیگوال بورق کا کہنا ہے کہ آئندہ برسوں میں کثیرتعدادمیں عیسائی مشرف بہ اسلام ہوں گے۔ برمنگھم ‘انگریزنوجوان نے اسلام قبول کرلیا جامع مسجداہلحدیث گرین لین برمنگھم میں مولانا محمد حفیظ اللہ خان المدنی کے ہاتھ پرایک انگریزنوجوان نے اسلام قبول کرلیا۔کلمہ شہادت پڑھانے سے قبل اس بات کااطمینان کر لیاگیا کہ وہ بغیرکسی خوف وطمع کے اسلام کی حقانیت کو سمجھ کر اسلام قبول کررہاہے۔ اس نے نیااسلامی نام ابراہیم آلتھوپ پسندکیا۔ کراچی‘ہندواقلیت کے 43 افراد نے اسلام قبول کرلیا پاکستان اسلامک مشن سوسائٹی کے تحت راشدمنہاس روڈ پرمقامی لان میں تقریب تالیف قلب وتقسیم اسناد منعقد ہوئی جس میں گزشتہ 4ماہ کے دوران سلیمان گوٹھ‘بچوگوٹھ‘ عیسیٰ شیخ محمد گوٹھ اور ایوب گوٹھ نیو کراچی میں ہندوخاندانوں کے 43 افراد کوقبول اسلام کی سندیں تقسیم کی گئیں۔ دہر میں اسم محمد(صلی اللہ علیہ وسلم ) سے اجالا کر دے اللہ سے دعاہے کہ وہ ہم سب کورسمی مسلمانوں کی بجائے عملی مسلمان بنائے۔ کی سیرت کو کماحقہ اپنانے کی توفیق عطافرمائے۔آمین

  4. #4
    MOHAMMEDIMRAN's Avatar
    MOHAMMEDIMRAN is offline Senior Member+
    Last Online
    17th September 2016 @ 11:52 AM
    Join Date
    19 Dec 2008
    Posts
    2,722
    Threads
    161
    Credits
    1,056
    Thanked
    313

    Default

    zabardast...
    thanks
    keep it up...

  5. #5
    izloveiz786 is offline Senior Member+
    Last Online
    2nd June 2010 @ 04:44 AM
    Join Date
    26 Jun 2008
    Posts
    121
    Threads
    38
    Credits
    940
    Thanked
    0

    Default

    zabardast...
    thanks

  6. #6
    Prity is offline Senior Member+
    Last Online
    18th July 2009 @ 10:23 PM
    Join Date
    05 Mar 2009
    Age
    34
    Posts
    49
    Threads
    3
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default

    Jazak Allah

  7. #7
    Join Date
    07 Feb 2009
    Location
    Quetta
    Age
    39
    Posts
    217
    Threads
    12
    Credits
    1,070
    Thanked: 1

    Default

    nice

  8. #8
    Black Evil is offline Senior Member+
    Last Online
    16th April 2010 @ 02:16 PM
    Join Date
    16 Nov 2008
    Location
    City of Darkness
    Age
    41
    Posts
    472
    Threads
    6
    Credits
    1,080
    Thanked
    3

    Default

    bohat khhoob maray dost ..........
    email/phone number not allowed to share, ITDunya Team

  9. #9
    professor387 is offline Senior Member+
    Last Online
    22nd September 2015 @ 11:34 AM
    Join Date
    08 Aug 2008
    Age
    44
    Posts
    170
    Threads
    2
    Credits
    854
    Thanked: 1

    Default

    Buhut Achay....
    Last edited by Sheeda_Pastol; 13th October 2009 at 12:59 PM. Reason: sire link removed
    Live for Pakistan
    Die for Pakistan

  10. #10
    khizer's Avatar
    khizer is offline Senior Member
    Last Online
    27th September 2013 @ 09:49 PM
    Join Date
    12 Nov 2006
    Location
    RAwalpindi
    Posts
    2,548
    Threads
    106
    Credits
    0
    Thanked
    53

    Default

    sharing buht achi hay lakin lambi buht hay is liye har banda itna khaas nahi parh sakta any way buht achi sharing hay
    Kindly change your signature's image size.
    Team ITDunya

  11. #11
    Join Date
    05 Nov 2008
    Location
    In Your Threads
    Age
    36
    Posts
    703
    Threads
    43
    Credits
    973
    Thanked
    7

    Default

    masha allah

  12. #12
    Shahdabbas's Avatar
    Shahdabbas is offline Senior Member+
    Last Online
    21st May 2016 @ 06:29 AM
    Join Date
    03 Nov 2012
    Location
    Hasilpur
    Gender
    Male
    Posts
    192
    Threads
    5
    Credits
    84
    Thanked
    4

    Default

    JazakALLAH

Page 1 of 2 12 LastLast

Similar Threads

  1. Replies: 16
    Last Post: 21st January 2021, 09:48 PM
  2. Replies: 9
    Last Post: 5th September 2013, 12:37 PM
  3. Replies: 13
    Last Post: 5th July 2013, 04:31 PM
  4. Replies: 6
    Last Post: 15th May 2010, 11:54 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •