السلام علیکم
دوستوں آج آپ کے ساتھ دس انوکھی اور دلچسپ باتیں شئیر کرونگاجن میں سے کچھ آپ نے
سنی ہونگی اور شاید نہ بھی سنی ہوں۔ یہ آپکے علم میں اضافے کا باعث بنیں گیں اگر کسی کے
علم میں اضافہ ہو جائے تو اس سے اچھی کوئی بات نہیں۔ تو چلتے ہیں ان دس باتوں کی طرف۔
آپ خواب میں صرف ان چہروں کو دیکھتے ہیں جنھیں آپ جانتے ہیں۔جبکہ بعض ماہرین اس بات کو رد بھی کرتے ہیں
کہ کبھی کبھار انجانے چہرے بھی خواب میں نظر آتے ہیں لیکن ہم ان کو نہ پہچاننے کی وجہ سے بھول جاتے ہیں۔
سونے کی جتنی زیادہ کوشش کریں نیند آنے کے چانس اتنے ہی کم ہیں۔
جتنی مرضی کوشش کر لیں جو مرضی کر لیں آپ یہ یاد نہیں کر سکتے آپ کا خواب کہاں سے شروع ہوا تھا۔
گھوڑا، بلی اور خرگوش کی سننے کی طاقت انسان سے زیادہ ہوتی ہے، یہ کمزور سے کمزور آواز سننے کے لیے اپنے کان ہلا سکتے ہیں
فرعونوں کے زمانے کے مصر میں ہفتہ 10 دن کا ہوتا تھا
جیلی فش کے پاس دماغ نہیں ہوتا۔
کموڈو، چھپکلی کی لمبی ترین قسم ہے۔ جس کی لمبائی تقریباً 3 میٹر تک ہوتی ہے۔
دنیا میں سب سے ذہین جانور ایک پرندہ ہے، جسے انگریزی میں گرے پیرٹ اور اردو میں خاکستری طوطا کہا جاتا ہے۔
جھینگے کا خون بیرنگ ہوتا ہے لیکن جب یہ آکسیجن خارج کرتا ہے تو اسکا رنگ نیلا ہوجاتا ہے۔
شاہد آفریدی نے جب تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنایا تو وہ بھارتی سٹار سچن ٹنڈولکر کا بیٹ استعمال کررہے تھے۔
امید ہے اس معلومات سے آپ کے علم میں اضافہ ہوگا۔
فی امان اللہ
Bookmarks