السلام علیکم
بھارت میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ

بھارت کے دارالحکومت نئی دلی کے علاقے روہنی میں 3 سالہ جڑواں بھائی لکش اور نیشو گھر میں واشنگ مشین
میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ جڑواں بچوں کی ماں راکھی گھر پرکپڑے دھونے کے دوران کچھ دیرکے لیے باہرسودا لینے گئی
اور جب راکھی محض 5 سے 6 منٹ بعد واپس آئی تو اسے بچے نظر نہ آئے جس کے بعد راکھی اور شوہر رویندر نے بچوں کی
تلاش شروع کی تو دونوں بچے واشنگ مشین میں موجود پانی میں ڈوبے ہوئے تھے۔

والدین بچوں کو فوری طورپراسپتال لے کرگئے جہاں ڈاکٹر نے ان کی موت کی تصدیق کی اور کہا کہ بچوں کی موت ڈوبنے سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہرپہلو سے تحقیقات شروع کردی ہے جب کہ بظاہرایسا لگتا ہے کہ بچے کھیلتے
ہوئے واشنگ مشین کے اندر گرے جس کے باعث دونوں کی موت واقع ہو گئی