Page 1 of 3 123 LastLast
Results 1 to 12 of 33

Thread: Sakhi Fasiq Aur Bakheel Zahid - Kon Behtar?? Must Read

  1. #1
    Join Date
    23 Jun 2007
    Location
    *~Fateh Jang~*
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    38,526
    Threads
    2402
    Credits
    28,617
    Thanked
    3764

    Default Sakhi Fasiq Aur Bakheel Zahid - Kon Behtar?? Must Read

    سخی فاسق اور بخیل زاہد ،، کون بہتر ؟؟ لازمی پڑھیں

    اگر مجھے سخی فاسق اور بخیل زاہد میں سے ایک کا انتخاب کرنا پڑے یا کسی ایک کے قریب رہنا پڑے تو میں خوشی سے سخی فاسق کو ترجیح دونگا۔۔ وجہ ؟؟

    اس کی وجہ میرے نزدیک یہ ہے کہ ایک سخی بندہ اللہ پاک کے پسندیدہ بندوں میں سے ہوتا ہے اور وہ اللہ کی مخلوق کا خیال ، دھیان اور احترام کرتا ہے ، پھر چاہے وہ خیال یا دھیان کسی طرح کا یا کسی لیول کا ہی کیوں نہ ہو ۔۔ اور وہ اللہ کی مخلوق کا دوست ہوتا ہے ، چاہے وہ مخلوق انسان ہو یا حیوان ۔۔ لیکن اس سخی بندے کے دل میں اللہ کی مخلوق سے پیار ، احترام اور مدد کا جذبہ ہوتا ہے ۔۔ جہاں تک بات ہے اس کے دیگر گناہوں کی تو غلطیاں کس میں نہیں ہوتیں ؟؟ بجائے اس کے گناہوں کی وجہ سے اس سے دور ہونے کے ،، اسے پیار محبت سے دین ، عقائد اور فضائل کی دعوت دینا سب سے مستحسن رہے گا ۔۔ اور جب بندہ صدق دل سے ایسے لوگوں پر محنت کرے تو دل بدلنے میں وقت نہیں لگتا کیونکہ ایک تو سخاوت کی وجہ سے بہت حد تک انکے دل اچھے ہوتے ہیں اور دوسرا یہ کہ اللہ پاک کی مدد و نصرت سے ایک داعی کی محنت رنگ ضرور لے آتی ہے۔

    اور جہاں تک بات ہے بخیل زاہد کی تو اللہ پاک کی عبادت کے لیے کیا تھوڑی مخلوقات ہیں ؟؟ کیا اللہ پاک اپنے فرشتوں سے ہی اپنی عبادت کرواتے رہتے تو وہ کم تھا ؟؟ ہمارے اسلامی عقائد و تعلیمات کے مطابق خانہ کعبہ میں روزانہ ہزاروں فرشتے حاضری دیتے ہیں اور فرشتوں کا جو گروپ ایک بار آ گیا پھر دوبارہ قیامت تک اسکا نمبر نہیں آئے گا ،، مطلب اتنے زیادہ فرشتے ہیں ۔۔ تو کیا پھر ایک بندہ جو بظاہر پرییز گار اور متقی ہونے کا دعویدار ہو اور بڑی لمبی ڈاڑھی رکھ لے یا جو بھی اسکا حلیہ ہو ،، اور چاہے اسکی پیشانی پر عبادت و سجود کی وجہ سے کتنا ہی گہرا نشان موجود ہو ،، لیکن اللہ کی مخلوق کے لیے اس کے دل میں ہمدردی اور اچھائی کا جذبہ نہ ہو تو اسکی عبادات کا کیا حاصل ؟؟ اللہ پاک کو بخیل بندہ ناپسند ہے اور احادیث میں بھی بخل سے منع فرمایا گیا ہے ۔۔ سو ایک بخیل بندہ وہ ہے جو اللہ کی مخلوق کا خیال ، دھیان اور احترام نہیں کرتا اور وہ اللہ کی مخلوق کا دوست نہیں ہوتا ۔۔ حیوان تو دور وہ انسانوں کو ہی گھاس نہیں ڈالتا ،، اور دیگر انسانوں کو بھی چھوڑیں ،، کیونکہ اس بخیل بندے کے معاملات اتنے گندے اور اتنے خراب ہوتے ہیں کہ وہ اپنے ساتھ وقت گزارنے والے قریبی لوگوں اور قریبی دوستوں کو ہی ضروری مواقع پر نظر انداز کر کے اپنے ایکسٹریم لیول کے بخل کا پکا ثبوت دیتا ہے ۔۔ تو کہاں کا زہد ، کہاں کی عبادات اور کہاں کے دکھاوے کے حلیے اور کہاں کی اسلامی وضع قطع ؟؟ بخیل کے اندر اللہ کی مخلوق سے پیار ، احترام ، لحاظ اور مدد کا جذبہ دور دور تک نہیں ہوتا ۔۔ جہاں تک بات ہے اس کی عبادات ، ذکر یا اللہ اللہ کرنے کی تو خود اللہ پاک کو یہی پسند ہے کہ اسکی مخلوق سے معاملات صحیح رکھے جائیں ۔۔

    ایک مثال ۔۔ ایک بندہ جسے ہنگامی بنیاد پر انتہائی ضروری دوائیوں کے لیے دو ہزار روپے چاہییں اور جس سے اسکی یا اسکے کسی عزیز کی جان بچ سکتی ہو ،، اگر وہ بخیل بندہ باوجود استطاعت کے اس ضرورت مند کو اگنور کرے اور بس نماز روزہ اور اللہ اللہ کرتا رہے تو کیا اللہ پاک راضی ہونگے ؟؟ بیشک نماز روزے ضروری ہیں لیکن اس نے باوجود قدرت رکھنے کے اللہ کی مخلوق کو اگنور کیوں کیا ؟؟ اسی طرح جب بندہ کسی دوسرے بندے کے ساتھ زندگی کا ایک انتہائی لمبا عرصہ گزارے (چاہے وہ سکول ٹائم ہو ، کالج ٹائم یا یونیورسٹی ٹائم ،، یا کہیں بھی) اور خاص ترین موقعوں یا ایونٹس پر انھیں اگنور کر دے یا لفٹ نہ کروائے تو کیا یہ بات اللہ کے ہاں مقبول ہو گی یا انتہائی درجے کا بخل اور سنگدلی تصور کی جائے گی ؟؟ سو بجائے ایسے عابد و زاہد کی ظاہری چیزوں کے ،، اس کے باطن کا خبث اور تاریکی واضح ہو جانے پر اس سے سائڈ پر رہنا ہی ٹھیک ہے کیونکہ جو اللہ کی مخلوق کا نہیں اس کا کوئی فائدہ نہیں ،، ہاں ہدایت کی دعا ضرور کرتے رہنا چاہیے ۔۔ لیکن میرے نزدیک کسی کا دل توڑنے والا اللہ کا قرب حاصل نہیں کر سکتا اور میں اس بات پر مرتے دم تک قائم رہوں گا ان شاءاللہ ۔

    میں اپنی اس چھبیس ستائیس سال کی زندگی اور پے درپے ہونے والے حالات و واقعات اور تجربات سے اسی رزلٹ پر پہنچا ہوں کہ لوگوں کی اکثریت کو معاملات کا پتا کوئی نہیں ۔۔ معاملات کے معاملے میں وہ صفر بٹا صفر ہیں اور ایک سے بڑھ کر ایک زاہد و عابد بنا ہوا ہے ۔۔ کوئی شلواریں اونچی کر کے اور کوئی ڈاڑھیاں رکھ کر اور کوئی چوبیس گھنٹے سر پر ٹوپی رکھ کر ،، اور جدید حلیے والوں کی میجورٹی کا بھی حال زیادہ تر ایسا ہی ہے ۔۔ اگرچہ سنت عمل سب سے افضل ہے لیکن کیا نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے معاملات اور اخلاقیات کی تربیت اور ان پر زور و تاکید نہیں کی تھی ؟؟ کیا نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے وعدے اور معائدے کی لاج رکھنے اور پاسداری کا حکم نہیں فرمایا تھا ؟؟

    اور معذرت کے ساتھ کہ میں نے یہ بھی دیکھا ہے کہ بظاہر مذہبی ہونے کے دعویدار کچھ زیادہ ہی ڈھیٹ ، اکھڈ ، بدمزاج ، کنجوس ، بخیل ، معاملات کے گندے ہیں ۔۔ سب ایسے نہیں لیکن نام نہاد مذہبی جو بس ظاہری وضع قطع پر فوکس رکھ کر لوگوں کو الو بنائے ہوئے ہیں ۔۔ میں جتنا ڈیفینڈ مذہبی لوگوں کو کرتا ہوں اور میرے اپنے مضامین مولویوں اور اسلام پسندوں کے حق میں ہیں وہ سب جانتے ہیں ۔۔ لیکن اسکا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ جہاں ان میں سے کسی کی کوئی ایسی ویسی بات ہو بندہ منہ پر ٹیپ لگا کر خاموش ہو جائے ۔۔

    میں یہاں اپنے ساتھ پیش آنے والے سچے واقعات اگر لکھ دوں تو شائد اس سے کئی لوگوں کا نام نہاد علماء پر اعتبار ہی اٹھ جائے لیکن میں ان سب کی ہدایت کی دعا کروں گا اور ساتھ ہی ساتھ اپنی کمیوں ، کوتاہیوں اور غلطیوں پر بھی اللہ سے معافی کا خواستگار ہوں ۔۔ اللہ پاک مجھے ہمیشہ صحیح راہ پر قائم رکھیں اور دین و دنیا کی بھلائیوں اور کامیابیوں سے نوازیں اور اپنی مخلوق سے محبت کرنے والا بنائیں ۔۔ اور جتنا ممکن کو ہاتھ اور دل کھلا رکھنے والا بنائیں ،، اور بخل ، ضد ، انا ، کنجوسی ، ہٹ دھرمی اور بے شرمی سے بچائیں ۔۔ آمین

    حافظ فصیح الدین محمد ناصر
    Last edited by Fasih ud Din; 3rd March 2017 at 02:48 PM.

  2. #2
    Huraira.'s Avatar
    Huraira. is offline Advance Member+
    Last Online
    20th September 2022 @ 12:30 AM
    Join Date
    24 Jan 2017
    Location
    Faisalabad
    Age
    24
    Gender
    Male
    Posts
    2,895
    Threads
    305
    Credits
    25,610
    Thanked
    479

    Default

    وعلیکم السلام
    بہت اچھی تحریر
    جی بھائی اللہ پاک ہمیں دین کی راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے
    بھائی کافی دنوں بعد آج آپکا کوئی نیا تھریڈ دیکھا ہے کہاں رہتے ہیں آپ آج کل۔؟

  3. #3
    Join Date
    23 Jun 2007
    Location
    *~Fateh Jang~*
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    38,526
    Threads
    2402
    Credits
    28,617
    Thanked
    3764

    Default

    Quote Rana268 said: View Post

    Suma Aameen,, jazakALLAH,, ji Forum per daily Aata hoon bs kuch wujoohat ki waja se Threads khud he kam kiye howe hain ,, but is Forum se kabhi door nahi ho sakta in sha ALLAH

  4. #4
    Join Date
    26 Mar 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    10,601
    Threads
    2397
    Credits
    107,695
    Thanked
    1656

    Default

    Quote Fasih ud Din said: View Post

    میں بھی سخی فاسق کو ترجیح دونگا۔
    اور جو وجوہات آپ نے بیان کیں ہیں میں ان سے بھی متفق ہوں۔

    میں یہاں اپنے ساتھ پیش آنے والے سچے واقعات اگر لکھ دوں تو شائد اس سے کئی لوگوں کا نام نہاد علماء پر اعتبار ہی اٹھ جائے
    اللہ تعالیٰ نے دوسروں کے عیب چھپانے کی تلقین کی ہے۔ لیکن اگر اس سے کسی دوسرے کو نقصان ہو رہا ہو تو ضرور بتانا چاہیے۔
    اللہ پاک مجھے ہمیشہ صحیح راہ پر قائم رکھیں اور دین و دنیا کی بھلائیوں اور کامیابیوں سے نوازیں اور اپنی مخلوق سے محبت کرنے والا بنائیں ۔آمین
    اور بخل ، ضد ، انا ، کنجوسی ، ہٹ دھرمی اور بے شرمی سے بچائیں ۔۔ آمین

  5. #5
    Huraira.'s Avatar
    Huraira. is offline Advance Member+
    Last Online
    20th September 2022 @ 12:30 AM
    Join Date
    24 Jan 2017
    Location
    Faisalabad
    Age
    24
    Gender
    Male
    Posts
    2,895
    Threads
    305
    Credits
    25,610
    Thanked
    479

    Default

    Quote Fasih ud Din said: View Post
    Suma Aameen,, jazakALLAH,, ji Forum per daily Aata hoon bs kuch wujoohat ki waja se Threads khud he kam kiye howe hain ,, but is Forum se kabhi door nahi ho sakta in sha ALLAH
    جی انشاءاللہ

  6. #6
    Join Date
    23 Jun 2007
    Location
    *~Fateh Jang~*
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    38,526
    Threads
    2402
    Credits
    28,617
    Thanked
    3764

    Default

    Quote Rana268 said: View Post

    جی انشاءاللہ
    Stay Blessed

  7. #7
    Join Date
    23 Jun 2007
    Location
    *~Fateh Jang~*
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    38,526
    Threads
    2402
    Credits
    28,617
    Thanked
    3764

    Default

    Quote Shaheen Latif said: View Post

    میں بھی سخی فاسق کو ترجیح دونگا۔
    اور جو وجوہات آپ نے بیان کیں ہیں میں ان سے بھی متفق ہوں۔

    میں یہاں اپنے ساتھ پیش آنے والے سچے واقعات اگر لکھ دوں تو شائد اس سے کئی لوگوں کا نام نہاد علماء پر اعتبار ہی اٹھ جائے
    اللہ تعالیٰ نے دوسروں کے عیب چھپانے کی تلقین کی ہے۔ لیکن اگر اس سے کسی دوسرے کو نقصان ہو رہا ہو تو ضرور بتانا چاہیے۔
    اللہ پاک مجھے ہمیشہ صحیح راہ پر قائم رکھیں اور دین و دنیا کی بھلائیوں اور کامیابیوں سے نوازیں اور اپنی مخلوق سے محبت کرنے والا بنائیں ۔آمین
    اور بخل ، ضد ، انا ، کنجوسی ، ہٹ دھرمی اور بے شرمی سے بچائیں ۔۔ آمین
    تھریڈ پڑھنے اور پسند کرنے کا بہت شکریہ ، خوش رہیں ، جی بالکل آپ صحیح فرما رہے ہیں لیکن یہاں بندہ کس کس بات کا رونا روئے جب آوے کا آوا ہی بگڑا ہو ،، اخلاقی زوال بہت حد تک ہو چکا ہے لیکن لوگ نہیں سمجھتے ۔۔ اور جو ضروری تھا مینشن کیا اور جو مینشن نہیں کیا اسکی بھی وجوہات ہی تھیں

  8. #8
    Join Date
    26 Mar 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    10,601
    Threads
    2397
    Credits
    107,695
    Thanked
    1656

    Default

    Quote Fasih ud Din said: View Post
    تھریڈ پڑھنے اور پسند کرنے کا بہت شکریہ ، خوش رہیں ، جی بالکل آپ صحیح فرما رہے ہیں لیکن یہاں بندہ کس کس بات کا رونا روئے جب آوے کا آوا ہی بگڑا ہو ،، اخلاقی زوال بہت حد تک ہو چکا ہے لیکن لوگ نہیں سمجھتے ۔۔ اور جو ضروری تھا مینشن کیا اور جو مینشن نہیں کیا اسکی بھی وجوہات ہی تھیں

    چلیں بھائی ہم تو دعا ہی کر سکتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو دین کی صحیح سمجھ بوجھ عطا فرمائے۔
    اور ہم سب کو سچا اور پکا مسلمان بننے کی توفیق دے۔ لیکن ایک بات فصیح بھائی تو یہ بھی کنفرم ہے
    کہ یہ سب حالات وقعو پذیر ہونے ہی تھے۔ کہ قرآن میں بھی اس کا ذکر ہے اور حضرت محمدﷺ
    نے بھی اس چیز کی پیشنگوئی کی تھی۔ کہ ایک وقت آئے گا جب انسان کا دین ایمان درہم اور دینار ہوں گے۔
    تو کیا اب وہ وقت آ نہیں گیا؟

  9. #9
    Huraira.'s Avatar
    Huraira. is offline Advance Member+
    Last Online
    20th September 2022 @ 12:30 AM
    Join Date
    24 Jan 2017
    Location
    Faisalabad
    Age
    24
    Gender
    Male
    Posts
    2,895
    Threads
    305
    Credits
    25,610
    Thanked
    479

    Default

    Quote Shaheen Latif said: View Post

    چلیں بھائی ہم تو دعا ہی کر سکتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو دین کی صحیح سمجھ بوجھ عطا فرمائے۔
    اور ہم سب کو سچا اور پکا مسلمان بننے کی توفیق دے۔ لیکن ایک بات فصیح بھائی تو یہ بھی کنفرم ہے
    کہ یہ سب حالات وقعو پذیر ہونے ہی تھے۔ کہ قرآن میں بھی اس کا ذکر ہے اور حضرت محمدﷺ
    نے بھی اس چیز کی پیشنگوئی کی تھی۔ کہ ایک وقت آئے گا جب انسان کا دین ایمان درہم اور دینار ہوں گے۔
    تو کیا اب وہ وقت آ نہیں گیا؟

    جی بھائی بلکل صحیح کہا میرے خیال سے یہ وقت ہمارے حضورﷺ کا بتایا ہوا وقت ہے

  10. #10

    جی ایسا ہی ہے ۔۔ اور خود میرے مشہور ترین مضامین دجال کون ہوگا میں دجالی فتنوں سمیت قیامت کی سو سے زیادہ اہم ترین نشانیوں کا تفصیل سے تذکرہ موجود ہے ۔۔ اور اس کے علاوہ بھی بے شمار تھریڈز میرے انھی موضوعات پر ہیں الحمداللہ جن سے ہزاروں لاکھوں لوگوں نے استفادہ کیا ۔۔ باقی جو بھی ہے لیکن دل ضرور دکھتا ہے کہ کیا کیا ہو رہا ہے اور کیا کچھ چل رہا ہے۔۔ معاملات کے معاملے میں میجورٹی کا حال خراب ہے جیسا کہ اس تھریڈ میں مینشن کیا میں نے۔

    - - - Updated - - -

    Quote Rana268 said: View Post

    جی بھائی بلکل صحیح کہا میرے خیال سے یہ وقت ہمارے حضورﷺ کا بتایا ہوا وقت ہے
    جی ایسا ہی ہے

  11. #11
    Mehtab785's Avatar
    Mehtab785 is offline V.I.P
    Last Online
    11th April 2024 @ 10:05 PM
    Join Date
    05 Sep 2015
    Location
    @itdunya.com
    Gender
    Male
    Posts
    2,993
    Threads
    196
    Credits
    15,603
    Thanked
    371

    Default

    W/salam bohat he umda thread bhai jaan jatny thread key tareef key jay kam hai
    موت ایک بے خبر ساتھی ہے

  12. #12
    WaqeeHaidar's Avatar
    WaqeeHaidar is offline Advance Member+
    Last Online
    14th April 2022 @ 11:34 PM
    Join Date
    21 Aug 2012
    Location
    Lahore
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    4,979
    Threads
    534
    Credits
    11,932
    Thanked
    567

    Default

    وعلیکم السلام بھائی جان۔
    سب سے پہلے تو آپ کا کوئی نیا تھریڈ اتنے دنوں بعد دیکھا تو دل کو خوشی ہوئی کہ آپ نے تھوڑا سا قیمتی وقت نکال کر ہمیں کچھ ایسی چیز دی جس کا احسان شائد ہی اُتارا جاسکے۔
    کیونکہ حضرت علیؒ نے فرمایا ہے "جس نے مجھے ایک لفظ بھی سکھایا میں اُس کا غلام ہوں"۔
    ویسے تو فورم پر وزٹ روزانہ کا ہی ہوتا ہے پر کوئی پوسٹنگ شائد اسی وجہ سے ہی نہیں ہوپاتی کہ اس معیار کا تھریڈ نظر نہیں آتا۔
    خیر اِس پر بات کریں تو میں آپ سے متفق ہوں۔ میں نے بھی اپنی زندگی میں ایسے لوگ دیکھے ہیں کہ اتنی لمبی ڈاڑھی ہے نماز و عبادات کا کوئی جواب نہیں ہر وقت مشغول لیکن لہحہ اور دوسرے لوگوں سے بات کرنے کا انداز ایسا دل جلانے والا ہوتاہے۔
    اور زندگی نے ایسے لوگ بھی دکھائے کہ نہ کوئی داڑھی اور نہ کوئی اسلامی لباس لیکن لہجہ اور بات کرنے کا طریقہ کہ منہ سے پھول برستے ہیں۔
    بالکل ایسے ہی اللہ تعالیٰ اپنے حقوق تو معاف کردے گا آخرت کے دن لیکن حقوق العباد کی معافی اللہ تعالٰی خود نہیں دے گا جب تک کہ جس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہو وہ خود نہ معاف کردے گا۔
    اس سے پتا چلتا ہے کہ حقوق العباد کا مقام کیا ہے۔ اور ہم تو ان کا خیال ہی نہیں کرتے۔ مانتے ہیں کہ ہم ناچیز بھی ایسی بہت سی غلطیاں کرتے ہیں لیکن اُس کی معافی مانگتے رہنا چاہیے اللہ تعالیٰ کی عدالت میں جوابدہ ہونا ہو تو جس سے زیادتی کی ہو اُس سے پہلے معافی مانگو۔ پھر اُس عدالت میں جائو وہ معافی بطور ثبوت لے کر۔ کیونکہ عدالت فیصلہ ثبوت پر کرتی ہے۔
    خیر باتیں کرنے کو بہت ہیں ۔ لیکن وقت کی مناسبت سے جو بہتر لگا لکھ دیا۔
    پھر ایک بار شکریہ ادا کرنا چاہوں گا ایسے عمدہ تھریڈ کرلیے وقت نکالتے رہا کریں ۔ تاکہ ہم بھی کچھ اچھا سیکھیں اور آگے پہنچائیں۔
    شکریہ۔

Page 1 of 3 123 LastLast

Similar Threads

  1. Bara sakhi kon?
    By mobeenshaikh in forum Islamic History aur Waqiat
    Replies: 2
    Last Post: 1st March 2015, 11:14 PM
  2. Answered bohut se behtar se behtar expert ki zarurat hai
    By w_luck in forum Ask an Expert
    Replies: 25
    Last Post: 12th March 2012, 09:08 PM
  3. Kanjus aur sakhi
    By Owais33 in forum Baat cheet
    Replies: 16
    Last Post: 27th June 2011, 10:33 AM
  4. Replies: 8
    Last Post: 6th June 2010, 12:08 AM
  5. Shaikh Sakhi Sahab
    By Zia-BH in forum Tanz-o-Mazah
    Replies: 16
    Last Post: 3rd June 2009, 09:45 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •