السلام علیکم پیارے ممبرز
امید کہ آپ تمام دوست اللہ کے فضل وکرم سے بخیر ہونگے۔
آج میں آپ تمام کی خدمت میں ایسی ٹپس شئیر کرنے جارہا ہوں جسکی مدد سے آپ اپنے کمپیوٹر کو باآسانی بند۔ ری اسٹارٹ۔وغیرہ کرسکتے ہیں
اور اتناہی نہیں بلکہ اس فولڈر کو دوستوں کو بھیج کر تھوڑا ہنسی مزاق بھی کر سکتے ہیں

سب سے پہلے کام یہ کرنا ہوگا کہ اپنے کمپیوٹر کے ڈکسٹاپ پر رائٹ کلک کرکے نیو کے آپشن میں جاکر شارٹ کٹ پر کلک کرنا
اب آپکے سامنے شارٹ کٹ کا ڈائلاگ باکس کھل جائیگا اب آپ اس میں مندرجہ ذیل چیزوں کیلیئے مندرجہ ذیل کوڈ کا استعمال
کرتے ہوئے اس میں لکھیں پھرنیکسٹ پر کلک کر دیں تو آپکے سامنے دوسرا ڈائلاگ باکس آیگا اس میں آپ وہ نام لکھنا جسکا
شارٹ کٹ بنانا چاہتے ہیں پھر فنش پر کلک کردینگے۔اب آپکے سامنے آپکی من پسند کا شارٹ کٹ تیار ہوچکا ہوگا ۔
اب اس پر کلک کرتے ہی جس قسم کا آپ شارٹ کٹ بنایا ہوگا وہ کام ہوجائیگا۔

کوڈ نیچے ہیں۔

Shutdown Computer
Shutdown.exe -s -t 00



Restart Computer
Shutdown.exe -r -t 00



Lock Workstation
Rundll32.exe User32.dll,LockWorkStation



Hibernate Computer
rundll32.exe PowrProf.dll,SetSuspendState



Sleep Computer
rundll32.exe powrprof.dll,SetSuspendState 0,1,0