Name:  ???????.png
Views: 1060
Size:  46.0 KB
آئی ٹی ڈی کے معزز ممبران آج پھر آپ کے لیے ایک چھوٹی سی لیکن نہائت مفید ٹِپ لے کر حاضر ہو ا ہوں۔
اکثر ممبران کو شکائت رہتی ہے کہ ان کا سسٹم سلو چل رہا ہے یا سلو ہو گیا ہے۔
اس کی اصل وجہ میموری کا کم ہونا ہوتا ہے۔ تمام ممبران اس بات سے اگاہ ہیں
کہ سسٹم میں جتنی ریم بڑی ہو گی سسٹم اتنا ہی تیزی سے کام کرے گا۔
اور اگر میموری کم ہو گی تو سسٹم بھی ذرا سلو چلے گا۔
اب ممبران کہتے ہیں کہ پہلے سسٹم ٹھیک چل رہا تھا- اب سلو ہوا ہے ریم بھی وہی ہے جو پہلے تھی۔
تو اس مسلے کے حل کے لیے میں یہ تھریڈ بنا رہا ہوں
تا کہ تمام ممبران جو نئے ہیں یا جن کو اس کے بارے میں علم نہیں وہ بھی یہ جان سکیں۔
ہر سسٹم کے اندر ایک ٹیمپوریری فائل کا فولڈر ہوتا ہے۔ جس میں روزانہ کی بنیاد پر ٹیمپوریری فائلز جمع ہوتی رہتی ہیں۔
اور یہ فائلز میموری کو استعمال کر رہی ہوتی ہیں۔
اگر آپ کمپیوٹر زیادہ استعمال کرتے ہیں تو آپ کو چاہیے کے روزانہ کی بنیاد پر ان تمام فائلز کو سسٹم سے ڈیلیٹ کر دیا جائے۔
اور اگر استعمال زیادہ نہیں ہے
تو پھر ہفتے دس دن بعد اس فولڈر کی فائلز کو ضرور ڈیلیٹ کر دیں۔
اس سے آپ کے سسٹم کی کارکردگی بہتر رہے گی۔
یہ تھریڈ کمپیوٹر کے ٹیمپوریری فولڈر میں سے فائلز کو ڈیلیٹ کرنے کے بارے میں ہے۔ انٹرنیٹ کی ٹیمپوریری فائلز کو ڈیلیٹ کرنے کے لیے پہلے سے تھریڈ موجود ہیں

جن کا لنک بھی میں آخر میں دے دوں گا تاکہ ممبران کو آسانی رہے۔
تو سب سے پہلے آپ نے اپنے سسٹم میں رن کی آپشن میں جانا ہے۔ جس کے لیے آپ ونڈوز کی اور آر کو پریس کریں۔
اب آپ نے یہاں اس سکرین شاٹ کے مطابق لکھنا ہے اور اینٹر دبا دینا ہے۔

Name:  1.png
Views: 1057
Size:  27.9 KB

جیسے ہی آپ اینٹر دبائیں گے تو ٹیمپ کا فولڈر اوپن ہو جائے گا۔ اور اس میں بہت سی فائلز آپ کو نظر آئیں گی۔
میں چونکہ ڈیلی ان فائلز کو ڈیلیٹ کرتا ہوں اس لیے اس سکرین شاٹ میں آپ کو چند فائلز ہی نظر آئیں گی۔
لیکن جن لوگوں نے کبھی ان فائلز کو ڈیلیٹ نہی کیا ان کے فولڈر میں ان فائلز کی تعداد بہت زیادہ ہو گی۔
اب آپ نے ان تمام فائلز کو سلیکٹ کر لینا ہے ۔ چاہے ماؤس سے کر لیں چاہے کنٹرول کی کو دبا کر رکھیں اور ساتھ میں اے کو دبائیں
تو ساری فائلز سلیکٹ ہو جائیں گی۔ سب کو سلیکٹ کرنے کے بعد آپ نے ڈیلیٹ کا بٹن دبا دینا ہے۔

Name:  2.png
Views: 1062
Size:  57.8 KB

جب آپ ڈیلیٹ کا بٹن دبائیں گے تو ایک اور ونڈو سامنے آئے گی یہاں آپ نے یس یا او کے دبا دینا ہے۔

Name:  3.png
Views: 1074
Size:  86.8 KB

اب جیسے ہی آپ بٹن دبائیں گے فوری طور پر تمام فائلز ڈیلیٹ ہو جائیں گی، صرف دو یا تین فائلز رہ جائیں گیں جو ڈیلیٹ نہیں ہوں گی۔
کیوں کہ سسٹم اس وقت ان فائلز کو استعمال کر رہا ہوتا ہے۔ اور اس کے ساتھ ہی ایک ونڈو کھلے گی ۔ یہاں آپ نے کینسل دبا دینا ہے۔

Name:  4.png
Views: 1044
Size:  73.7 KB

اب وہ ونڈو بند ہو جائے گی تو اس کے ساتھ ہی ایک اور فائل بھی بند ہو جائے گی ۔ اور صرف 2 یا 3 فائلز رہیں گی جو 15 سے 20 کے بی کی ہوں گی۔ اب آپ کا کام مکمل ہو گیا ہے آپ نے اس فولڈر کو بند کر دینا ہے۔ اس کے بعد آپ دیکھیں گے کہ آپ کے سسٹم کی کارکردگی پہلے سے بہتر ہے۔

Name:  5.png
Views: 1046
Size:  47.0 KB

اس کے ساتھ ہی میرا یہ تھریڈ احتتام کو پہنچا۔ اس لیے مجھے دیں اجازت اور دعاؤں میں رکھیں یاد ۔ فی امان اللہ
دوسرے تھریڈز کے لنک یہ ہیں

تھریڈ۔1

تھریڈ۔2