Results 1 to 9 of 9

Thread: عورت کی مکاری

  1. #1
    Umair47's Avatar
    Umair47 is offline Senior Member+
    Last Online
    3rd March 2024 @ 12:20 PM
    Join Date
    25 Feb 2017
    Age
    24
    Gender
    Male
    Posts
    434
    Threads
    32
    Credits
    5,553
    Thanked
    335

    Default عورت کی مکاری

    عورت کی مکاری
    دنیا میں عورت کی مکاری اور فریب کاری کے قصے تو عام ہیں۔ اور کوئی نہ کوئی شخص زندگی کے کسی نہ کسی حصے میں عورت کے ہاتھوں ایسی زِک اُٹھاتا ہے، جس سے اُسے مختلف مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے ۔ مگر عورت کی مکاری ، دشمنی، من مانی اور عداوت نے نبیوں کے لئے بھی بہت آزمائشیں ڈالی ہیں۔ عورت کی مکاری کےضمن میں حضرت یحییٰ علیہ السلام کی شہادت بھی انسانیت کی ایک تلخ حقیقت ہے۔ عورت کی مکاری کی تاریخ میں حضرت یحییٰ علیہ السلام کی شہادت رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔
    حضرت یحییٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک بادشاہ تھا جس کی بیوی کسی قدر بڑھیا ہو گئی تھی۔ اُس بڑھیا کے پہلے خاوند سے بڑھیا کی ایک نوجوان بیٹی تھی۔ بڑھیا کو یہ خوف دامن گیر ہوا کہ میں تو بوڑھی ہو گئی ہوں ، کہیں ایسا نہ ہو کہ بادشاہ کسی اور غیر عورت سے شادی کر لے اور میں ملکہ اور سلطنت سے ہاتھ دھو بیٹھوں۔ اس لئے بہتر یہی ہے کہ بادشاہ سے اپنی نوجوان سوتیلی بیٹی کا عقد کر دوں تاکہ میری ملکہ ہونا اور سلطنت میں میرا نام قائم رہے۔ اس خیال سے ایک دن شادی کا انتظام کرکے حضرت یحییٰ علیہ السلام کو بُلا کر پوچھا،" میرا یہ ارادہ ہے۔ میں اپنی نوجوان بیٹی جو کہ بادشاہ کی سوتیلی بیٹی ہے رشتہ میں۔ میں اُسکا عقد بادشاہ سے کرنا چاہتی ہوں۔ آپؑ بتائیں۔"
    حضرت یحییٰ علیہ السلام نے فرمایا،( یحییٰ علیہ السلام کے فرمان کا مفہوم) : " یہ نکاح حرام ہے اور ایسا عقد اور رشتہ کرنا کسی صورت بھی جائز نہیں۔جو بادشاہ کی حقیقی بیٹی کے حقوق ہیں ، وہی اس سوتیلی بیٹی کے بھی حقوق ہیں۔ اس لئے یہ نکاح ہر صورت حرام اور ناجائز ہے۔" یہ فرما کر آپ علیہ السلام وہاں سے تشریف لے آئے۔
    اس بدخیال بڑھیا کو اپنے تکبر اور رعونت کی وجہ سے بہت غصہ آیا اور حضرت یحییٰ علیہ السلام کی دشمن ہو گئی۔ دن رات آپ کے قتل کے منصوبے بنانے لگی اور ایک دن اُس بدبخت بڑھیا نے موقعہ پا کر بادشاہ کو شراب پلا کر اپنی بیٹی کو بنا سنوار کر بادشاہ کے پاس خلوت میں بھیج دیا۔ جب بادشاہ اپنی سوتیلی بیٹی کی طرف راغب ہوا اور بادشاہ کو اپنی سوتیلی بیٹی کے حُسن و جمال نے جذبات میں طغیانی دی اور بادشاہ اپنی ہی سوتیلی بیٹی کو حاصل کرنے کے درپہ ہوا۔ تو اُس بدبخت بڑھیا نے اپنا تیر چلایا اور بادشاہ سے کہا،" میں تو تمہاری سوتیلی بیٹی کو تمہارے عقد میں دینے کیلئے خوشی سے تیار ہوا اور منظور کرتی ہوں کہ تم اس لڑکی سے شادی کر لو۔ مگر یحییٰ علیہ السلام اجازت نہیں دے رہے۔ میں نے تو یحییٰ علیہ السلام سے پوچھا تھا مگریحییٰ علیہ السلام ہر صورت اس عقد کو ناجائز اور حرام قرار دیتے ہیں۔"
    بادشاہ جو کہ شراب کے نشے اور اپنی سوتیلی بیٹی کے حسن وجمال میں شیطانی حدود میں داخل ہو چکا تھا، اور اُسے صحیح اور غلط کی پہچان نہ رہی تھی۔ وہ اپنی بادشاہت کے تکبر اور غرور میں دیوانہ ہو گیا۔چنانچہ اُس نے حضرت یحییٰ علیہ السلام کو اپنے دربار میں بلا لیا اور اس معاملہ کو پھر سے اُٹھایا اور حضرت یحییٰ علیہ السلام سے پوچھا، "اس لڑکی کا حسن و جمال مجھے پسند آیا او رمیں عقد چاہتا ہوں، اور اس لڑکی کی ماں بھی رضا مند ہے، پھر آپ کیوں پابندی لگا رہے ہیں؟"
    حضرت یحییٰ علیہ السلام نے فرمایا،) یحییٰ علیہ السلام کے فرمان کا مفہوم) : "سوتیلی بیٹی سے نکاح حرام ہے اور یہ بھی حقیقی بیٹی کے حقوق رکھتی ہے۔ اس لئے اے بادشاہ ! یہ لڑکی تمہاری حقیقی بیٹی کی طرح نکاح کیلئے تم پر حرام ہے، اور تمہارا اس لڑکی سے نکاح اور عقد کسی بھی صورت جائز نہیں۔"
    بادشاہ جو شیطانیت میں اپنی بوڑھی بدبخت ملکہ کی مکاری میں خباثت پہ اُتر آیا تھا، اُس نے جلا د کو حکم دیا ، " یحییٰ کو ذبح کر دو۔"
    فوراََ جلادوں نے آپ علیہ السلام کو ذبح کرکے شہید کر دیا۔
    حضرت یحییٰ علیہ السلام کے شہید ہونے کے بعد بھی آپ ؑ کے سر مبارک سے آواز آئی :
    اے بادشاہ !یہ عورت تجھ پر حرام ہے۔
    اے بادشاہ !یہ عورت تجھ پر حرام ہے۔
    اے بادشاہ! یہ عورت تجھ پر ہمیشہ کے لئے حرام ہے۔
    واللہ اعلم بالصواب

  2. #2
    Umair47's Avatar
    Umair47 is offline Senior Member+
    Last Online
    3rd March 2024 @ 12:20 PM
    Join Date
    25 Feb 2017
    Age
    24
    Gender
    Male
    Posts
    434
    Threads
    32
    Credits
    5,553
    Thanked
    335

    Default

    NA DUNYA SE NA DAULAT SE NA GAR ABAD KARNE SE
    TASALLI DIL KO MILTHI HA KHUDA KO YAD KARNE SE

  3. #3
    Join Date
    16 Aug 2009
    Location
    Makkah , Saudia
    Gender
    Male
    Posts
    29,912
    Threads
    482
    Credits
    148,899
    Thanked
    970

    Default

    جزاک اللہ خیر

  4. #4
    usmansadeyes's Avatar
    usmansadeyes is offline I Love Pak
    Last Online
    15th October 2023 @ 02:58 PM
    Join Date
    01 Dec 2011
    Location
    ~*Dream*World*~
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    2,048
    Threads
    150
    Credits
    3,807
    Thanked
    144

    Default

    uff

  5. #5
    Umair47's Avatar
    Umair47 is offline Senior Member+
    Last Online
    3rd March 2024 @ 12:20 PM
    Join Date
    25 Feb 2017
    Age
    24
    Gender
    Male
    Posts
    434
    Threads
    32
    Credits
    5,553
    Thanked
    335

    Default

    NA DUNYA SE NA DAULAT SE NA GAR ABAD KARNE SE
    TASALLI DIL KO MILTHI HA KHUDA KO YAD KARNE SE

  6. #6
    sajidalid is offline Member
    Last Online
    9th May 2018 @ 12:26 AM
    Join Date
    14 Dec 2012
    Age
    33
    Gender
    Male
    Posts
    873
    Threads
    52
    Thanked
    47

    Default

    SUBHANALLAH

  7. #7
    Umair47's Avatar
    Umair47 is offline Senior Member+
    Last Online
    3rd March 2024 @ 12:20 PM
    Join Date
    25 Feb 2017
    Age
    24
    Gender
    Male
    Posts
    434
    Threads
    32
    Credits
    5,553
    Thanked
    335

    Default

    جزاک الله ۔۔۔

  8. #8
    M.S.K is offline Junior Member
    Last Online
    22nd September 2017 @ 10:02 PM
    Join Date
    18 Mar 2017
    Gender
    Male
    Posts
    29
    Threads
    0
    Credits
    160
    Thanked
    4

    Default

    Bht khob.

  9. #9
    Badar Abbasi is offline Senior Member+
    Last Online
    22nd January 2019 @ 11:56 AM
    Join Date
    22 Mar 2016
    Age
    30
    Gender
    Male
    Posts
    46
    Threads
    0
    Credits
    373
    Thanked
    4

    Default

    boht khoob nice sharing

Similar Threads

  1. Replies: 8
    Last Post: 15th March 2015, 08:05 AM
  2. Replies: 14
    Last Post: 23rd November 2012, 05:02 PM
  3. Replies: 2
    Last Post: 1st October 2011, 02:45 PM
  4. Replies: 2
    Last Post: 16th March 2010, 05:09 AM
  5. Replies: 9
    Last Post: 12th November 2009, 07:03 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •