السلام علیکم پیارے ممبرز
ممبرز آپ سب جانتے ہیں کہ ٹام اینڈ جیری پوری دنیا میں مقبول ترین کارٹون ہیں
کارٹونوں میں صرف بچوں کی تفریح ہی نہیں بلکہ بڑوں کے لیے زندگی کے چند اہم ترین سبق بھی ہیں۔
اگر آپ نے کبھی ان پہلوؤں پر توجہ نہیں دی توآپ اس تھریڈ میں موجود باتوں کو غور سے پڑھئے۔
آپ نے دیکھا ہوگا کہ ننھا جیری بڑی سی بلی ٹام کو کیسے تگنی کا ناچ نچاتا ہے ۔
بظاہر چھوٹا اور کمزور نظرآنے والا مخالف بہت مشکل ثابت ہو سکتا ہے لہذا کسی کی ظاہری حالت وصورت کو دیکھ کر غلط اندازہ نہ لگائیں۔
اگرچہ ٹام اورجیر ی آپس میں ہمہ وقت لڑتے رہتے ہیں لیکن جب بھی کوئی تیسر ا دشمن سامنے آئے تو وہ متحد ہو جاتے ہیں
محبت کرنے والوں میں لڑائیاں بھی ہو جاتی ہیں لیکن ان کی وجہ سے روٹھ کر منہ نہ پھیریں بلکہ اکھٹے رہیں اور ملکر لطف اندوز ہوں
ٹام کی محبت اظہار محبت کے لئے بھی بہترین رہنمائی کرتے ہیں۔ کہ کیسے دوسروں سے اظہار محبت کرنا چاہئیے۔
جیری ننھا ضرور ہے اور کمزور بھی لیکن کوئی ناکامی اسے مایو س نہیں کرتی اور بالا ٓخر وہ کامیاب ضرور ہوتا ہے
چاہے حالات کیسے بھی سخت اورمشکل ہوں اپنی ذات پر اعتما د رکھئے ۔
اگرچہ ٹام اور جیری کی لڑائیاں مثال بن چکی ہیں لیکن ان کی دوستی بھی ساتھ ساتھ چلتی ہے اور ان کے لیے حقیقی خوشی کا باعث بنتی ہے ۔
لڑائی جھگڑے اور نوک جھونک کے ساتھ خوش رہنا بھی ضروری ہے ۔
اپنے پیاروں سے اختلاف اور ناراضگی کی وجہ سے ان پر اعتبار کبھی ختم نہ کریں ۔
مسائل سے گھبرا کر دلبرداشتہ نہ ہوں بلکہ ہمیسہ توانائی سے بھرپور رہیں اور پر موقعے اور ہر لمحے کی خوشی سے لطف اندوز ہوں ۔
امید ہے آپ میری باتوں سے متفق ہونگے۔۔۔۔۔کہ ٹام اینڈ جیری کارٹون ہی نہیں بلکہ ہمیں سبق بھی دیتے ہیں
اگر ہم سمجھیں تو۔۔۔
فی امان اللہ
Bookmarks