Results 1 to 10 of 10

Thread: خون کا ایک ٹیسٹ سرطان کے مریضوں کے لیے مفید

  1. #1
    Umair47's Avatar
    Umair47 is offline Senior Member+
    Last Online
    3rd March 2024 @ 12:20 PM
    Join Date
    25 Feb 2017
    Age
    24
    Gender
    Male
    Posts
    434
    Threads
    32
    Credits
    5,553
    Thanked
    335

    Default خون کا ایک ٹیسٹ سرطان کے مریضوں کے لیے مفید

    خون کا ایک ٹیسٹ سرطان کے مریضوں کے لیے مفید


    ایک نئی تحقیق کے مطابق خون کے ایک ٹیسٹ کے ذریعے سرطان کے کئی ایسے مریضوں کی زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں جن میں سرطان علاج کے بعد دوبارہ واپس آگیا ہو۔ڈاکٹروں کو چھاتی کے سرطان کی تشخیص کرنے میں عام طور پر جتنا وقت لگتا، لندن کے کینسر ریسرچ سینٹر کے سائنس دانوں نے اس کا سراغ آٹھ ماہ قبل ہی لگا لیا۔طبی تحقیق کے دوران ۱۵ ایسی خواتین کا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سرطان واپس آگیا تھا، اور یہ ٹیسٹ ۱۲ خواتین میں اس کا سراغ لگانے میں کامیاب ہو گیا۔
    ماہرین کے مطابق ہسپتالوں میں استعمال کیے جانے سے پہلے اس ٹیسٹ پرابھی مزید کام ہونا باقی ہے۔
    کینسر کے مریضوں میں رسولی نکالنے کے لیے سرجری بنیادی علاج ہے۔ تاہم رسولی کا آغاز سرطان سے متاثرہ صرف ایک خلیے سے ہوتا ہے۔ اگر رسولی کے کچھ اجزا جسم کے دیگر حصوں میں پھیل چکے ہوں یا سرجن اسے مکمل طور پر نہیں نکال پایا ہو تو سرطان کے واپس آنے کے امکانات پیدا ہو جاتے ہیں۔سائنسی جریدے سائنس ٹرانسلیشنل میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق میں ۵۵ ایسے مریضوں کو شامل کیا گیا تھا جن میں رسولی کی جسامت کے پیشِ نظر سرطان کے واپس آنے کا امکانات بہت زیادہ تھے۔
    سائنس دانوں نے پہلے تقلیب شدہ (میوٹیٹڈ) ڈی این اے کا جائزہ لیا اور پھر خون میں ویسی ہی تبدیلیوں کی تلاش شروع کر دی۔۱۵ مریضوں میں سرطان واپس آگیا تھا جن میں سے ۱۲ کے بارے میں خون کے ٹیسٹ نے پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا۔
    دیگر تینوں مریضوں کا سرطان دماغ تک پہنچ گیا تھا جہاں دماغ میں موجود بلڈ برین بیریئر کا حفاظتی حصار سرطان کے ذرّوں کو جسم میں گردش کرنے والے خون میں شامل ہونے سے روکتا ہے۔
    اس ٹیسٹ نے ایک ایسے مریض میں بھی سرطان سے متاثرہ ڈی این اے ڈھونڈ لیا جس میں سرطان ابھی تک واپس نہیں آیا ہے۔تحقیق کا حصہ بننے والی کسی بھی خاتون کو آگاہ نہیں کیا گیا تھا کہ ان میں سرطان سے متاثرہ مواد کی موجودگی کا پتہ چلا لیا گیا ہے، کیونکہ یہ طریقہ کار ابھی تحقیقی مراحل میں ہے اس لیے اس پر کسی بھی حتمی نتیجے پر پہنچنا اخلاقی اصولوں کی خلاف ورزی ہوتا۔
    اگر سرطان کے ابتدائی مراحل میں ہی تشخیص ممکن ہو جائے تو اس صورت میں یہ امید پیدا ہو جاتی ہے کہ مرض کا علاج، مثلاً کیموتھیراپی کا آغاز بھی جلد ہوسکے گا اوراس سے مریضوں کی جان بچانے میں ملے گی۔ماہرین کے مطابق ہسپتالوں میں استعمال کیے جانے سے پہلے اس ٹیسٹ پرابھی مزید کام ہونا باقی ہے’اس تحقیق کے بارے میں ایسا کہنا ابھی قبل از وقت ہے۔ ہمیں امید ہے کہ مستقبل میں کی جانے والی تحقیق میں اس موضوع پر کام ہو گا۔’ہم یہاں ا±س اصول کی بات کر رہے ہیں جسے کسی بھی قسم کے سرطان کے علاج میں استعمال کیا جا سکے گا جس کے بارے میں یہ خطرہ ہو کہ علاج کے بعد وہ واپس سکتا ہے۔‘خون کا تجزیہ زیادہ مہنگا نہیں ہے، تاہم رسولی کے ڈی این اے میں سرطانی آثار کا تجزیہ اب بھی خاصا مہنگا ہے۔سرطان کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات میں وقت کے ساتھ پیش رفت ہو رہی ہے۔ پہلے جو دوا استعمال کی جاتی تھیں وہ جسم میں داخل ہو کر ہر جگہ پھیل جاتی تھیں اور پھر کسی ایک حصے میں موجود رسولی کا علاج کر سکتی تھیں۔ ان کی جگہ اب ایسی ادویات آگئی ہیں جو جسم میں داخل ہو کر خاص رسولی پر ہی اثر انداز ہوتی ہیں۔ سرطان کی ادویات میں ہونے والی اس پیش رفت سے قیمتوں میں بھی کمی آ رہی ہے۔
    کینسر ریسرچ برطانیہ کے ڈاکٹر نِک پیل کہتے ہیں کہ ’سرطان کے مرض کی تشخیص اور مریضوں کے علاج کے لیے کم نقصان دہ طریقے ڈھونڈنا بہت ضروری ہے۔ خون کا ٹیسٹ ایک ایسا ممکنہ طریقہ ہو سکتا ہے جس کے ذریعے مرض کے بارے میں اہم معلومات حاصل کی جا سکتی ہے۔
    ایسا مریض کے خون میں شامل ہو جانے والے سرطانی خلیے یا ڈی این اے میں موجود سرطان کے ذرات ڈھونڈنے سے ممکن ہو سکے گا۔’لیکن اس سے پہلے کہ اس ٹیسٹ کو اس قابل بنانا ہے کہ ڈاکٹر اس کا استعمال عمومی طور پر کرسکیں اور اس کے لیے اس پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اور ایسا کرنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا۔‘

  2. #2
    Umarkhan147's Avatar
    Umarkhan147 is offline Advance Member
    Last Online
    28th August 2022 @ 03:30 PM
    Join Date
    22 Dec 2015
    Location
    Faisalabad
    Age
    29
    Gender
    Male
    Posts
    4,881
    Threads
    244
    Credits
    41,435
    Thanked
    301

    Default

    ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺳﺎﺗﮫ ﺷﯿﺌﺮ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﺑﮩﺖ ﺷﮑﺮﯾﮧ

  3. #3
    Umair47's Avatar
    Umair47 is offline Senior Member+
    Last Online
    3rd March 2024 @ 12:20 PM
    Join Date
    25 Feb 2017
    Age
    24
    Gender
    Male
    Posts
    434
    Threads
    32
    Credits
    5,553
    Thanked
    335

    Default

    Hoslafzai ka shukria...

  4. #4
    AsifSattarvi's Avatar
    AsifSattarvi is offline Advance Member
    Last Online
    12th October 2022 @ 02:54 PM
    Join Date
    20 May 2012
    Gender
    Male
    Posts
    6,594
    Threads
    104
    Credits
    30,058
    Thanked
    960

    Default

    یہ آگاہی ہمارے ساتھ شئیر کرنے کا بہت شکریہ

  5. #5
    Umair47's Avatar
    Umair47 is offline Senior Member+
    Last Online
    3rd March 2024 @ 12:20 PM
    Join Date
    25 Feb 2017
    Age
    24
    Gender
    Male
    Posts
    434
    Threads
    32
    Credits
    5,553
    Thanked
    335

    Default

    HUSLAFZAI KRNY KA BHT SHUKRIA...

  6. #6
    M.S.K is offline Junior Member
    Last Online
    22nd September 2017 @ 10:02 PM
    Join Date
    18 Mar 2017
    Gender
    Male
    Posts
    29
    Threads
    0
    Credits
    160
    Thanked
    4

    Default

    Thank you.

  7. #7
    ALi.HaiDEr's Avatar
    ALi.HaiDEr is offline ITD Army
    Last Online
    20th April 2024 @ 09:48 PM
    Join Date
    16 Aug 2015
    Location
    @itdunya.com
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    7,014
    Threads
    367
    Credits
    51,252
    Thanked
    862

    Default

    Quote Intelligence 47 said: View Post
    HUSLAFZAI KRNY KA BHT SHUKRIA...
    جہاں سے آپ یہ انفارمیشن لیتے ہیں کوشش کیا کریں اُس جگہ کا حوالہ بھی ایڈ کر دیا کریں
    تانکہ تھریڈ اسپیمنگ کے زمرے میں نہ آئے

  8. #8
    Join Date
    16 Aug 2009
    Location
    Makkah , Saudia
    Gender
    Male
    Posts
    29,912
    Threads
    482
    Credits
    148,899
    Thanked
    970

    Default

    Thanks for Information

  9. #9
    sabashahid is offline Junior Member
    Last Online
    6th June 2017 @ 03:57 PM
    Join Date
    15 Apr 2017
    Age
    31
    Gender
    Female
    Posts
    22
    Threads
    3
    Credits
    184
    Thanked
    0

    Default

    Bht shukria yeah post share kernay ka

  10. #10
    Shayan SB's Avatar
    Shayan SB is offline Senior Member+
    Last Online
    26th March 2018 @ 12:23 PM
    Join Date
    26 Jan 2016
    Location
    FSD
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    3,167
    Threads
    80
    Credits
    17,469
    Thanked
    206

    Default

    Nice Info

Similar Threads

  1. Replies: 2
    Last Post: 20th June 2016, 10:36 AM
  2. Replies: 8
    Last Post: 6th December 2013, 08:45 PM
  3. Replies: 20
    Last Post: 3rd July 2013, 02:25 PM
  4. Replies: 5
    Last Post: 29th June 2011, 02:20 PM
  5. Replies: 19
    Last Post: 15th December 2009, 06:03 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •