کیا آپ اپنا موبائل فون اسی وقت چارج کرتے ہیں جب تک اس کی بیٹری لگ بھگ ختم یا ڈیڈ ہونے کے قریب نہ پہنچ جائے؟
اگر ہاں تو آپ تنہا نہیں جو اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ لیتھیم بیٹریوں کو اس وقت تک چارج نہیں کرنا چاہئے جب تک وہ ڈیڈ ہونے کے قریب نہ پہنچ جائے کیونکہ ایسا کرنے سے بیٹری کمزور نہیں ہوتی۔
تاہم یہ خیال بالکل غلط ہے اور ایسا بالکل نہیں ہوتا۔
درحقیقت بیٹری کو جلد چارج کرنا اس کے لیے بہتر ہوتا ہے جس کی وجہ ان میں موجود محدود چارج سائیکل ہے۔
اگر تو آپ بہت تاخیر سے بیٹریز کو چارج کرتے ہیں تو بتدریج چارج کو برقرار رکھنے کی صلاحیت کو کھونے لگتی ہیں۔
بیٹری کا چارج سائیکل اس کی مکمل گنجائش کو مستحکم رکھتی ہے اور اگر آپ کے فون کی بیٹری کمزور ہورہی ہے تو اس کی وجہ یہ نہیں وہ اس کی عمر زیادہ ہوگئی ہے بلکہ اس کے سائیکلز کی مقدار ختم ہورہی ہے۔
اور ایسا اس وجہ سے نہیں ہوتا جب آپ بیٹری کو اس وقت چارج پر لگادیں جب وہ نصف سے زیادہ باقی ہو۔
Bookmarks