اسلام علیکم دوستوں
ہمارے آلودہ ماحول کی وجہ سے اشیاءجلد گندی ہوجاتی ہیں اور نئی چیزیں بھی پرانی لگنے لگتی ہیں،ایسے میں اگر ہمارا فلیٹ سکرین ،ایل ای ڈی یا کمپیوٹر ایل سی ڈی گندا لگے تو مہمانوں کے سامنے بہت شرمندگی اٹھانی پڑتی ہے۔پرانے ٹی وی کے برعکس موجودہ دور کے ایل ای ڈی ،پلازما،ایل سی ڈی میں کافی فرق ہے،نئے دور کی اشیاءبہت نازک اور پہلے سے زیادہ توجہ مانگتی ہیں۔
آئیے آپ کو ان اشیاءکو صاف رکھنے کے لئے چند آسان مشورے دیتے ہیں۔
اپنی ڈیوائس کو بند کرکے سوئچ نکال دیں۔اس کے بعد ایک نرم کپڑا لے کر اسے سکرین پر بہت احتیاط سے پھیریں اور سکرین صاف کریں۔یاد رہے کہ نشانات مٹانے کی کوشش میں سکرین پر ہرگز دباﺅ مت ڈالیں۔ساتھ ہی کپڑے کا ایک حصہ صاف پانی میں بھگوکر سکرین پر پھیریں۔اس کے بعد خشک کپڑے سے سکرین کو صاف کر لیں۔اس چیز کا خاص خیال رکھیں کہ سکرین کی صفائی کے لئے ایمونیا سے تیار کئے گئے کلینر ہر گز استعمال نہیں کرنا۔
Bookmarks