Name:  NI4dZ4E.png
Views: 2587
Size:  53.4 KB

آئے روز بہت سے دوستوں کو یہ مسئلہ درپیش ہوتا ہے کہ ہمارا سسٹم ہینگ ہو جاتا ہے اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ جس قدر تیز رفتاری سے ہارڈ وئیر میں جدت آتی جا رہی ہے ویسے ہی سافٹ وئیر کمپنیز بھی اپنے پروگرامز کو بے لگام کرتی جا رہی ہے اب تقریباََ ہر پروگرام بے دردی سے سسٹم ریسورسز کا استعمال کرتا ہے ،یہی وجہ ہے کہ پاور فُل کمپیوٹر سسٹم ہونے کے باوجودصرف ایک ویب براؤزر ہی پورے سسٹم کو ہیک کر دیتا ہے ۔
اب جب سسٹم ہینگ ہو جاتا ہے تو ہم بُت بن کے دیکھتے رہتے ہیں کہ کوئی ہل جُل ہو لیکن بادل نخواستہ اپنا کام اور ٹائم ضائع کرتے ہوئے ہمارے پاس ایک ہی آپشن بچتا ہے اور وہ ہے کمپیوٹر ری اسٹارٹ

تو پیارے دوستوں اس مسئلے سے بچنے کے لئے حاضر ایک نہایت شاندار پروگرام
"سی پی یو بیلنس"

یہ پروگرام سنگین حالات میں بھی کمپیوٹر کو ہینگ ہونے سے بچائے رکھتا ہےجب کو پراسس کمپیوٹر کے ریسورسز کو بے دردی کے ساتھ استعمال کرتے ہوئے انہیں سو فیصد تک استعمال کرنے کی کوشش کرتا ہے تو یہ پروگرام اُس پراسس کو روک دیتا ہے تانکہ ہمارا کمپیوٹر بلکل بے جان نہ ہو۔



سی پی یو بیلنس ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کریں
Name:  wah.gif
Views: 2598
Size:  65.9 KB

والسلام
علی حیدر
آئی ٹی دُنیا ڈاٹ کام