دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 پاکستان
السلام علیکم دوستوں ہے تو تھوڑی پرانی بات یقیناً کراچی شہر کے کچھ دوست اِس حوالے سے آگاہی رکھتے ہونگے اور کچھ نہیں بھی لیکن شہر ِ قائد کے باہر کے کافی دوست اِس دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 پاکستان کے بارے میں یقیناً جاننا بھی چاہیں گے تو سوچا کہ چلیں اِس نمائش کے بارے میں کچھ احوال آپ کے ساتھ تصویری شکل میں شئیر کروں۔ یہ نمائش ایکسپو سینٹر میں 22 سے 25 نومبر تک منعقد ہونے والی نویں بین الاقومی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 کے نام سے منعقد ہوئی جو گذشتہ 8برسوں سے منعقد کی جارہی ہے۔
نمائش میں بین الاقوامی مندوبین اور دفاعی آلات تیار کرنے والی مختلف ممالک کی کمپنیاں شرکت کرتی ہیں ۔شہر قائد کے جناح ایئر پورٹ سے لے کر ایکسپو سنیٹر اور اس کے ساتھ ہی قرب و جوار کے علاقوں سمیت پورے شہر قائد میں آئیڈیاز کی نمائش کے دوران سیکورٹی کا خصوصی خیال رکھا گیاہے ۔نمائش میں شرکت کیلئے مندوبین کی آمدورفت کے ساتھ دفاعی آلات کی ایکسپو سینٹر تک رسائی کیلئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے۔ نمائش میں نئے دفاعی ہتھیاررکھے گئے جن میں مقامی سطح پر تیار کردہ 8بائی 8 کی فوجی گاڑی ، الخالد ٹینک ، جے ایف 17طیارہ ، میزائل بوٹس اور بکتر بند گاڑیوں سمیت دیگر ملٹری آلات شامل تھے۔ نمائش میں درجنوں ممالک کے اہم شعبوں کے معززین نے شرکت کی اور دفاعی نوعیت کے سمجھوتوں پر دستخط ہوئے۔ اس بین الاقوامی دفاعی نمائش کوڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن ہر سال منعقد کراتی ہے۔چلیے چلتے ہیں نمائش کی تصویری سیر کی طرف۔
Bookmarks