السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ
اگر پانامہ کا فیصلہ آیا تو یقنی طور پر دو میں سے ایک بات ہوگی یا تو نواز اینڈ فیملی فارغ ہونگے یا بچ جائیں گے
فیصلہ جس طرح کا بھی آئے ہر دو صورت میں احتجاجی سیاست دوبارہ شروع ہوجائے گی۔
اگر تو نواز اینڈ فیملی فارغ ہوگی تو اس سے حکومت تو ختم نہیں ہوگی 20،25دن میں نون لیگ کسی کو پارلیمانی لیڈر بنانےمیں کامیاب ہوہی جائے گی لیکن اس کے بعد نون لیگ کا پورا زور اس بات پر ہوگا کہ پانامہ کے بقیہ کرداروں کو بھی عدالتوں میں گھسیٹا جائے اور ان کو اتنا گندا کیا جائے کہ الیکشن سال آنے سے پہلے پہلے ان کے چہروں سے بھی نقاب اُتار پھینکےجائیں۔
اور اگر نواز اینڈ فیملی بچ گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تو پھر احتجاجوں کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع کیا جائے گا جن میں جس پارٹی کے سب سے زیادہ پانامہ زدہ لوگ ہیں وہی سب سے زیادہ احتجاج کرے گی کہ فیصلہ درست نہیں آیااور اس سے وہ اصل فائدہ یہ اُٹھانے کی کوشش کرے گی کہ حکومت ان کے پانامہ زدگان کے بارے میں کوئی بھی قدم اُٹھائے گی تو اس کو سیاسی انتقام کا نام دے کر حکومت کے بڑھتے قدموں کو روکا جائے ۔