السلام علیکم
فکرآخرت
کیوں آئے ہو دنیا میں ذرا سوچ لو تم بھی
کیوں جانا ہے دنیا سے ذرا سوچ لو تم بھی
جنت بھی جہنم بھی بنائی ہے خدا نے
جنت میں رہے کون ذرا سوچ لو تم بھی
مالک وہی خالق وہی رازق بھی وہی ہے
ہے کون سہارا ہے ذرا سوچ لو تم بھی
آئے گا بلاوا جوں ہی جائیں گے کہاں پر
وہ قبر ہے رہنا ہے جہاں سوچ لو تم بھی
اعمال بھلے ہوں گے تو مل جائے گی جنت
کیا خوب مزے ہونگے ذرا سوچ لو تم بھی
اے اے خان
Bookmarks