ایک صاحب نے خواتین کے دل میں گھر کرنے کے لیےیہ نسخہ اپنایا ہوا تھا کہ وہ ہر خاتون کو حسین قرار دیتے اور ان کے حسن کی خوب تعریف کرتے۔
ایک محفل میں وہ کہہ رہے تھے۔ "ہر عورت خوب صورت ہوتی ہے۔ اگر اس میں خوبصورتی تلاش کی جائے تو ضرور مل جاتی ہے۔ میں نے تو زندگی میں کوئی ایسی عورت دیکھی ہی نہیں جسے میں بدصورت کہہ سکوں"۔
اِن کی ہمت افزا باتیں سن کر ایک خاتون نے انہیں اپنی طرف متوجہ کیا'جن کی ناک بالکل چپٹی تھی۔ وہ اپنے چہرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بولیں۔۔"میرے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟"۔
وہ صاحب بلا تامل بولے۔۔"بے شمار دوسری عورتوں کی طرح آپ بھی حسن کا ایک شاہکار ہیں۔ جوآسمان سے زمین پر اُتری ہیں۔فرق بس یہ ہے کہ آپ شائد جلدی اور گبھراہٹ میں ناک کے بل زمین پر اُتری ہوں گی۔"۔