Results 1 to 4 of 4

Thread: گناہِ کبیرہ جھوٹ کا بیان

  1. #1
    M_Atiq's Avatar
    M_Atiq is offline Senior Member+
    Last Online
    16th November 2019 @ 06:21 PM
    Join Date
    26 Apr 2011
    Location
    RAWALPINDI
    Gender
    Male
    Posts
    189
    Threads
    22
    Credits
    397
    Thanked
    7

    Default گناہِ کبیرہ جھوٹ کا بیان

    🔥🔥 *گناہِ کبیرہ جھوٹ کا بیان* 🔥🔥

    *SAY N🛇 TO APRIL FOOL*

    *تحریر* : *امام حافظ شَمْسُ الدِّین محمدبن احمد ذَہْبِی شافعی*عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی(مُتَوَفّٰی۷۴۸ھ)*

    *پیش کش* :
    *مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ(شعبہ تراجِمِ کُتُب)*

    *****************************
    *جھوٹ کی تعریف* :*کسی کے بارے میں خلاف حقیقت خبر دینا ۔قائل گنہگار اس وقت ہوگا جبکہ(بلاضرورت)جان بوجھ کر جھوٹ بولے۔
    (الحديقة الندية،القسم الثانی،المبحث الاول،*۴/ ۱۰)

    *کہاں جھوٹ بولنا جائز ہے* ؟تین صورتوں میں جھوٹ بولنا جائز ہے یعنی ا س میں گناہ نہیں:

    *ایک**جنگ کی صورت میں کہ یہاں اپنے مقابل کو دھوکا دینا جائز ہے، اسی طرح جب ظالم ظلم*کرناچاہتاہواس کےظلم سےبچنےکےلیےبھی جائزہے۔
    *دوسری صورت* یہ ہےکہ دو مسلمانوں*میں اِختلاف ہے اور یہ ان دونوں میں صُلْح کرانا چاہتا ہے مثلاً ایک کے سامنےیہ کہہ دےکہ*وہ تمہیں اچھاجانتاہے،تمہاری تعریف کرتاتھایااس نےتمہیں سلام کہلابھیجاہےاور دوسرے*کے پاس بھی اسی قسم کی باتیں کرے تا کہ دونوں میں عداوت کم ہوجائے اور صلح ہوجائے۔*
    *تیسری صورت* یہ ہے کہ بی بی کو خوش کرنے کے لیے کوئی بات خلاف واقع کہدے۔

    رسولُ*اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:”وہ شخص جھوٹا نہیں ہے جو لوگوں کے درمیان میں اصلاح کرتا ہے، اچھی بات کہتا ہے اور اچھی بات پہنچاتا ہے۔“

    امام تِرمِذی نےاَسمابنْتِ یزید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاسےروایت کی کہ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےفرمایا:جھوٹ کہیں ٹھیک نہیں مگرتین جگہوں میں،مرداپنی عورت کو راضی کرنے کے لیے بات کرے اور لڑائی میں جھوٹ بولنااور لوگوں کے درمیان میں صلح کرانے کے لئے جھوٹ بولنا۔جس اچھے مقصد کو سچ بول کر بھی حاصل کیا جاسکتا ہو اور جھوٹ بول کر بھی حاصل کرسکتا ہو، اس کے حاصل کرنے کے لیےجھوٹ بولنا حرام ہے اور اگر جھوٹ سے حاصل کرسکتا ہو، سچ بولنے میں حاصل نہ ہوسکتا ہو تو بعض صورتوں میں کِذب بھی مُباح*ہے بلکہ بعض صورتوں میں واجب ہے جیسے کسی بے گناہ کو ظالِم شخص قتل کرنا چاہتا ہے یا ایذا دینا چاہتا ہے وہ ڈرسے چھپا ہوا ہے، ظالم نے کسی سے دریافت کیا کہ وہ کہاں ہے؟ یہ کہہ سکتا ہے مجھے معلوم نہیں اگرچہ جانتا ہو یا کسی کی امانت اس کے پاس ہے کوئی اسے چھیننا چاہتا ہے پوچھتا ہے کہ امانت کہاں ہے ؟یہ انکار کرسکتا ہے کہہ سکتا ہے کہ میرے پاس اس کی امانت نہیں۔ اگر سچ*بولنےمیں فسادپیداہوتاہوتواس صورت میں بھی جھوٹ بولناجائزہےاوراگرجھوٹ بولنے…☜……*میں فسادہوتا ہو تو حرام ہے اور اگر شک ہو معلوم نہیں کہ سچ بولنے میں فساد ہوگا یا جھوٹ بولنے میں، جب بھی جھوٹ بولنا حرام ہے۔( بہار شریعت ،حصہ۱۶ ، ۳/۵۱۷،۵۱۸ ملخصاً)

    *جھوٹ کے متعلق تین فرامین باری تعالی*ٰ*:

    (1)اللہ*عَزَّ وَجَلَّ*ارشاد فرماتا ہے:
    اِنَّ اللہَ لَا یَہۡدِیۡ مَنْ ہُوَ مُسْرِفٌ کَذَّابٌ ﴿۲۸﴾(پ۲۴،المؤمن:۲۸)
    ترجمۂ کنزالایمان:بے شک اللہ راہ نہیں دیتا*اُسے جو حد سے بڑھنے والا بڑا جھوٹا ہو۔

    (2)قُتِلَ الْخَرّٰصُوۡنَ ﴿ۙ۱۰﴾(پ۲۶،الذٰریٰت:۱۰)
    ترجمۂ کنزالایمان:مارےجائیں دل سے*تراشنے والے ۔

    (3)ثُمَّ نَبْتَہِلْ فَنَجْعَلْ لَّعْنَتَ اللہِ عَلَی الْکٰذِبِیۡنَ﴿۶۱﴾(پ۳،اٰل عمرٰن:۶۱)
    ترجمۂ کنز الایمان:پھر مباہلہ کریں تو جھوٹوں پراللہ*کی لعنت ڈالیں۔

    *جھوٹ کی مَذمَّت میں11 فرامین مصطفٰے**:

    ﴿1﴾…بے شک جھوٹ فِسْق وفُجور کی طرف لے جاتا ہے اور بے شک فِسْق و*فُجورجَہَنَّم تک لےجاتاہےاورایک شخص جھوٹ بولتارہتاہےحتّٰی کہ وہاللہ*عَزَّ وَجَلَّکے نزدیک*کَذَّاب(بہت بڑا جھوٹا)*لکھ دیا جاتا ہے۔
    (مسلم، کتاب البر والصلة والاداب، باب قبح الکذب...الخ ،ص۱۴۰۵،حديث :۲۶۰۷)
    یہ حدیث پاک بخاری ومسلم دونوں میں ہے۔

    *منافق کی نشانیاں* :

    ﴿2﴾… *منافق*
    {نفاق کا لغوی معنیٰ باطن کا ظاہر کے خلاف ہونا ہے۔اگر اعتقاداور ایمان کے بارے میں یہ حالت ہو تو اسے نفاقِ کفر کہتے ہیں اور اگر اعمال کے بارے میں ہو تو اسے نفاقِ عملی کہتے ہیں اور یہاں حدیث میں یہی مراد ہے۔(*فیض القدیر،۱/ ۵۹۳،تحت الحدیث:۹۱۶)}
    کی تین نشانیاں ہیں۱)جب بات کرے تو جھوٹ بولے*(۲)*جب وعدہ کرے تو پورا نہ کرے اور*(۳)جب اس کے پاس امانت رکھوائی جائے تو خِیانت کرے۔( مسلم، کتاب الایمان،باب بیان خصال المنافق ،ص۵۰،حدیث:۵۹)

    ﴿3﴾…جس میں چارخصلتیں ہوں وہ پکا منافق ہےاور جس میں ا ن میں سے ایک خصلت ہو اس میں نِفاق کی ایک خصلت ہے حتّٰی کہ وہ اسے چھوڑ دے ۱)*جب اس کے پاس امانت رکھوائی جائے تو خیانت کرے*(۲)*جب بات کرے تو جھوٹ*بولے*(۳)جب وعدہ کرےتوپورا نہ کرےاور(۴)جب جھگڑے توگالی دے۔
    (بخاری،کتاب الایمان،باب علامة المنافق،ص۲۵،حدیث:۳۴)یہ حدیْثِ پاک بخاری ومسلم میں ہے۔

    *جھوٹا خواب بیان کرنے پر وعید* :
    ﴿4﴾…جس نے وہ خواب بیان کیا جو دیکھا نہیں تھا تو اسے بروزِ قیامت اس بات کی تکلیف دی جائے گی کہ وہ جَوکے دو دانوں کے درمیان گِرہ لگائے اوروہ ہرگز ایسا نہ کرسکے گا۔
    *(بخا ری ، کتاب التعبیر،باب من کذب فی حلمہ،۴/ ۴۲۲ ،حدیث :۷۰۴۲)اس حدیْثِ پاک کو امام بخاری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ*نے روایت کیا ہے۔

    ﴿5﴾…بلاشبہ بدترین جھوٹ یہ ہے کہ آدمی اپنی آنکھوں کو وہ دکھلائے جو انہوں نے نہیں دیکھا۔(بخاری ،کتاب التعبیر،باب من کذب فی حلمہ*،۴/ ۴۲۳،حدیث:۷۰۴۳)اس حدیث کو بھی امام بخاری نے روایت کیا ہے ۔
    حضرتِ سیِّدُنا سَمُرَہ بن جُنْدُب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سےرسولِ پاک*صَلَّی اللہُ تَعَالٰی*عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کےخواب سلسلےمیں ایک طویل حدیْثِ پاک مروی ہےجس میں اُس*مرد کا ذکر ہے جسے آپ*صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس حالت میں دیکھا تھا کہ اس کی باچھوں کو گُدّی تک اور گدی کو باچھوں تک چیرا جارہا تھا ۔(آپ*صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے استفسار پر بتایا گیایہ وہ شخص تھا جو اپنے گھر سے صُبْح نکلتا تو ایک ایسا جھوٹ بولتا جو دنیا کے کناروں تک پہنچ جاتا(بخاری ، کتاب التعبیر،باب تعبیر الرؤية بعد صلا ة الصبح*،۴/ ۴۲۵،حدیث:۷۰۴۷ )
    مُفَسِّرِشہیر،حکیمُ الاُمَّت مفتی اَحمدیارخان نعیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی *مراٰۃ المناجیح،جلد6،صفحہ*244* پر اس حدیث کے تحت ارشاد فرماتے ہیں:یعنی جھوٹ کا موجد جھوٹ گھڑنے والا اور لوگوں میں جھوٹ پھیلانے والا جس سے اور لوگ بھی جھوٹ بولیں،اس میں دنیاوی جھوٹے*بھی داخل ہیں اوردینی جھوٹے بھی،جوبےدینی کامُوجِدجھوٹادین گھڑکرلوگوں میں شائع کرے*لوگ اس جھوٹ کی تصدیق کریں وہ بھی اسی زُمرے میں ہے،مثلًا مرزا نے کہا میں نبی ہوں یہ جھوٹ گھڑا پھر اس کےمُتَّبِعِیْن*نے کہا ہاں واقعی وہ نبی ہے یہ ہوئی*اس جھوٹ کی اشاعت۔ غرضکہ غلط بات،غلط مسئلہ،غلط عقیدہ ایجاد کرنے والوں کا یہ انجام ہے۔
    ﴿6﴾…جھوٹ اور خیانت کے علاوہ مومن کی طَبِیعَت میں ہر بات ہوسکتی ہے۔(مسند احمد ،تتمة مسند الانصار ،حدیث ابی امامة...الخ، ۸/۲۷۶،حدیث:۲۲۲۳۲)
    یہ روایت دو ضعیف اَسناد کے ساتھ مروی ہے ۔

    ﴿7﴾…تَورِیہ {توریہ یعنی لفظ کے جو ظاہرمعنیٰ ہیں وہ غلَط ہیں مگر اس نے دوسرےمعنیٰ مراد لیےجوصحیح ہیں، ایسا کرنا بلاحاجت جائز نہیں اور حاجت ہو تو جائز ہے۔ توریہ کی مثال یہ ہے کہ تم نے کسی کو کھانے کے لیے بلایا وہ کہتا ہے میں نے کھانا کھالیا۔ اس کے ظاہرمعنیٰ یہ ہیں کہ اس وقت کا کھانا کھالیا ہے مگر وہ یہ مراد لیتا ہے کہ کل کھایا ہے یہ بھی جھوٹ میں داخل ہے۔(بہارشریعت،حصہ۱۶، ۳/ ۵۱۸)}
    کے سبب جھوٹ کی حاجت نہیں رہتی ۔ (مصنف ابن ابی شیبة ، کتاب الادب،باب من کرہ المعاریض...الخ،*۶/ ۱۸۵،حدیث:۳ )

    ﴿8﴾…آدمی کےگنہگارہونےکےلئے یہی کافی ہے کہ وہ ہر سنی سنائی بات کوبیان کردے۔(مسلم،المقدمة،باب النھی عن الحدیث بکل ماسمع،ص۸،حدیث:۵)اس حدیْثِ پاک کو امام مسلم*رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے روایت کیاہے۔

    ﴿9﴾…نہ دی ہوئی چیز کا ظاہر کرنے والا دو جھوٹے کپڑے پہننے والے کی طرح ہے ۔(مسلم،کتاب اللباس والزینة،باب النھی عن التزویرفی اللباس...الخ،ص۱۱۷۷، حدیث:۲۱۳۰) یعنی کوئی شخص امانت یا عارِیت کے اعلیٰ کپڑے پہن کرپھرے لوگ سمجھیں کہ اس کے اپنے کپڑے ہیں پھر بعد میں حال کھلنے میں بدنامی بھی ہو گناہ بھی ایسے یہ بھی ہے یا جیسے کوئی فاسِق وفاجِرمُتقی کا لباس پہن کر صوفی بنا پھرے پھر حال کھلنے پر رُسوا ہو۔(مراٰۃ المناجیح،۵/ ۱۱۴)اس حدیْثِ پاک کوامام مسلم*رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے روایت کیا ہے۔

    *سب سے بڑی جھوٹی بات* :

    ﴿10﴾…تم بدگمانی سےبچوکیونکہ بلاشبہ یہ سب سےبڑی جھوٹی بات ہے*{بغیرکسی دلیل کے دل میں پیدا ہونے والی تہمت کو بدگمانی کہتے ہیں۔
    (فیض القدیر، ۳/ ۱۵۷، حدیث:۲۹۰۱)}
    (مسلم،کتاب البروالصلةوالاداب،باب تحریم الظن والتجسس...الخ،ص۱۳۸۶، حديث:۲۵۶۳)

    ﴿11﴾…(بروزِقیامت)تین شخصوں سے اللہ*عَزَّ وَجَلَّ کلام نہیں فرمائےگا۔ان میں*ایک جھوٹابادشاہ بھی ہے۔اس حدیث کوامام مسلم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نےروایت کیا (مسلم،کتاب الایمان ،باب بیان غلظ تحریم اسبال الازار...الخ،ص۶۸،حديث :۱۰۷)
    ( *الکبائر ترجمہ بنام 76کبیرہ گناہ، کبیرہ گناہ نمبر:24 جھوٹ، صفحہ:٩٩تا١٠٤ مکتبہ المدینہ کراچی* )

  2. #2
    Abbas680 is offline Member
    Last Online
    17th June 2018 @ 05:16 PM
    Join Date
    14 Mar 2017
    Age
    24
    Gender
    Male
    Posts
    91
    Threads
    8
    Thanked
    5

    Default

    Bahut Achay

  3. #3
    fasifasi824's Avatar
    fasifasi824 is offline Advance Member
    Last Online
    28th January 2024 @ 07:02 PM
    Join Date
    05 Jan 2017
    Location
    phalia
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    896
    Threads
    66
    Credits
    11,596
    Thanked
    136

  4. #4
    Huraira.'s Avatar
    Huraira. is offline Advance Member+
    Last Online
    20th September 2022 @ 12:30 AM
    Join Date
    24 Jan 2017
    Location
    Faisalabad
    Age
    24
    Gender
    Male
    Posts
    2,895
    Threads
    305
    Credits
    25,610
    Thanked
    479

    Default

    جھوٹ بولنے والے پر اللہ پاک کی لعنت ہوتی ہے
    اور دوسرا یہ گندا دن جو انگریز نے ہمیں بتایا

Similar Threads

  1. چراغِ راہ بُجھا کیا ، کہ رہنما بھی گیا
    By iftikhar mirza in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 6
    Last Post: 31st May 2012, 11:20 AM
  2. Replies: 4
    Last Post: 10th January 2012, 11:45 AM
  3. Replies: 2
    Last Post: 1st July 2011, 04:56 PM
  4. Replies: 3
    Last Post: 20th January 2011, 09:52 AM
  5. Replies: 9
    Last Post: 28th November 2010, 08:26 PM

Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •