Page 1 of 5 1234 ... LastLast
Results 1 to 12 of 49

Thread: بٹ کوئن کیا ہے ؟

  1. #1
    ALi.HaiDEr's Avatar
    ALi.HaiDEr is offline ITD Army
    Last Online
    15th April 2024 @ 05:45 PM
    Join Date
    16 Aug 2015
    Location
    @itdunya.com
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    7,014
    Threads
    367
    Credits
    51,252
    Thanked
    862

    Thumbs up بٹ کوئن کیا ہے ؟

    السلام علیکم پیارے دوستوں
    جب میں ارن منی آنلائن فیلڈ میں آیا تو میرا پالا بٹ کوئن سے پڑا جس سے متعلق مجھے کچھ علم نہ تھا ، لیکن آج بٹ کوئن سے متعلق کچھ سد بدھ ضرور ہے
    انٹرنیٹ پر سرچنگ کے دوران ایک رپورٹ پڑھی بٹ کوئن سے متعلق تو سوچا اُن دوستوں کے لئے شئیر کر دوں جو اس فیلڈ میں نئے ہیں
    یہ رپورٹ اُردو ویب کے اشتراک سے شئیر کی جا رہی ہے ،ملاحظہ فرمائیں۔

    کسی بھی ملک کی معیشت میں کرنسی کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔ زمانہ قدیم سے ہی کبھی اناج، نمک، زعفران اور کئی مصالحہ جات کو لین دین کے لیے بطور کرنسی استعمال کیا گیا۔
    ایک ہزار سال قبل مسیح چین میں کانسی کو سکوں کی شکل میں ڈھال کر دنیا کی پہلی باقاعدہ کرنسی کے طور پر استعمال شروع کیا گیا۔ کرنسی کو قانونی شکل اور اس کی قیمت کو یکساں رکھنے کے لیے سونے، چاندی اور دیگر قیمتی دھاتوں سے بنے سکوں کو کئی صدیوں تک پیسوں کے لین دین کے لیے استعمال کیا جاتا رہا۔

    ساتویں صدی میں چینی تہذیب ’’تنگ‘‘ کے تاجروں نے سکوں کے بوجھ سے نجات کے لیے کاغذ سے بنی کرنسی بنانے پر کام شروع کر دیا تھا اور
    گیارہویں صدی کے آغاز میں چینی تہذیب ’’سونگ‘‘ میں پہلی بار کاغذ سے بنی کرنسی کا استعمال شروع کیا گیا۔
    تیرہویں صدی میں مارکو پولو اور ولیم ربرک کی بدولت کاغذی کرنسی یورپ میں متعارف ہوئی۔ مارکو پولو نے بھی اپنی کتاب ’’دی ٹریولز آف مارکو پولو‘‘ میں یو آن سلطنت کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے،’’یہ لوگ اپنے ملک میں درخت کی چھال سے بنی کاغذ سے مشابہہ ٹکڑوں کو لین دین کے لیے بطور پیسہ استعمال کرتے ہیں۔‘‘

    وقت کے ساتھ ساتھ کاغذی نوٹوں کی شکل اور معیار میں بہتری آتی گئی اور اس کے بعد کریڈٹ کارڈ متعارف کرائے گئے جنہیں پلاسٹک کرنسی کا نام دیا گیا۔ انٹرنیٹ کی آمد کے بعد پیسوں کے لین دین کے لیے ’’ای کرنسی‘‘ وجود میں لائی گئی، جس نے صارفین کے لیے انٹرنیٹ پر خریداری کو مزید سہل بنا دیا۔ لیکن چند سال قبل ایک ایسی ورچوئل کرنسی ’’بِٹ کوائن‘‘ وجود میں آئی، جس کی مالیت اس وقت دنیا کی سب کرنسیوں سے بہت زیادہ ہے۔

    تادم تحریر ایک ’’بِٹ کوائن‘‘ کی مالیت 5589 امریکی ڈالر ہے، جب کہ پاکستان میں ایک بِٹ کوائن لینے کے آپ کو تقریباً پانچ لاکھ نوے ہزار روپے دینے پڑیں گے، لیکن اس ورچوئل کرنسی کی قیمت نیچے بھی بہت تیزی سے آتی ہے۔

    اس غیریقینی صورت حال کے باوجود بِٹ کوائن کی مقبولیت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ جہاں ایک طرف منشیات فروشی، غیرقانونی اسلحے کی تجارت، جوئے کے دھندے میں ملوث اور منی لانڈرنگ کرنے والے افراد کے لیے یہ کرنسی بہت قابلِ اعتماد سمجھی جا رہی ہے تو دوسری جانب بہت سے مشہور ریستورانوں، کاروباری اداروں اور آن لائن خرید و فروخت اور خدمات فراہم کرنے والے ادارے بھی بِٹ کوائن میں پیسوں کا لین دین کر رہے ہیں ، جب کہ چند دن قبل ہی کینیڈا میں دنیا کی پہلی
    ATM
    مشین بھی نصب کی گئی ہے، جس کے ذریعے ابتدائی چند دنوں میں ایک لاکھ ڈالر سے زاید مالیت کی ساڑھے تین سو سے زاید ٹرانزیکشن کی جا چکی ہے۔

    ٭ بِٹ کوائن کیا ہے؟

    بِٹ کوائن رقم کی ادائیگی کے لیے دنیا کا سب سے منفرد ڈیجیٹل کرنسی کا نظام ہے۔ یہ پیسوں کی منتقلی اور وصولی کا دنیا کا پہلا ڈی سینٹرلائزڈ ’’پیر ٹو پیر‘‘ نیٹ ورک ہے، جو استعمال کنندہ کنٹرول کرتا ہے، جس کے لیے اسے کسی سینٹرل اتھارٹی یا مڈل مین کی ضرورت نہیں پڑتی۔ استعمال کنندہ کے نزدیک بِٹ کوائن انٹرنیٹ پر خرید و فروخت کے لیے کیش کی طرح ہے۔

    ٭ بٹ کوائن کس نے ایجاد کیا؟

    بِٹ کوائن کو پہلی بار ایک نظریے ’’کرپٹو کرنسی‘‘ کے تحت استعمال کیا گیا، جسے 1998 میں پہلی بار
    ’’Wei Dai‘‘
    نے اپنی
    cypherpunks
    (ایسا فرد جو کمپیوٹر نیٹ ورک پر اپنی پرائیویسی کو خصوصاً حکومتی اتھارٹیز کی دسترس سے دور رکھتے ہوئے رسائی حاصل کرے)
    میلنگ لسٹ میں وضع کیا، جس میں اس نے پیسوں کو ایک ایسی نئی شکل میں ڈھالنے کی تجویز پیش کی، جس کی تشکیل اور منتقلی مرکزی حکام کے بجائے cryptography
    (رمزنویسی، فنِ تحریر یا خفیہ کوڈز کو حل کرنا)
    کے طریقۂ کار پر مشتمل ہو۔ پہلے بِٹ کوائن کی تفصیلات اور اس کے حق میں دلائل 2009 میں ساتوشی ناکاموٹو کی cryptography ملنگ لسٹ میں شایع ہوئے تھے۔ 2010 کے اواخر میں ساتوشی نے مزید تفصیلات کا انکشاف کیے بنا اس پروجیکٹ کو چھوڑ دیا، لیکن اس کی ای میل فہرست میں شامل کئی۔ ڈویلپرز نے بِٹ کوائن پروجیکٹ پر کام شروع کر دیا۔

    ساتوشی کی گم نامی نے کئی افراد میں بلاجواز تحفظات پیدا کر دیے اور ان میں سے متعدد کا تعلق بِٹ کوائن کی ’’اوپن سورس‘‘ ساخت کے حوالے سے غلط فہمیوں سے تھا۔ اب بِٹ کوائن پروٹوکول اور سافٹ ویئر سب کے سامنے شایع ہو چکا ہے اور دنیا کا کوئی بھی ڈویلپر اس کوڈ کا جائزہ اور اپنا ترمیم شدہ بٹ کوائن سافٹ ویئر کا نیا ورژن بالکل اسی طرح بنا سکتا ہے، جیسے موجودہ ڈویلپرز، ساتوشی کا اثر ان تبدیلیوں پر بہت محدود تھا، جنہیں دوسروں نے حاصل کر لیا اور ساتوشی اسے کنٹرول نہیں کر سکا۔

    ٭ بٹ کوائن نیٹ ورک کو کنٹرول کون کرتا ہے؟:

    بٹ کوائن نیٹ ورک کی ایک منفرد بات یہ بھی ہے کہ کوئی بھی اس کا مالک نہیں ہے اور نہ ہی کوئی اس ای میل کے پس منظر میں کام کرنے والی ٹیکنالوجی کی ملکیت کا دعوے دار ہے۔ بِٹ کوائن کو دنیا بھر میں موجود اس کے استعمال کنندہ ہی کنٹرول کرتے ہیں، جب کہ ڈویلپرز اس سافٹ ویئر کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں، لیکن وہ بِٹ پروٹوکول میں تبدیلی نہیں کر سکتے، کیوں کہ ہر استعمال کنندہ کو اپنی مرضی کا سافٹ ویئر اور ورژن استعمال کرنے کی مکمل آزادی ہے۔ ایک دوسرے سے مطابقت رکھنے کے لیے تمام استعمال کنندہ کو ایک جیسے اصول پر پورا اترنے والے سافٹ ویئر استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ بِٹ کوائن اسی صورت میں صحیح کام کرتا ہے جب تمام استعمال کنندہ کے درمیان مکمل مطابقت ہو۔ یہی وجہ ہے کہ تمام استعمال کنندہ اور ڈویلپرز اس مطابقت کو تحفظ دینے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں۔

    ٭ بِٹ کوائن کیسے کام کرتا ہے؟

    ایک استعمال کنندہ کے نقطۂ نظر سے بِٹ کوائن ایک ایسی موبائل ایپلی کیشن اور کمپیوٹر پروگرام سے زیادہ کچھ نہیں ہے جو ذاتی بِٹ کوائن والیٹ فراہم کرتا ہے اور استعمال کنندہ اس کے ذریعے بٹ کوائن بھیجتا اور وصول کرتا ہے۔ لیکن استعمال کنندہ کے نقطۂ نظر کے برعکس اس کا پس منظر دیکھا جائے تو بِٹ کوائن نیٹ ورک ایک عوامی لیجر (بہی کھاتا) میں شریک کرتا ہے جو ’’بِٹ چین‘‘ کہلاتا ہے۔ اس لیجر میں تمام ٹرانزیکشن کی تفصیلات موجود ہوتی ہیں اور ہر ٹرانزیکشن کی درستی کے لیے استعمال کنندہ کے کمپیوٹر کی تصدیق کی جاتی ہے۔ کسی جعل سازی سے بچنے کے لیے ہر ٹرانزیکشن کو ڈیجیٹل دستخط سے تحفظ فراہم کیا جاتا ہے، جب کہ کمپیوٹر یا مخصوص ہارڈ ویئرز کے ذریعے یہ سروس فراہم کرنے پر بطور انعام بِٹ کوائن بھی دیے جاتے ہیں جسے اکثر لوگ ’’مائننگ‘‘ کہتے ہیں۔

    کیا لوگ حقیقت میں بِٹ کوائن کو بطور ’’رقم ‘‘ استعمال کرتے ہیں؟

    دنیا بھر میں بِٹ کوائن کے لین دین میں انفرادی اور کاروباری سطح پر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جن میں ریسٹورینٹ، اپارٹمنٹس، لا فرمز، اور آن لائن خدمات فراہم کرنے والی مشہور کمپنیاں
    Namecheap, WordPress, ، Reddit اور Flattr
    شامل ہیں۔ بِٹ کوائن کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔
    جب کہ روزانہ لاکھوں ڈالر مالیت کے بٹ کوائنز کی خرید و فروخت کی جاتی ہے۔

    ٭ بِٹ کوائنز سے ادائیگی کا طریقۂ کار

    بِٹ کوائن سے خریداری کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ سے زیادہ سہل ہے اور اسے کسی بھی مرچنٹ اکاؤنٹ کے بغیر وصول کیا جا سکتا ہے۔ رقوم کی ادائیگی والیٹ ایپلی کیشن کے ذریعے کی جاتی ہے اور یہ ایپلی کیشن آپ اپنے کمپیوٹر اور اسمارٹ فون سے بھی استعمال کر سکتے ہیں، پیسے بھیجنے کے لیے وصول کنندہ کا ایڈریس اور ادا کی جانے والی رقم لکھ کر
    Send
    کا بٹن دبا دیں۔
    وصول کنندہ کا ایڈ ریس لکھنے کا طریقہ مزید سہل بنانے کے لیے اسمارٹ فون کی مدد سے
    QR
    کوڈ
    ایڈریس، فون نمبرز، ای میل ایڈریس اور ویب سائٹ کی معلومات پر مبنی مخصوص کوڈ جو سیاہ اور سفید چوکور خانوں پر مشتمل ہوتا ہے)
    اور اسکین کرنے پر تمام معلومات فون میں منتقل کر دیتا ہے )۔
    اسکین کر لیں۔

    ٭ بِٹ کوائنز کے فوائد پیسے ادا کرنے کی آزادی

    بِٹ کوائن کے ذریعے دنیا بھر میں کسی بھی جگہ کسی بھی وقت رقوم کی منتقلی اور وصولی فوراً ہو جاتی ہے۔ یہ طریقۂ کار کسی سرحد، کسی بینک ہالیڈے اور کسی حد سے مبرا ہے۔ بِٹ کوائن استعمال کنندہ کو اپنی رقم پر مکمل کنٹرول دیتا ہے۔

    انتہائی کم فیس

    بِٹ کوائن سے کی جانے والی ادائیگیوں پر کوئی فیس نہیں لی جاتی، تاہم بِٹ کوائنز کو کاغذی نوٹوں میں تبدیل کروانے یا فروخت کنندہ کے بینک اکاؤنٹ میں براہ راست جمع کرانے پر معمولی فیس لی جاتی ہے، جو کہ
    Pay Pal
    اور کریڈٹ کارڈ نیٹ ورکس کی نسبت بہت کم ہوتی ہے۔

    مرچنٹس کے لیے کم خطرات

    بٹ کوائنز کی ٹرانزیکشنز محفوظ، ناقابل واپسی ہیں اور ان میں صارف کی حساس اور نجی معلومات بھی شامل نہیں ہوتیں۔ یہی وجہ ہے کہ مرچنٹ کے لیے یہ ایک محفوظ اور بھروسے کے قابل کرنسی سمجھی جا رہی ہے اور وہ کریڈٹ کارڈ سے ہونے والے فراڈ سے بھی ممکنہ حد تک بچ سکتے ہیں۔

    ٭ سیکیوریٹی اور کنٹرول

    بِٹ کوائن کے استعمال کنندہ کو اپنی ٹرانزیکشن پر مکمل کنٹرول ہوتا ہے اور فروخت کنندہ کے لیے بِٹ کوائن کے ذریعے ادائیگی کرنے والے صارف سے فیس کی مد میں اضافی فیس وصول کرنا ناممکن ہے جب کہ بِٹ کوائن سے کی جانے والی ادائیگی صارف کی نجی معلومات کے بنا پر کی جاتی ہے۔ بِٹ کوائن کو بیک اپ کے طور پر بھی محفوظ کیا جا سکتا ہے۔

    ٭ بٹ کوائن کے نقصانات

    بِٹ کوائن مکمل طور پر اوپن سورس اور ڈی سینٹرلائزڈ ہے، جس کا واضح مطلب یہ ہے کہ کوئی بھی کسی بھی وقت مکمل سورس کوڈ پر قابض ہو کر دنیا بھر کے لاکھوں افراد کو ان کی متاع حیات سے محروم کر سکتا ہے۔ تاہم ایسا ہونا بظاہر نا ممکن ہے، کیوں کہ یہ مکمل نظام
    ’’cryptographic algorithms‘‘
    پر مشتمل ہے اور کوئی فرد یا تنظیم بِٹ کوائن پر کنٹرول حاصل نہیں کر سکتی۔

    بٹ کوائن کے سب سے بڑے نقصانات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ زیادہ تر لوگ ابھی تک بٹ کوائن کے بارے میں نہیں جانتے۔ گرچہ دن بہ دن اس کے استعمال کنندہ کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، لیکن یہ تعداد ابھی بھی بہت کم ہے۔

    بٹ کوائن کا ایک بڑا نقصان اس کی مالیت میں تیزی کے ساتھ ہونے والا اتار چڑھاؤ ہے، جس کا سب سے زیادہ اثر بٹ کوائن وصول کرنے والے چھوٹے تاجروں اور کاروباری اداروں پر پڑتا ہے۔

    بِٹ کوائن آن لائن بینکنگ نیٹ ورکس اور کریڈٹ کارڈ ز کی طرح ورچوئل ہے۔ بِٹ کوائن کو کرنسی کی دوسری اقسام کی طرح آن لائن شاپنگ اور فزیکل اسٹورز پر خریداری کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، جب کہ اسے منی چینجر سے ایکسینچ کروا کر کاغذی کرنسی بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔ تاہم زیادہ تر لوگ موبائل فون کے ذریعے ادائیگی زیادہ سہل سمجھتے ہیں۔ تاہم بِٹ کوائن کے مستقبل کے بارے میں کچھ کہنا ابھی بعید از قیاس ہے۔ بِٹ کوائن کے کاروبار کو کچھ ملکوں میں غیرقانونی قرار دیا گیا ہے تو کچھ ملکوں میں اس کو قانونی قرار دے کر ’’بِٹ کوائن ایکسچینج‘‘ کھولنے کے لیے لائسنس کا اجرا بھی کیا جا رہا ہے۔

    ٭ بِٹ کوائن کیسے بنائے جاتے ہیں؟

    نئے بِٹ کوائنز ایک ڈی سینٹرالائز پروسیس ’’مائننگ‘‘ سے بنائے جاتے ہیں۔ اس طریقۂ کار میں نیٹ ورک کے لیے خدمات سر انجام والے افراد کو انعام کے طور پر بِٹ کوائنز دیے جاتے ہیں۔ ان افراد کو ’’مائنرز‘‘ کہا جاتا ہے۔ یہ مائنرز ٹرانزیکشنز کو پروسیس کرنے اور اسپیشلائزڈ ہارڈ ویئرز استعمال کرتے ہوئے نیٹ ورک کو محفوظ اور ایکسچینج میں نئے بٹ کوائنز کو جمع بھی کرتے ہیں۔

    بِٹ کوائن پروٹوکول اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ نئے بِٹ کوائن ایک فکسڈ ریٹ پر تخلیق ہوتے ہیں، جس نے بِٹ کوائن مائننگ کو بہت مسابقت والا کاروبار بنا دیا ہے۔ جب زیادہ مائنرز نیٹ ورک میں شامل ہو جاتے ہیں تو پھر انفراد طور پر ہر کسی کا منافع کم ہو جاتا ہے اور کسی ڈویلپر یا مائنر کے پاس منافع میں اضافے کے لیے سسٹم میں ردوبدل کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ سسٹم کے معیار سے مطابقت نہ کرنے والے بِٹ کوائن نوڈ کو دنیا بھر میں مسترد کر دیا جاتا ہے۔ بِٹ کوائن کی قیمت کا انحصار معاشیات کے قانون ’’طلب‘‘ اور ’’رسد‘‘ پر ہے۔ طلب بڑھنے پر بِٹ کوائن کی قیمت میں اضافہ اور کم ہونے پر کمی ہو جاتی ہے۔

    بِٹ کوائن کی ایک منفرد بات یہ بھی ہے کہ سسٹم میں صرف 21 ملین بِٹ کوائن ہی تخلیق کیے جا سکیں گے۔ تاہم اس کی کوئی حد نہیں ہوگی کیوں کہ
    بِٹ کوائنز کو 8 ڈیسی مل
    (0.000 000 01 BTC)
    میں تقسیم کیا جا سکتا ہے، مستقبل میں ضرورت پیش آنے پر اسے مزید چھوٹے حصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔

    یہاں آرٹیکل کا اختتام ہوتا ہے
    اجازت دیجئے
    والسلام
    Last edited by ALi.HaiDEr; 14th October 2017 at 10:40 AM. Reason: Bitcoin Price Change

  2. #2
    Adeel phalsaphy's Avatar
    Adeel phalsaphy is offline Senior Member
    Last Online
    1st August 2017 @ 04:33 PM
    Join Date
    16 Mar 2017
    Age
    54
    Gender
    Male
    Posts
    741
    Threads
    230
    Credits
    5,031
    Thanked
    40

    Default

    Quote ALi.HaiDEr said: View Post

    السلام علیکم پیارے دوستوں
    جب میں ارن منی آنلائن فیلڈ میں آیا تو میرا پالا بٹ کوئن سے پڑا جس سے متعلق مجھے کچھ علم نہ تھا ، لیکن آج بٹ کوئن سے متعلق کچھ سد بدھ ضرور ہے
    انٹرنیٹ پر سرچنگ کے دوران ایک رپورٹ پڑھی بٹ کوئن سے متعلق تو سوچا اُن دوستوں کے لئے شئیر کر دوں جو اس فیلڈ میں نئے ہیں
    یہ رپورٹ اُردو ویب کے اشتراک سے شئیر کی جا رہی ہے ،ملاحظہ فرمائیں۔

    کسی بھی ملک کی معیشت میں کرنسی کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔ زمانہ قدیم سے ہی کبھی اناج، نمک، زعفران اور کئی مصالحہ جات کو لین دین کے لیے بطور کرنسی استعمال کیا گیا۔
    ایک ہزار سال قبل مسیح چین میں کانسی کو سکوں کی شکل میں ڈھال کر دنیا کی پہلی باقاعدہ کرنسی کے طور پر استعمال شروع کیا گیا۔ کرنسی کو قانونی شکل اور اس کی قیمت کو یکساں رکھنے کے لیے سونے، چاندی اور دیگر قیمتی دھاتوں سے بنے سکوں کو کئی صدیوں تک پیسوں کے لین دین کے لیے استعمال کیا جاتا رہا۔

    ساتویں صدی میں چینی تہذیب ’’تنگ‘‘ کے تاجروں نے سکوں کے بوجھ سے نجات کے لیے کاغذ سے بنی کرنسی بنانے پر کام شروع کر دیا تھا اور
    گیارہویں صدی کے آغاز میں چینی تہذیب ’’سونگ‘‘ میں پہلی بار کاغذ سے بنی کرنسی کا استعمال شروع کیا گیا۔
    تیرہویں صدی میں مارکو پولو اور ولیم ربرک کی بدولت کاغذی کرنسی یورپ میں متعارف ہوئی۔ مارکو پولو نے بھی اپنی کتاب ’’دی ٹریولز آف مارکو پولو‘‘ میں یو آن سلطنت کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے،’’یہ لوگ اپنے ملک میں درخت کی چھال سے بنی کاغذ سے مشابہہ ٹکڑوں کو لین دین کے لیے بطور پیسہ استعمال کرتے ہیں۔‘‘

    وقت کے ساتھ ساتھ کاغذی نوٹوں کی شکل اور معیار میں بہتری آتی گئی اور اس کے بعد کریڈٹ کارڈ متعارف کرائے گئے جنہیں پلاسٹک کرنسی کا نام دیا گیا۔ انٹرنیٹ کی آمد کے بعد پیسوں کے لین دین کے لیے ’’ای کرنسی‘‘ وجود میں لائی گئی، جس نے صارفین کے لیے انٹرنیٹ پر خریداری کو مزید سہل بنا دیا۔ لیکن چند سال قبل ایک ایسی ورچوئل کرنسی ’’بِٹ کوائن‘‘ وجود میں آئی، جس کی مالیت اس وقت دنیا کی سب کرنسیوں سے بہت زیادہ ہے۔

    تادم تحریر ایک ’’بِٹ کوائن‘‘ کی مالیت 1134 امریکی ڈالر ہے، جب کہ پاکستان میں ایک بِٹ کوائن لینے کے آپ کو تقریباً ایک لاکھ 19 ہزار روپے دینے پڑیں گے، لیکن اس ورچوئل کرنسی کی قیمت نیچے بھی بہت تیزی سے آتی ہے۔

    ویری گڈ انفارمیشن

  3. #3
    KingKhan84's Avatar
    KingKhan84 is offline Advance Member
    Last Online
    23rd August 2023 @ 03:59 PM
    Join Date
    08 Mar 2017
    Gender
    Male
    Posts
    1,814
    Threads
    73
    Credits
    11,419
    Thanked
    79

    Default

    Nice information... thanks for sharing with us....
    Desert Rose
    A Simple Person With Complicated Mind

  4. #4
    flowerspeaks's Avatar
    flowerspeaks is offline Senior Member+
    Last Online
    12th February 2019 @ 07:12 PM
    Join Date
    13 May 2009
    Location
    -In Your Heart-
    Gender
    Male
    Posts
    469
    Threads
    44
    Credits
    2,482
    Thanked
    15

    Default

    bohat khoob janab app nay new users kay liye bayhad asani kardi hay

  5. #5
    Huraira.'s Avatar
    Huraira. is offline Advance Member+
    Last Online
    20th September 2022 @ 12:30 AM
    Join Date
    24 Jan 2017
    Location
    Faisalabad
    Age
    24
    Gender
    Male
    Posts
    2,895
    Threads
    305
    Credits
    25,610
    Thanked
    479

    بھائی بہت اچھی وضاحت کی آپ نے
    مجھے اس سے پہلے اتنا کچھ نہیں پتا تھا
    اب کافی انفارمیشن ملی شکریہ بھائی

  6. #6
    Join Date
    05 Apr 2017
    Location
    Bahria Town Kch
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    24
    Threads
    3
    Thanked
    0

    Default

    kya baat hai bhai

  7. #7
    Hassansuper97's Avatar
    Hassansuper97 is offline Senior Member+
    Last Online
    30th August 2020 @ 02:08 PM
    Join Date
    15 Mar 2017
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    153
    Threads
    30
    Credits
    712
    Thanked
    3

    Default

    Buhat alaw bhia thanks for giving knowledge.

  8. #8
    Saima arain is offline Senior Member+
    Last Online
    11th April 2017 @ 10:14 PM
    Join Date
    06 Apr 2017
    Gender
    Female
    Posts
    38
    Threads
    2
    Credits
    317
    Thanked: 1

    Default

    Nice information...
    thanks for sharing with us..

  9. #9
    AreeSha PaRi is offline Junior Member
    Last Online
    6th June 2020 @ 11:28 AM
    Join Date
    25 Oct 2015
    Location
    JHANG
    Age
    27
    Gender
    Female
    Posts
    29
    Threads
    10
    Credits
    63
    Thanked
    0

    Default

    Thanks

  10. #10
    Saqib Qayyum is offline Senior Member+
    Last Online
    17th February 2019 @ 02:53 PM
    Join Date
    23 Mar 2017
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    116
    Threads
    58
    Credits
    802
    Thanked
    9

    Default

    thanks for sharing with us.

  11. #11
    Join Date
    24 Apr 2015
    Location
    Lahore
    Gender
    Female
    Posts
    45
    Threads
    10
    Credits
    472
    Thanked
    0

    Default

    Thanks for such helpful article on bitcoins

  12. #12
    mshobi's Avatar
    mshobi is offline Senior Member+
    Last Online
    28th April 2020 @ 06:49 PM
    Join Date
    30 Nov 2010
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    352
    Threads
    9
    Credits
    1,662
    Thanked
    8

    Default

    bhot hi ache bhai
    apne information me mazeed izafa kia he

Page 1 of 5 1234 ... LastLast

Similar Threads

  1. Replies: 5
    Last Post: 18th December 2015, 11:10 AM
  2. What is Bitcoin??? بٹکوائن کیا ہے؟
    By bitcoinpak in forum General Knowledge
    Replies: 4
    Last Post: 21st November 2015, 07:16 AM
  3. Replies: 4
    Last Post: 5th April 2014, 09:20 PM
  4. Replies: 21
    Last Post: 17th March 2013, 10:01 PM
  5. Replies: 0
    Last Post: 30th September 2012, 09:34 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •