Page 1 of 6 1234 ... LastLast
Results 1 to 12 of 63

Thread: اسلامی شاعری

  1. #1
    sumairasmr's Avatar
    sumairasmr is offline Senior Member+
    Last Online
    26th November 2017 @ 03:50 PM
    Join Date
    02 Apr 2017
    Location
    peshawar
    Gender
    Female
    Posts
    80
    Threads
    2
    Credits
    920
    Thanked
    27

    Default اسلامی شاعری

    السلام علیکم

    میں شاعرہ ہوں اورمجھے ہر موضوع پر لکھنے کا شوق ہے
    میری شاعری کا پہلا موضوع ہے اللہ کے نام پر شاعری - ہر موضوع پر میری مکمل کتاب ہے - اپنی لکھی ہوئی ہر کتا ب کا میں نام ساتھ ساتھ بتاتی جائوں گی
    1 - اللہ کے نام
    Last edited by sumairasmr; 7th May 2017 at 08:59 PM.

  2. #2
    sumairasmr's Avatar
    sumairasmr is offline Senior Member+
    Last Online
    26th November 2017 @ 03:50 PM
    Join Date
    02 Apr 2017
    Location
    peshawar
    Gender
    Female
    Posts
    80
    Threads
    2
    Credits
    920
    Thanked
    27

    Default

    اک پیغام
    دنیا کے سننے والوں سنوں پاکستان

    یہ ہے پاکستان ٫ یہ ہے پاکستان
    دل ہمارا محمد صلیّ اللہ علیہ وسلّم ٫ جان ہماری اللہ
    روح پاکستان ٫ روح پاکستان
    دنیا کے دیکھنے والوں دیکھو یہ گلستان
    کرتے ہیں ہم لوگ سبھی پر احسان
    ہم پاکستانی لوگ بڑے پیارے ہیں
    آکر دیکھو پاکستان میں بڑے نظارے ہیں
    ہاتھ ہماری محنت ٫ عقل ہماری وسعت
    میٹھی ہے زبان ٫ہم ہیں پاکستان
    دنیا کے پڑھنے والوں پڑھوں ہمارا دل
    آئے گا نہ تمھارے پاس کوئی بھی بل
    خوبصورتی دل لگی اور ہنسی مذاق ہے
    پاکستان کے لوگوں میں اتفاق ہے
    اتفاق ہماری طاقت ٫ لوگوں میں شرافت
    میٹھی ہماری زبان ٫ پیارا پاکستان
    دنیا کے سمجھنے والوں سمجھو ہماری عادات
    پکڑتے ہیں ہم لوگ گرے ہوئے کا ہاتھ
    باشعور ہوش مند اورعقل مند موجود
    پاکستان کے لوگوں کا کرشمہ ہے وجود
    بات ہماری بلند ٫ وقت کے ہم پابند
    ہم اس پر قربان ٫ یہ ہماری جان
    دنیا کے پرکھنے والوں پرکھو ہماری جان
    جان ہماری قربان ٫ ہمارا پاکستان
    جس ملک پہ رحمت ہو ہمارے خدا کی
    امید رکھتے ہیں رب سے اچھی جزا کی
    سوچ ہماوی مثبت ٫ قدم ہمارے رفعت
    بلند ہے اڑان ٫ یہ ہے پاکستان
    دنیا کے لکھنے والوں لکھو یہ فرمان
    نہ دہشت ہمارا شعار ٫نہ آگ ہماری خصلت
    امن ہماری پہچان ٫ یہ ہے پاکستان
    پیارا پاکستان ٫ ہمارا پاکستان
    Last edited by sumairasmr; 4th May 2017 at 09:25 AM.

  3. #3
    sumairasmr's Avatar
    sumairasmr is offline Senior Member+
    Last Online
    26th November 2017 @ 03:50 PM
    Join Date
    02 Apr 2017
    Location
    peshawar
    Gender
    Female
    Posts
    80
    Threads
    2
    Credits
    920
    Thanked
    27

    Default

    دعا
    یارب میرے دل کا تو نور بن جا
    قبول کر دعا اور سرور بن جا
    تیری ہی محبت کے گن ہمیشہ گائے

    ہاتھ پاؤں قلم سے جدھر کو جائے

    میرے اک اک اعضاء کو دے ایسا دیا

    یارب ضائع نہ ہوعمل جو بھی کیا

    ہاتھ پاؤں قلم کا تو نور بن جا

    قبول کر دعا اور عمل سرور بن جا

    لب ہمیشہ ہلتے رہے تیرے زکر کو
    حمدوثنا لکھنے کی ہمیشہ فکر ہو

    ہاتھوں کی لکیروں میں موجود اے خدا

    دور ہمشہ رکھنا ہم سے شیطانی ہر ادا

    ہاتھوں کی لکیروں کا تو نور بن جا

    قبول کر دعا اور سرور بن جا

    یارب میرے دل کا تومحبوب بن جا
    قبول کر دعا اور غرور بن جا
    Last edited by sumairasmr; 4th May 2017 at 09:26 AM.

  4. #4
    sumairasmr's Avatar
    sumairasmr is offline Senior Member+
    Last Online
    26th November 2017 @ 03:50 PM
    Join Date
    02 Apr 2017
    Location
    peshawar
    Gender
    Female
    Posts
    80
    Threads
    2
    Credits
    920
    Thanked
    27

    Default

    میں نے اللہ تعالٰی کے99 ناموں کو شاعری کی صورت میں لکھنے کی حقیر سی کوشش کی ہے

    اللہ اچھے ناموں کا مستحق ہے اس کو اچھے ہی ناموں سےپکاروں

  5. #5
    sumairasmr's Avatar
    sumairasmr is offline Senior Member+
    Last Online
    26th November 2017 @ 03:50 PM
    Join Date
    02 Apr 2017
    Location
    peshawar
    Gender
    Female
    Posts
    80
    Threads
    2
    Credits
    920
    Thanked
    27

    Default

    ھْوَاللہْ الَّذِی لَآِالٰہَ اِلَّا ھْوَ

    نہیں کوئی معبود مگر اللہ کے سوا

    کرے نہ کبھی اس بات پہ شک
    کہ اس کے سوا نہیں معبود حق
    غیر اللہ سے دعا کی نہ دینا توفیق
    یارب تو بن جا ہمارا رفیق
    قبروں کا میلہ ہو یا نذرنیاز
    یارب نہ ہو میری نسل میں آغاز
    ذبیح بھی کرے تیرے نام کا ہم
    غیر اللہ کی طرف نہ جائے قدم
    کرے نہ کبھی اس بات پہ شک
    اللہ کے سوا نہیں معبود حق
    بدعات کی رسموں سے کر ہمیں دور
    سر ہمیشہ جھکے تیرے حضور
    ہر لمحہ تجھ سے رہےہم وابستہ
    دونوں جہان کا دے وہ رستہ
    کہ تجھ سے ہی قائم ہو امید آمین
    قبول کر دعا اور ٹھکرا نہ یقین
    کرے نہ کبھی اس بات پہ شک
    کہ اس کے سوا نہیں معبود حق


    اَلرَّحمٰنْ

    بہت بڑامہربان
    تیری ہر ادا پہ ہو جائے فدا
    مہربانی کرنے والے مہربان خدا
    زندگی ہو یا ہوموت کا پہر
    جس پل بھی آئے ایسی لہر
    اللہ اپنی رحمت کی دینا ہمیں ساعت
    زندگی اور موت پر کرے تیری اطاعت
    میری ہر دعا کومہربان خدا
    زندگی بھر قبول کرتے رہنا صدا
    کوئی حد نہیں تیری مہربانیوں کی
    ابتدا کر یارب اچھی کہانیوں کی
    انتہا آنے سے پہلے مہربان
    سنوار دے یارب اب دونوں جہان
    میری ہر دعا کومہربان خدا
    زندگی بھر قبول کرتے رہنا صدا
    Last edited by sumairasmr; 25th April 2017 at 01:22 PM.

  6. #6
    maktabweb is offline Advance Member
    Last Online
    3rd October 2022 @ 12:09 PM
    Join Date
    19 Sep 2015
    Location
    Karachi
    Age
    61
    Gender
    Male
    Posts
    1,769
    Threads
    837
    Credits
    20,706
    Thanked
    267

    Default

    اچھی کوشش ہے، اگر آپ وزن کا خیال رکھیں اور قافیہ ردیف کا خیال رکھیں تو بہت بہتر ہوگا۔ بہرحال موضوع بہت عمدہ ہیں۔ ماشاء اللہ

  7. #7
    sumairasmr's Avatar
    sumairasmr is offline Senior Member+
    Last Online
    26th November 2017 @ 03:50 PM
    Join Date
    02 Apr 2017
    Location
    peshawar
    Gender
    Female
    Posts
    80
    Threads
    2
    Credits
    920
    Thanked
    27

    Default

    اَلرَّحِیمْ


    نہایت رحم کرنے والا

    اللہ کی رحمت کی باتیں تو سن
    اللہ کی ذات میں لامحدود ہیں گن
    اگر نہ دیتا ہم کو آنکھیں وہ رب
    پیارے پیارے رنگوں کے نہ دیکھ سکتے گن
    اگر نہ دیتا ہمیں وہ سننے کو کان
    اچھا نہ لگتا ہمیں یہ جہان
    پیاری پیاری آوازوں کو ترستا ہر کوئی
    کانوں کے بغیر ہم کیسے لیتے سن
    زبان جیسی نعمت کو اگر کرتا نہ پیدا
    دنیا میں آنے کا پھر ہوتا کیا فائدہ
    کٹھی میٹھی چیزیں ہوتی پھر کدھر
    کام کی بھی نہ ہوتی کسی میں دھن
    ہاتھ اور بازو اگر دیتا نہ الرحیم
    کیسے کرتا کام انسان اتنے عظیم
    کیسے ہم اٹھاتے بڑے بڑے وزن
    خالق کائنات نے کہا صرف کْن
    سر اور دماغ نہ اگر ہوتے ہمارے پاس
    نئی ایجادات کی نہ لگتی پھر آس
    بڑی بڑی فیکٹریاں اور کارخانے
    بغیر دماغ کیسے ملتے سارے گن


    اَلمَلِکْ


    بادشاہ
    کرتے ہیں ہم بادشاہوں کو حقیقی بادشاہ پر قیاس
    کہ نہیں ڈالتے جو کہ رعایا کو کوئی گھاس
    رسائی جن کے دربار تک کسی کی نہیں ہوتی
    بادشاہوں سے ملاقات پر اْڑانے پڑتے ہیں موتی
    دنیاء حاکم کو گر پہنچانی ہو درخواست
    تو پہلی سیڑھی کے بعد ہی آئے گی سیڑھی لاسٹ
    سفارش کے واسطے پہلے تھامو کسی کا دامن
    بھرا ہوا دو وزیر سیکٹری کو ٹرے جامن
    پہنچتی ہے تب درخواست دنیاء حاکم تک
    غرور نفس سے نہیں جاتے یہ کسی کے گھر تک
    درخواست کا بھی ملے گا جواب صرف سیکٹری سے
    آپاؤٹمنٹ لیٹر لے لو تم فلاں فیکٹری سے
    شرک میں دی جاتی ہے سیڑھیوں کی مثال
    کہ اللہ تک پہنچنے کے لیے منانے پڑتے ہیں کئی جمال
    یہ ہی غلط فہمی ہے شرک کی بنیاد
    اسلام کو کر رکھا ہے اس غلط فہمی نے برباد
    ہر طرف کھڑا ہے سفارشیوں کا جم غفیر
    کہ اللہ سے ملاقات کا زریعہ ہے صرف پیر
    نادان انسان سے ہوتی ہے حماقت سرزد
    کہ خدا کی بادشاہی میں شریک ہے کوئی فرد
    یہ ہی غلط فہمی ہے شرک کی بنیاد
    غلط خیالات سے ہوا ہے اسلام ہمارا برباد
    اللہ تک پہنچنے کے لوگوں کو جو بتائے گئے ہیں ڈھب
    کہ بغیر وسیلے کے نہیں سنے گا بات ہماری رب
    بار سمبنھالنے کی کیا نہیں خدا میں طاقت؛
    کیا کر لئے ہیں اس نے پیدا کہیں لیاقت؛
    دیوتا اور بزرگ کیا اللہ کے ہیں ساتھی ؛
    نہ ماننے سے پڑے گی کیا ہمیں خدا کی لاٹھی ؛
    سونپا ہے کیا انھیں کئی علاقوں کا انتظام ؛
    کہ بیٹا دو یا بیٹی چاہے بنالو کئی غلام ؛
    عاجز ہے کیا وہ ڈپٹیوں اور مددگاروں کے بغیر ؛
    کہ ملنا ہےاگر مجھ سے تو پہلے دھوؤں پیروں کے پیر ؛
    خدائی سلطنت کے بنا لئے ہیں کیا اس نے کئی شعبے ؛
    اللہ نے کیا کر لئے ہیں ان پیروں سے سودے ؛
    پشیبان کر لیے ہیں کیا اس نے کئی تلاش ؛
    خالق الخالقین ہے کیا ان کے بغیر قلاش ؛
    ولی مرشد پیر اور حاجت روا
    کیا قرآن بھی ہے ان پیروں کا گواہ ؛
    سورہ بنی اسرائیل کی ایک سو گیاروی آیت
    ملتی ہے جس سے ہمیں یہ ہدایت
    کہ پاک ہے رب ان عیوب اور خطاؤں سے
    کمزوریوں اور مشرکانہ اداؤں سے
    ڈالتے ہیں ہم خدا میںمشرکانہ نقائص
    شگن شگون پہ کرتے ہیں لمبی لمبی باعث
    ان لوگوں کی دولت ہے مشرکانہ عقیدے
    انجیل اور تورات کی کہانیاں ہے جو خریدتے
    انجیل اور تورات اب ہو گئی ہے ناپید
    قرآن پاک ہی دکھاتا ہے رستہ اصل ذاہد
    غالب اور زبردست ہے اللہ کی ذات
    ایمان لانے سے ملتا ہے اسی کا ساتھ
    علم میں کامل ہے اس کا وجود
    متعال بھی ہے اور وہ ہے الودود
    صفتوں میں شامل ہے درگزر کرنا
    گناہ گار کو نہ کرتا وہ معاف وگرنا
    قوت اپنی میں ہے وہ ہی کامل
    طاقت بھی ہے اس کی صفت میں شامل
    غالب بھی رہنا ہے اسی کا کام
    لامحدود ہیں اس ذات کے نام
    ہر چیز کا علم ہے اللہ کے پاس یارہ
    نہ ماننے والا کرتا ہے خود اپنا خسارہ
    منصف بھی ہے اورکتابوںکا عالم
    آیات سے انکار پر انسان بنتا ہے ظالم
    شان ہے اسکی سب سے علیحدہ
    اللہ کو واحد ماننے میں ہمارہ ہی ہے فائدہ
    واحد ہے یکتا ہے اور ہے اکیلا
    تخلیق اپنی کا نہیں اس کے ساتھ میلا
    محبت نہ کرنا اگر ہوتی اسکی شان
    معمولی سی غلطی پر پکڑا جاتا انسان
    Last edited by sumairasmr; 25th April 2017 at 01:23 PM.

  8. #8
    sumairasmr's Avatar
    sumairasmr is offline Senior Member+
    Last Online
    26th November 2017 @ 03:50 PM
    Join Date
    02 Apr 2017
    Location
    peshawar
    Gender
    Female
    Posts
    80
    Threads
    2
    Credits
    920
    Thanked
    27

    Default

    شکریہ

  9. #9
    Shayan SB's Avatar
    Shayan SB is offline Senior Member+
    Last Online
    26th March 2018 @ 12:23 PM
    Join Date
    26 Jan 2016
    Location
    FSD
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    3,167
    Threads
    80
    Credits
    17,469
    Thanked
    206

    Default


  10. #10
    sumairasmr's Avatar
    sumairasmr is offline Senior Member+
    Last Online
    26th November 2017 @ 03:50 PM
    Join Date
    02 Apr 2017
    Location
    peshawar
    Gender
    Female
    Posts
    80
    Threads
    2
    Credits
    920
    Thanked
    27

    Default

    اَلقْدْوسْ

    برائیوں سے پاک ذات

    برائیوں سے پاک ذات ہے اللہ القدوس
    نہیں نکلا آج تک اس کے خلاف جلوس
    کہ اللہ کے ہاتھوں ہیں ہم بڑا تنگ
    کہ آج تو کرے گے اس سے جنگ
    بے عیب ذات کے آگے ہیں سارے چپ
    ہٹاتا ہے وہ ہی اندھیرا گھپ
    کبھی کسی انسان پر اگر ہو جائے ذیادتی
    دوسری کسی نعمت سے وہ حس ہے سو جاتی
    مشرک ہو یہودی ہو یا ہو کوئی کافر
    اللہ کو مانتے ہیں دنیا کے سب ناصر [ یعنی سب انسان]
    اللہ کی ذات ہے ہر عیب سے پاک
    کوئی گروہ نہیں ہے اس کے خلاف
    الگ الگ فرقوں کی علیحدہ ہے کہانی
    دن قیامت اللہ کو ہے سب نے سنانی
    ہر عیب سے پاک ہے واحد صرف خدا
    تبھی پرسکون ہے کائنات کی فضا
    ہر صفت میں کامل ہے صرف وہ الکریم
    اس سے بڑی نہیں کوئی ہستی عظیم
    دنیا کی مخلوق ہے خامیوں سے پر
    اللہ ہی جانتا ہے بے عیبی کے گر
    آنکھ والے انسان کی دیکھئے برائیاں
    بدنظری سے پھیلتی ہیں ہر طرف رسوائیاں
    اللہ کی نظر میں صرف اچھائی ہی اچھائی
    کائنات کے رنگوں سے ملتی ہے گواہی
    ہر صفت میں کامل ہے صرف ہمارا رب
    ادھوری شخصیات ہے دنیا میں سب


    اَلسَّلاَمْ

    بے عیب ذات


    ہر گھر دوڑائیے اک نظر
    مکمل نہیں کوئی اظہر انسان
    کہیں پرہے مزاج میں سختی
    کہیں پرہے شیطانی کم بختی
    کسی کی آنکھ میں نور نہیں
    ٹانگوں کے بغیر بچے ہیں کہیں
    ہر جگہ ہے ادھوری شخصیات
    بے عیب ہے صرف اللہ کی ذات
    اللہ کی ذات ہے ہر عیب سے پاک
    انسان کی طرع نہیں اس پر غلاف
    کئی چل رہی ہے معذوری کی کہانی
    جس سے ہو رہی ہیں ضائع کئی جوانی
    دل کے وال ہو یا ہو ہارٹ اٹیک
    کئی پہ ہو رہا ہے دماغ بھی کریک
    آنکھوں اور جسم کی کئی امراض
    مرضی ہے کہ کرے جہاں بھی آغاز
    ان عیوب میں پوشیدہ ہیں ان دیکھے راز
    کسی کو دے رہا ہے ذلت اور کسی کو اعزاز
    عیب سے خالی نہیں ہے کوئی مخلوق
    اللہ ہی جانے کیوں ملتی ہے غم کی دھوپ
    عیوب سے پاک ہے صرف اللہ واحد
    کل کائنات بھی ہے اس کی شاہد
    سلامتی والے کی سلامتی سے کرے پیار
    عیب ہٹانے لگ جاتا ہےاللہ غفار
    چاہے آجائے بہتان کا طوفان
    مصیبتوں میں نہ چھوڑے دامن ایمان
    اچانک اگر ہو جائے عیب ہمارا ظاہر
    پھر بھی نہ ہونا ایمان سے باہر
    کیونکہ مخلوق ہیں عیبوں سے پر
    اللہ ہی بہترجانے بےعیبی کے گر


    اَلمْؤمِنْ

    امن ایمان دینے والا


    امن اورایمان ہیں آپس میں یار
    ایمان سے کرتا ہے اللہ پیار
    آج خوف سے جکڑا ہے انسان
    پھیلا ہے ہر طرف خوف کاسامان
    کسی کو خوف ہے لاعلاج مرض کا
    کسی کو غم ہے اپنے سارے قرض کا
    کوئی مبتلا ہے ان دیکھے وہم میں
    جکڑ رکھا ہے کئی شیطانیت کے فہم نے
    کوئی خوفزدہ ہے اولاد کی نافرمانی سے
    کوئی ظلم کر رہا ہے اپنی جوانی سے
    کسی کو غم ہے دولت کے انبار کا
    ڈر جو نہیں رہا سوہنے رب الغفار کا
    کوئی غم سے گھل رہا ہے کہاں جاؤں میں
    کہ ہمسائیوں کی ذیادتیوں کو کیسے لوں سہہ
    کسی کو فکر ہے اپنے ادھورے پن کی
    پولیو اور فالج سے بری ہوئی تن کی
    کوئی تو جھیل رہا ہے دشمن کی گولیاں
    ہر طرف بکھری ہیں غموں کی ٹولیاں
    کوئی ہورہاہے دبلا ان دیکھی مصیبت سے
    شوگر ظاہر ہو رہی ہے کئی پر غیبت سے
    بلڈ ریشر جو ہو رہا آج اتنا عام
    کرتے نہیں جو ہم اک دوسرے کو سلام
    کئی پر کینسر نے بنائے ہیں جالے
    غم اور پریشانی سے پڑے ہیں گھر والے
    غرض کہ پریشانی اور مصیبتوں کو
    بلا رہے ہیں ہم خود ایمان گیا ہے جو سو
    امن ایمان دینے والا پکار رہا ہے
    اللہ کے بندوں وقت جاگ رہا ہے
    امن ایمان دینے والادے گاضرور
    جھکنا ہمیشہ اس کے آگے حضور
    ہر لمحہ ہر وقت ہے یہ التجا
    امن اور ایمان دیتے رہنا صدا
    دنیا اور آخرت کو سنوار ایمان پر
    میں اور میری اولاد ہمیشہ جھکے تیرے در
    آخرت میں کرنا ہمیں سرخرو
    میری نسل کرتی رہے تیری جستججو

  11. #11
    sumairasmr's Avatar
    sumairasmr is offline Senior Member+
    Last Online
    26th November 2017 @ 03:50 PM
    Join Date
    02 Apr 2017
    Location
    peshawar
    Gender
    Female
    Posts
    80
    Threads
    2
    Credits
    920
    Thanked
    27

    Default

    اَلمْھَیمِنْ
    نگہبان

    اسی کی ہے کرسی نے گھیراہوا
    زمین آسمان جس نے پیدا کیا
    نہ اونگھے کبھی نہ سوتا ہے وہ
    نہ اک لحظہ غفلت میں ہوتا ہے وہ
    نگہبانی سے ہماری وہ تھکتا نہیں
    ہے اس بات کا ہمیں یقین
    اسی کی ہے ہر دم ہمیں لو لگی
    نہیں آرزو ہےکسی غیر کی
    کبھی نہ سمجھے کہ اللہ ہے دور
    پکارنے پہ دیتا ہے جواب ضرور
    للہ ہے ہماری شہ رگ کے قریب
    انسان کی سوچ ہے بڑی عجیب
    نہیں شک کہ وہ عالم الغیب ہے
    چھپاتا ہر کسی کے عیب ہے
    چھپا کر کیے یا دکھاکر کیے
    مجھے یاد ہے یا کہ بھولے ہوئے
    ہماری سب سے توبہ ہے پروردگار
    ہم بےزار ہیں عصیاں سے پروردگار
    کرے شرک جو بھول کر بخش دے
    ہماری توبہ ہر کفرو ہر شرک سے
    نگہبانی سے ہماری وہ تھکتا نہیں
    ہے اس بات کا ہمیں یقین




    اَلعَزِیزْ
    سب پر غالب

    سب پر غالب ہے ہمارارب
    اس بات کو جانتے ہیں دنیا والے سب
    کئی پر رب ہمیں بلارہا ہے
    کئی پر دکھ اور غم چھا رہا ہے
    انسان بناتا ہے کئی منصوبے
    سوچتا ہی رہتا ہے کیسے یہ ڈوبے
    منصوبے بنائے یا کرے ہم شک
    اللہ ہی پہنچاتاہے ہمیں انجام تک
    زلزلوں کے جھٹکے ہیں اس کی نشانی
    کہ العزیزْ ہی کریگا ختم یہ کہانی
    سیلابوں کی آمد ہیں اس بات کا ظہور
    کہ کشادگی رزق ہے یا تنگی کا منظور
    بارش کی کمی سے جو ہوتی ہے پریشانی
    اللہ کے غالب ہونے کی ہے بڑی نشانی
    غرض کہ وہ ہی ہے غالب اور زبردست
    اے انسان نہ ہو تو زندگی میں مست
    کرتے ہیں آج ہم اللہ سے وعدہ
    رحمت اورمحبت سے کرے ہم معائدہ
    کہ میں اور میرے اہل واعیال
    دونوں جہان میں رکنھا ہمارا خیال
    کمزوریوں اور لغزشوں پہ کرنا ہمیں معاف
    دونوں جہان کا دینا رستہ ہمیں صاف

    اَلجَبَّارْ

    سب سے زبردست

    سب سے زبردست ہے جانتے ہیں ہم
    کئی پر دیتا ہے زیادہ اور کئی پر کم
    کم دے یا دے ہمیں وہ زیادہ
    غم کے بعد تسلی پر کرتا ہے وہ ہی آمادہ
    اونچے اونچے درخت اور بڑے بڑے پہاڑ
    سمجھارہے ہیں کہ اللہ ہی ہے زبردست غفار
    سورج اور چاند کو آپس میں ملادے
    انسانوں کو یکدم اکٹھا سلادے
    یہی پر انسان ہے بےبس اور لاچار
    نہیں کرسکتا اپنی انگلی بھی تیار
    اللہ کی زبردستی کی اگر کرنی ہے پہچان
    غور سے زرا دیکھ دنیا کو انسان
    آسمان دنیا ہو یا ہو کائنات
    تھامنے والی ہے صرف اللہ کی ذات
    فضا میں معلق ہے اک گول دائرہ
    آجتک نہیں گری کسی گھر کی سائرہ
    ہر لمحہ ہل رہی ہے لوگوں یہ زمین
    شکرانہ نعمت دےکہ سجدے میں رہے جبین
    یا اللہ اس زمین کو تھمنے کا حکم دے
    مغفرت اور بخشش کے دریچے نہ ہم سے لے
    اے اللہ اس کتاب کو پھیلادے سارے جگ میں
    اپنے نام کے صدقے جڑا دے اسے نگ میں
    زبردست ہے تو جانتے ہیں ہم
    رحمت تیری غالب ہے مانتے ہیں ہم
    اپنی اس رحمت کا ہے تجھے واسطہ
    غم اور تکلیفوں کا بند کر راستہ
    امن اور ایمان کے ساتھ تازگی ایسی دے
    دونوں جہاں کی مصیبتوں کو امن سے بدل دے

  12. #12
    sumairasmr's Avatar
    sumairasmr is offline Senior Member+
    Last Online
    26th November 2017 @ 03:50 PM
    Join Date
    02 Apr 2017
    Location
    peshawar
    Gender
    Female
    Posts
    80
    Threads
    2
    Credits
    920
    Thanked
    27

    Default


Page 1 of 6 1234 ... LastLast

Similar Threads

  1. Replies: 7
    Last Post: 25th April 2017, 03:17 PM
  2. Replies: 40
    Last Post: 25th April 2017, 08:45 AM
  3. Replies: 10
    Last Post: 24th April 2017, 02:48 PM
  4. Replies: 8
    Last Post: 11th January 2010, 12:57 AM

Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •