Results 1 to 12 of 63

Thread: اسلامی شاعری

Threaded View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #11
    sumairasmr's Avatar
    sumairasmr is offline Senior Member+
    Last Online
    26th November 2017 @ 03:50 PM
    Join Date
    02 Apr 2017
    Location
    peshawar
    Gender
    Female
    Posts
    80
    Threads
    2
    Credits
    920
    Thanked
    27

    Default

    اَلبَصِیرْ


    سب کچھ دیکھنے والا

    گناہ کرنے سے پہلے اگر سوچ لے ہم
    دیکھ رہا ہے کوئی ہمیں تو وقت جائے تھم
    گناہ ہمارے کیے کیسے دیکھتا ہے وہ
    گنتا ہے ایک اگر کرے ہم سو
    کھربوں جاندار ہیں اور کڑوڑوں حیوانات
    سب کو اللہ دیکھ رہا ہے کیسے ہیں کمالات
    ان دیکھی آنکھ لگی ہے ہر کسی کے پیچھے
    اوپر ہو دائیں بائیں یا جائیں ہم نیچے
    سجدہ ہمیشہ کرے سوہنے رب کو
    دیکھنے والا دیکھ رہا ہے ہم سب کو
    جس ذرے کودیکھنے کو خوردبین لے
    اللہ اس کو دیکھ لیتا ہے بغیر لگائے پے
    نگاہ میں روشنی اور دل میں نور
    دن قیامت دینایارب ہمیں ضرور
    گناہ معاف کرنا دنیا کے سب
    نہ کوئی حساب کرنا آخرت میں رب

    اَلحَکَم


    حاکم مطلق

    دنیا کا مالک اور حاکم ہے خدا
    لو اس سے لگانے کی نہیں کوئی سزا
    رشتہ جوڑے اگر دنیا سے ہم
    مخلص نہیں ہوتے کسی کے قدم
    ہوتے ہیں خوش ہم دنیاوی تعلقات پر
    اْڑتے ہیں ہواؤں میں بادشاہوں سے ملاقات پر
    بادشاہ دنیا اگر آجائے ہمارے گھر میں
    ہزاروں لگا کر بچھاتے ہیں پلکیں در میں
    منت و سماجت کے بعد آتی ہے ایسی گھڑی
    بادشاہ دنیا کی باہر ہوتی ہے سواری کھڑی
    فخر و غرور سے ہو جاتا ہے اونچا سر
    ہر دوسرا شخص کانپتا ہے ہم سے تھر تھر
    گھر بھر جاتا ہے تحفے اور تحائف سے
    جگہ نہیں بچتی لوگوں کے وظائف سے
    اچانک اْلٹتا ہے جب حکومت کا تختہ
    تعلقات بنانے پر ہر دوسرا شخص ہے پھنستا
    چلتاہے مقدمہ بادشاہ کا عدالت میں
    پڑ جاتا ہے والد تمھارا چارپائی علالت میں
    پھانسی ہو جائے اگر وقت کے بادشاہ کو
    موقع مل جاتا ہے دوسری سپاہ کو
    کوچ کر جاتی ہے جب روح بادشاہ کی
    گاڑی لینے آتی ہے والد کو سپاہ کی
    سو طرع کے بہتان اورالزام لگائے جاتے ہیں
    پرچوں پر پرچے عدالت میں کٹوائے جاتے ہیں
    ایسی ملتی ہے سزا دنیاوی تعلقات کی
    ایسی ہوتی ہےجزا دنیاوی محکمات کی
    یہ ہی بنائے تعلق ہم حاکم الحاکمین سے
    راستہ پوچھے ہم خاتمہ النبیین سے
    دنیا اور آخرت دونوں سنور جائے گی
    عزت ایسی ملے گی کہ لوٹ کے نہ جائے گی
    حاکم مطلق ہے سرتاپا انصاف
    اپنی رحمت سے کرنا ہمارے گناہ معاف
    ایسی دوستیوں سے ہمیں ہمیشہ بچانا
    میرے اہل واعیال کے پاس بھی نہ لانا
    کہ جوبنے دوری کا باعث تجھ سے
    کہ آخرت میں دور ہواہل واعیال مجھ سے
    ایسی دوستیوں سے دے ہمیں پناہ
    یارب میری تو قبول کر دعا
    میرے بہن بھائی اور رشتہ دار
    معاف کر اْنھیں بھی اے رب غفار


    اَلعَدلْ


    سرتاپاانصاف


    دنیاوی بادشاہ سے ہم رکھتے ہیں امید
    کہ انصاف کا فیصلہ کرے گا حاکمِ سعید
    اللہ کے متعلق مگر کیوں ہے غلط گمان
    کہ خواہ مخواہ ہی پھینکے گا جہنم میں ہماری جان
    عیسٰی علیہ السلام اور دجال کو کر دے گا ایک
    چور کو امام کی طرع دے گا عمل نیک
    بدعملی اور نیکی کو کیا کردےگا ایک جیسے؛
    انصاف کے لیے چلے گے کیا وہاں بھی پیسے؛
    اللہ کے متعلق ہیں یہ غلط خیالات
    کہ امام کو بھی چور کی طرع ملے گی حوالات
    اعلٰی اور ارفع ہے ہمارا اللہ کریم
    مل نہیں سکتے کبھی نمرود اور ابراھیم [علیہ السلام]
    الگ الگ ملے گی ہر کسی کو جزا
    مل نہیں سکتی جیسے زندگی اور قضا
    روز قیامت اللہ ہی ہوگا مجسٹریٹ
    فیصلہ کرنے پہ نہیں کریگا وقت کو لیٹ
    نہ ہوگا کوئی مقدمہ فوجی اور دیوانی
    نہ چل سکے گی وہاں جھوٹ کی کہانی
    سرتاپاانصاف ہے صرف ہمارا رب
    دنیا میں نہیں کر سکتے انصاف اس جیسا سب
    انصاف کے تقاضے صرف وہ ہی کریگا پورے
    دنیا میں انصاف لوگ کرتے ہیں ادھورے
    سرتاپاانصاف ہے صرف ہمارا خدا
    قبول کر یارب تو میری دعا
    رحمت سے کرنا تو فیصلے ہمارے
    امت مسلمہ کے اوراہل واعیال سارے

    Last edited by sumairasmr; 30th April 2017 at 08:08 AM.

Similar Threads

  1. Replies: 7
    Last Post: 25th April 2017, 03:17 PM
  2. Replies: 40
    Last Post: 25th April 2017, 08:45 AM
  3. Replies: 10
    Last Post: 24th April 2017, 02:48 PM
  4. Replies: 8
    Last Post: 11th January 2010, 12:57 AM

Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •