کیسے ہیں پیارے ممبرز ؟ امید ہے سب ٹھیک ہونگے اور ایمان کی بہترین حالت میں ہونگے
آج کافی دن بعد تھریڈ کے ساتھ حاضر ہوا ہوں پیپرز قریب آ رہے ہیں تو وقت نہیں ملتا
انشاءاللہ پیپرز کے بعد بس آئی ٹی دنیا اور ہم۔۔۔۔۔۔
تو دوستوں زیادہ باتیں نہیں ۔۔۔۔۔کام کی بات کرتے ہیں
آج ایک نہایت کام کی ٹرک بتانے والا ہوں آپکو ۔ٹرک کیا ہے یہ تو آپ ٹائیٹل سے ہی سمجھ گئے ہونگے
تو ممبرز اگر آپ یوٹیوب پر کوئی ویڈیو دیکھ رہے ہیں اور آپکو اس ویڈیو میں کوئی ایک کلپ بہت پسند آئی ہے
اور آپ اسے ڈاؤنلوڈ نہیں کر پاتے کیونکہ اس کلپ کیلئے آپکو پوری ویڈیو ڈاؤنلوڈ کرنی پڑتی ہے اور بعد میں وہ
کلپ بھی کٹ کرنا پڑتا ہے۔۔۔۔تو اب اتنی مشکل اٹھانے کی ضرورت نہیں ہے آپ صرف دو منٹ میں
پسندیدہ کلپ ویڈیو سے کٹ کرکے ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں۔۔۔
طریقہ کار
سب سے پہلے آپ
یہاں کلک کرکے اس ویب پر پہنچ جائیں جہاں ہم نے سارا کام کرنا ہے
اب آپ نے اس ویڈیو کا لنک کاپی کرکے دی گئی ویب سائٹ میں جا کر پیسٹ کرنا ہے
اور فارمیٹ سیلیکٹ کرنا ہے کہ آپ کس فارمیٹ میں ویڈیو ڈاؤنلوڈ کرنی ہے
اسکے بعد نیچے
End of Video
اور
Start of Video
سے ٹک ہٹا کر وہاں وہ ٹائم لکھنا ہے جہاں تک آپکا پسندیدہ کلپ شروع اور ختم ہوتا ہے اور اسکے بعد
سٹارٹ پر کلک کردیں اور آپکے پاس ڈاؤنلوڈ کا بٹن شو ہو جائے گا۔۔۔۔
مجھے پتا ہے میرے کچھ بھائی سکرین شارٹ مانگیں گے اس لئیے میں نے سکرین شارٹ بھی ایڈ کردئیے ہیں
جن کو سمجھ نہ آئے وہ سکرین شارٹ دیکھ سکتے ہیں۔۔
پہلے سٹیپ میں ویب سائٹ پر جائیں باقی سکرین شارٹ میں بتا دیا ہے۔
یہاں کلک کریں
امید ہے آپکو یہ ٹرک پسند آئے گی اپنی رائے کا اظہار کرنا مت بھولئیے گا۔۔۔۔
اللہ حافظ
Bookmarks