Results 1 to 3 of 3

Thread: لحن جلی اور لحن خفی

  1. #1
    maktabweb is offline Advance Member
    Last Online
    3rd October 2022 @ 12:09 PM
    Join Date
    19 Sep 2015
    Location
    Karachi
    Age
    61
    Gender
    Male
    Posts
    1,769
    Threads
    837
    Credits
    20,706
    Thanked
    267

    Default لحن جلی اور لحن خفی

    السلام علیکم

    دوستوں، لحن جلی کا مطلب قرآن کی تلاوت کے دوران وہ بڑی اور نمایاں غلطیاں جس سے نماز فاسد ہونے کا ڈر ہولحن جلی حرام ہے، اور لحن خفی وہ غلطیاں جس سے تلاوت کی خوبصورتی قائم نہ رہے ان غلطیوں سے نماز ٖفاسد تو نہیں ہوتی لیکن ان غلطیوں سے بھی بچنا چاہیئے۔

    حلن جلی

    ایک حرف کی جگہ دوسرا حرف پڑھ دینا۔ مثلاً

    (i)
    اَلْحَمْدُ کی جگہ اَلْھَمْدُ
    اس طرح’ث‘کی جگہ ’س‘ و غیرہ وغیرہ
    (ii)
    اپنی مرضی سے حرف کو کھینچ کر پڑھنا۔ مثلاً اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ میں دال کے پیش اور’ ہ‘ کے زیر کو کھینچ کر پڑھنا کہ بن جائے
    اَ لْحَمْدَ وْ لِلّٰھِیْ
    وغیرہ
    (iii)
    کھنچ کر پڑھنے والے حرف کو بغیرکھنچ کر پڑھنا یاکسی حرف کو گھٹا دینا جیسے لَمْ یُوْلَدْ میں وائو ظاہر نہ کرنا اور پڑھنا
    لَم ْ یُلَدْ
    وغیرہ
    (iv)
    حرکات وسکنات میں غلطی کرنا۔ تشدید کی غلطی بھی اسی میں شامل ہے‘ مثلاً زیر زبر پیش جزم میں ایک کو دوسرے کی جگہ پڑھ دینا۔ جیسے ا ِیَّا کَ کے کاف کو زیر پڑھ دیا یا
    ا ِھْدِنَا میں ’ہ‘سے پہلے اس طرح زبر پڑھا اَھْدِنَا
    یااَنْعَمْتَ کی میم پر حرکت دے دی اَنْعَمَتَ یا اسی طرح کچھ اور پڑھ دیا، وغیرہ


    حلن خفی


    یہ لحن جلی کی طرح تو نہیں البتہ حرفوں کے حسین ہونے کے جو قاعدے مقرر ہیں ان کے خلاف پڑھا جائے تو اسے لحن خفی کہتے ہیں۔ مثلاً ’ر‘ پر زبر یا پیش ہوتو پُر پڑھا جاتاہے یعنی منہ بھر کر پڑھا جاتاہے۔ جیسے اَلصِّرَاطَ مگر باریک پڑھ دیا تو یہ لحن خفی ہے۔ یہ غلطی پہلی غلطی سے ہلکی ہے یعنی مکروہ ہے لیکن بچنا اس سے بھی ضروری ہے۔



    دوستوں مندرجہ بالا باتوں سے ہمیں اندازہ ہوگیا ہے کہ قرآن پاک کو سہی پڑھنا کتنا ضروری ہے، قرآن پاک کو تجوید کے مطابق پڑھنا نہایت ضروری ہے۔ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے تھوڑی سی محنت کرلیں تاکہ ہماری تلاوت اور نمازیں درست ہوجائیں ۔

    ذرا سوچئے، دنیا ؤی اعتبار سے ہم سب نے کتنی کتابیں، ناول،، رسالے ، ڈائجسٹ اور کیا کچھ پڑھ ڈالا لیکن اللہ کے کلام جو کہ ہماری ہدایت کے لئے بھیجا گیا ہے اس میں ہم کتنی کوتاہی کررہے ہیں۔

    اللہ تعالیٰ ہم سب کو سہی قرآن پاک پڑھنے کی توفیق نصیب فرمائے۔


    دنیا کے شاعروں کا دیوان پڑھ کے دیکھو
    پھر اس کے رب کا قرآن پڑھ کے دیکھو
    کیف و سرور و لذت حاصل نہ ہوتو کہنا
    تجوید کے مطابق قرآن پڑھ کے دیکھو

  2. #2
    Umarkhan147's Avatar
    Umarkhan147 is offline Advance Member
    Last Online
    28th August 2022 @ 03:30 PM
    Join Date
    22 Dec 2015
    Location
    Faisalabad
    Age
    29
    Gender
    Male
    Posts
    4,881
    Threads
    244
    Credits
    41,435
    Thanked
    301

    Default

    Jazakallah

  3. #3
    ALi.HaiDEr's Avatar
    ALi.HaiDEr is offline ITD Army
    Last Online
    20th April 2024 @ 09:48 PM
    Join Date
    16 Aug 2015
    Location
    @itdunya.com
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    7,014
    Threads
    367
    Credits
    51,252
    Thanked
    862

    Default

    الہیٰ آمین
    جزاک اللہ خیرا

Similar Threads

  1. Replies: 28
    Last Post: 30th May 2016, 07:26 AM
  2. Replies: 3
    Last Post: 9th December 2015, 08:22 AM
  3. Replies: 7
    Last Post: 8th September 2012, 07:50 PM
  4. Replies: 0
    Last Post: 7th March 2011, 01:05 AM
  5. Replies: 9
    Last Post: 19th July 2010, 09:20 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •