کیسے ہیں پیارے ممبرز؟ امید کرتا ہوں سب ٹھیک ہونگے اور ایمان کی بہترین حالت میں ہونگے۔

دوستوں اج کا تھریڈ پاسورڈ ہیکنگ سے بچنے کے متعلق ہے
جس دنیا میں ہم رہ رہے ہیں اب ٹیکنالوجی کی دنیا میں یہاں کوئی بھی کام ناممکن نہیں ہے بیشک بڑی بڑی کمپنیز نے اپنے
ممبرز کیلئے ہائی سیکیورٹی سسٹم رکھا ہوا ہوں جس سے ممبرز کے پاسورڈ ہیک نہیں ہوتے لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو ہماری اپنی
غلطی کی وجہ سے ہمارا پاسورڈ ہیک کرلیتے ہیں
فیس بک ایک ہائی سائٹ ہے انکا سیکیورٹی سسٹم بھی انتہائی الرٹ اور سخت ہے لیکن کیا وجہ ہے کہ ہمارا پاسورڈ پھر بھی ہیک ہوجاتا ہے۔

پاسورڈ ہیک کرنے کا حملہ جیسا بھی ہو میرے بتائے کچھ طریقوں سے آپ پاسورڈ ہیکنگ سے کافی بچ سکیں گے تو میں اپکو درج ذیل میں چند
مفید ٹپس بتا رہا ہوں۔

مفید ٹپس
سب سے پہلی بات یہ کہ آپ جب بھی اپنا پاسورڈ سیٹ کریں چاہے وہ کسی بھی سائٹ پر لگا رہے ہوں
پاسورڈ کے شروع میں اور آخر میں دو دو بار یا ایک ایک بار سپیس دے دیں تو آپ ہیکنگ سے بچ سکتے ہیں
سپیس دینے کا مقصد:سپیس دینے سے آپکو فائدہ یہ ہوگا کہ جب آپکا پاسورڈ ہیک کیا جائے گا اگر ہیک ہوبھی جائے تو
ہیکر آپکے کسی اکاؤنٹ تک رسائی حاصل نہیں کرسکے گا کیونکہ ہیک ہوئے پاسورڈ میں ہیکر کو سپیس نظر نہیں آئیں گی وہ صرف آپکا پاسورڈ لگا کر چیک کرے گا
لیکن سپیس نہ لگانے کی وجہ سے آپکا کوئی بھی اکاؤنٹ اوپن نہیں ہوگا۔

اور اب دوسری ٹپ یہ کہ آپ جب بھی پاسورڈ سیٹ کریں تو کوشش کریں پاسورڈ میں ہرطرح کا کریکٹر ایڈ کریں
میں آپکو کچھ سٹرونگ پاسورڈز کی مثال دیتا ہوں آپ اس مثال کے مطابق اپنا پاسورڈ لگائیں گے تو ہیکنگ سے بچیں گے
ali*100%GoOd$ مثال: آپ پاسورڈ اس طرح کا رکھیں
مثال والا پاسورڈ ہرگز نہ لگائیں اس طرح کا کوئی اور لگا سکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔
ایسا پاسورڈ سیٹ کرنے کا مقصد:ایسا پاسورڈ لگانے سے آپکو فائدہ یہ ہوگا کہ جب ہر طرح کا کریکٹر پاسورڈ میں موجود ہوتو ہیکر کو بار بار
پروسیسنگ کرنی پڑے گی ہر بار غلط کوڈ ہی اس تک پہنچے گا کیونکہ ان کریکٹر کی پروسیسنگ سوفیصد درست کبھی نہیں آتی چاہے ہیکرز کا سسٹم جتنا مرضی سٹرونگ ہو۔
کا فیس بک اور انسٹاگرام کا پاسورڈ صرف اس وجہ سے ہیک ہوگیا تھا کیونکہ انہوں نے اپنا Mark Zuckerberg کیا آپ جانتے ہیں: کہ فیس بک کے بانی
رکھا ہوا تھا یہ بہت سادہ پاسورڈ ہے بہر حال یہ ہیکنگ ایک ہیکر نے انکی سیکیورٹی چیک کرنے کیلئے کی
تھی انکی آئی ڈیز انکو ہیکر گروپ کی DaDaDa پاسورڈ
طرف سے واپس کردی گئی تھی انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچایا گیا تھا۔

تیسری ٹپ یہ کہ آپ اگر کسی کے سامنے اپنا پاسورڈ لگا رہے ہیں تو اپنے ہاتھوں کی حرکت کو دیکھنے والے شخص پر ظاہر نہ ہونے دیں
یعنی اپنے ہاتھ کی حرکت چھپا کر کوڈ لگائیں تو آپ ہیکنگ سے بچ جائیں گے۔
ہاتھ چھپانے کا مقصد: جب آپ کسی ایسے بندے کے سامنے کوڈ لگا رہے ہیں جو ہیکنگ جانتا ہے تو آپ اس طرح ہیک ہونگے کہ وہ آپکے ہاتھوں کی حرکت کو نوٹ کرے
گا جس سے وہ کی بورڈ کے بٹن کا حساب لگا سکتا ہے ۔آئی ٹی دنیا کا کوئی ممبر اگر ہیکنگ جانتا ہے تو وہ اس ٹپ کو ضرور سمجھیں گے کیونکہ ہیکرز اس بات کا حساب لگا سکتا ہے
کہ ہاتھ کی حرکت کس بٹن کو دبا رہی ہے۔

تو آپ ان ٹپس پر عمل کریں اور انشاءاللہ آپ ہیکنگ سے بچے رہیں گے مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھئیے گا اگر آپکو تھریڈ پسند آئے تو پلیز فیڈبیک ضرور دیں۔شکریہ

اللہ حافظ