السلام علیکم عزیز دوستوں
کمپیوٹر آرٹیکل سیکشن میں ایک نیو تھریڈ کے ساتھ آپ کے سامنے حاضر ہوں
آج کا میرا ٹاپک ہے

کمپیوٹر اسٹارٹ اپ سپیڈ بڑھانے کے دس طریقے

پیارے دوستوں ہم اپنے کمپیوٹر کو روز استعمال کرتے ہیں اور بہت سے کمپیوٹر ہیں جو ہر وقت انٹرنیٹ سے جڑے رہتے ہیں آپ دوستوں کے ساتھ آج کچھ ایسی ٹپس شئیر کروں گا جس سے نہ صرف آپ کے کمپیوٹر کی بوٹ سپیڈ میں اضافہ ہو گا بلکہ کمپیوٹر کے پرفارمنس میں بھی نکھار آئے گا ۔
تو دوستوں چلتے ہیں ٹاپک کی طرف

نمبر 1
(Bios Setting) بائےاوس سیٹنگ


Name:  1.jpg
Views: 6949
Size:  45.2 KB

ڈئیر فرینڈز ہمارے کمپیوٹر بائے ڈیفالٹ سی ڈی روم سے ونڈو بوٹ پر سیٹ ہوتے ہیں اس بات کا مطلب یہ ہے کہ اگر ہم نے اپنے کمپیوٹر میں ونڈو کرنی ہے تو ونڈو بوٹ ڈیوائس کو سیٹ کرنا پڑتا ہے جن کمپیوٹرز میں بائے ڈیفالٹ سی ڈی روم سیٹ ہو تو اس سسٹم میں ونڈو اسٹارٹ ہونے میں ٹائم لگ جاتا ہے تو اس ٹائم ویسٹ سے بچنے کے لئے آپ اپنی کمپیوٹر میں بائے اوس سیٹ اپ میں جائیں اور ونڈو بوٹ ڈیوائس کو ہارڈ ڈرائیو پر سیٹ کریں ۔ کیونکہ روز روز ہم نے ونڈو انسٹال نہیں کرنی ہوتی اس لئے جب بھی ضرورت ہو تو ہم دوبارہ چینگ سیٹنگ کر سکتے ہیں

نمبر 2
اسٹارٹ اپ پروگرامز کو ختم کرنا


Name:  2.jpg
Views: 6624
Size:  48.9 KB

دوستوں ہمارے کمپیوٹر سسٹم میں کچھ پروگرامز ایسے انسٹال ہوتے ہیں جو ونڈو اسٹارٹ اپ کے ساتھ ہی اسٹارٹ ہو جاتے ہیں ۔ ان پروگرامز یا سافٹ وئیر کی وجہ سے ونڈو اسٹارٹ اپ ٹائم کافی لگ جاتا ہے۔ آپ ان پروگرامز کی سیٹنگ کر سکتے ہیں کہ کون سا سافٹ وئیر اسٹارٹ اپ ک ساتھ ہی اسٹارٹ ہو اور کونسا نہیں
لکھیں گے۔ msconfig یہ سیٹنگ کرنے کے لئے آپ ونڈو سیون میں اسٹارٹ پر کلک کریں گے اور رن پر کلک کر کے اوپن ہونے والی ونڈو میں
جس سے ایک نیو ونڈو اوپن ہو گی یہاں آپ کو اسٹارٹ اپ ٹیب پر کلک کرنے کے بعد ان پروگرامز کی لسٹ نظر آئے گی جو خود بخود اسٹارٹ ہو جاتے ہیں
اب یہ آپ کی مرضی پر انحصار کرتا ہے کہ آپ کونسے پروگرام کو ونڈو کے اسٹارٹ کے ساتھ اسٹارٹ کرنا چاہتے ہیں اور کونسے پروگرام کو نہیں ۔ تمام سیٹنگ کرنے کے بعد اپلائی پر کلک کر دیں۔ اس سے ونڈو اسٹارٹ اپ ٹائم میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔

نمبر 3
(Window Services Delay Time Set) ونڈو سروسز ڈی لےٹائم


Name:  3.jpg
Views: 6301
Size:  48.0 KB

دوستوں نمبر 2 پروگرامز کی طرح ونڈو کہ اپنی سروسز بھی ایسی ہوتیں ہیں جو ونڈو کے ساتھ ہی اسٹارٹ ہوتی ہیں
بیشک ان سروسز کو پرمننٹ اسٹاپ کرنے سے کمپیوٹر کی کارکردگی میں فرق ہو سکتا ہیں لیکن ہم ان سروسز میں یہ سیٹنگ کر سکتے ہیں کہ کمپیوٹر جب اسٹارٹ ہو تو یہ سروسز ساتھ ہی اسٹارٹ نہ ہو جائیں بلکہ کچھ ٹائم کے بعد جب پی سی مکمل ورکنگ آرڈر میں آجائے تو یہ سروسز اسٹارٹ ہوں۔ یہ سیٹنگ کرنے کے لئے آپ کو اسٹارٹ پر کلک کر کے سرچ باکس میں سروسز لکھ کر انٹر پریس کرنا ہے جس کے بعد ایک نیو ونڈو اوپن ہو گی یہاں آپ دائیں طرف تمام سروسز ملاحظہ کر سکیں گے کسی بھی سروس کی سیٹنگ اُس پر رائٹ کلک کر کے پراپرٹیز سے تبدیل کی جا سکتی ہیں۔

نمبر 4
غیر ضروری ہارڈ وئیر کو ڈس ایبل کرنا


Name:  4.jpg
Views: 5295
Size:  37.8 KB

دوستوں ونڈو اسٹارٹ ہونے کے ساتھ ہارڈ وئیر کے ڈرائیورز بھی لوڈ ہوتے ہیں۔ اب بہت سےایسے ہارڈ وئیر ہیں جو ہم شاذو نادر استعمال کرتے ہیں جیسے کہ
Bluetooth controllers, modems, and virtual Wi-Fi adapters
تو اگر ایسے ہارڈ وئیر کو ڈس ایبل کر دیا جائے تو یہ ونڈو اسٹارٹ اپ کے ساتھ ہی لوڈ نہیں ہوگے اور اسٹارٹ اپ ٹائم میں کمی واقع ہوگی
ایسا کرنے کے لئے آپ کو مائی کمپیوٹر کی پراپرٹیز میں جا کر ڈیوائس ڈرائیور پر کلک کرنا ہے اور جو ہارڈ وئیر غیر ضروری ہیں اُنھیں یہاں سے ڈس ایبل کرنا ہے۔

نمبر 5
عمدہ اینٹی وائرس کا انتخاب


Name:  5.jpg
Views: 4769
Size:  26.4 KB

دوستوں آپ اپنے کمپیوٹر میں ایک اچھا سا اینٹی وائرس انسٹال کریں اور اُس اینٹی وائرس کو اپ ڈیٹ رکھیں ساتھ ساتھ اپنے کمپیوٹر کو سکین کرتے رہیں۔
اس سے یہ فائدہ ہو گا کہ اینٹی وائرس تمام مال وئیر کو ریمو کرتا رہے گا جس سے ونڈو پر لوڈ نہیں ہو گا

نمبر6
ٹائم آؤٹ کم کرنا


Name:  6.jpg
Views: 4088
Size:  18.7 KB

دوستوں کچھ سسٹم ایسے ہیں جن میں ہم نے ایک سے زیادہ آپریٹنگ سسٹم انسٹال کئے ہوتے ہیں ۔ اب بائے ڈیفالٹ آپریٹنگ سسٹم کو سلیکٹ ہونے میں کمپیوٹر میں تیس سیکنڈز کا ٹائمر لگا ہوتا ہے یعنی ہم نے تیس سیکنڈ ویٹ کرنا ہے جو کہ کافی وقت ہے اس ٹائمر کو کم کرنے کے لئے درج ذیل ربط پر جائیں
Click Start > Type Run In Search Box> Write msconfig > Click On Boot Tab >
یہاں آپ ٹائم آؤٹ باکس میں ٹائم سیٹ کر سکتے ہیں

نمبر 7
غیر ضروری فانٹس کو ہائیڈ کرنا


Name:  7.jpg
Views: 3157
Size:  53.4 KB

دوستوں ہمارے کمپیوٹر میں بلٹ ان فانٹس ہوتے ہیں لیکن ان میں سے بہت سے ایسے فانٹ ہیں جو کہ ہم نے ساری زندگی استعمال نہیں کرنے اگر ایسے فانٹس کو ہائیڈکر دیا جائے تو بھی اسٹارٹ اپ ٹائم میں کمی ہو سکتی ہے ۔ یاد رکھیں کہ دو چار فانٹ ہائیڈ کرنے سے خاطر خواہ فرق نہیں پڑے گا بلکہ آپ کا زیادہ فانٹس ہائیڈ کرنے ہونگے۔ ہائیڈ کرنے سے یہ فانٹ اسٹارٹ اپ کے ساتھ لوڈ نہیں ہونگے ۔ایسا کرنے کے لئے درج ذیل ربط پر جائیں
Control panel > Appearnance and Personalization > Fonts
یہاں آپ کو فانٹ لسٹ شو ہو گی آپ اپنی مرضی سے ہائیڈ کر سکتے ہیں۔

نمبر8
ریم اپ گریڈ


Name:  8.jpg
Views: 2544
Size:  70.3 KB

ایم کو بڑھانا ہمیشہ کمپیوٹر کے لئے فائدہ مند رہا ہے ۔ اگر آپ نیو کمپیوٹر استعمال کر رہے ہیں تو ریم کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت نہیں لیکن آپ پرانا سسٹم یوز کر رہے ہیں تو ریم کو بڑھانا ضروری ہے اس صورت میں کہ آپ زیادہ اپ ڈیٹ پروگرامز یوز کر رہے ہیں جو ونڈو کے ساتھ ہی اسٹارٹ ہوتے ہیں ۔ ریم کو اپ گریڈ کرنا نہ صرف آپ کے کمپیوٹر سسٹم کے لئے کارآمد ہو گا بلکہ اس سے کمپیوٹر اسٹارٹ اپ سپیڈ بھی بڑھے گی

نمبر 9
اپ گریڈ آپریٹنگ سسٹم


Name:  9.jpg
Views: 2214
Size:  58.1 KB

دوستوں بعض اوقات آپریٹنگ سسٹم کو اپ گریڈ کرنا ناگزیر ہو جاتا ہے لہذا سسٹم کی سپیڈ کو برقرار رکھنے کے لئے آپریٹنگ سسٹم اپ گریڈ کرنا ضروری ہے ۔
لیکن اگر آپ ونڈو سیون استعمال کر رہے ہیں اور ڈائریکٹ ونڈو ٹین پر اپ گریڈ ہو جاتے ہیں تو ظاہر سی بات ہے اس سے فائدہ ہونے کی بجائے نقصان ہو گا ۔ آپ ونڈو سیون سے ونڈو ایٹ پر اپ گریڈ ہو سکتے ہیں یہ آپ کے لئے بھی بہتر رہے گا اور آپ کےکمپیوٹر سسٹم کے لئے بھی۔

نمبر 10
انسٹالنگ سالڈ اسٹیٹ ڈیوائس


Name:  10.jpg
Views: 2077
Size:  47.3 KB

پیارے دوستوں آج کل ٹیکنالوجی کا دور دورہ ہے تو اگر ہم اسی چیز کافائدہ اُٹھاتے ہوئے ہم اپنے کمپیوٹر سسٹم میں ایک ڈیوائس کو شامل کرسکتے ہیں جس کا نام ہے سالڈ اسٹیٹ ڈیوائس جو کہ مارکیٹ میں عام مل جاتی ہے اس سے آپ کے کمپیوٹر کی سپیڈ سپر فاسٹ ہو جاتی ہے اور اسٹارٹ اپ پروگرامز میں بے پناہ تبدیلی واقع ہوتی ہے

تو دوستوں یہ تھے تمام وہ طریقے جن کو اپنا کر آپ اپنےکمپیوٹر کی نا صرف اسٹارٹ اپ سپیڈ میں اضافہ کر سکتے ہیں بلکہ اس سے کمپیوٹر کی ذاتی سپیڈ پر بھی فرق پڑے گا اس کے ساتھ ہی مجھے اجازت دیں

والسلام

علی حیدر

آئی ٹی دُنیا ڈاٹ کام