السلام علیکم
گرمی کی آمد بھی ہے اور رمضان کی آمد
کیا خوب مزا آئے گا ہے رمضان کی آمد
معلوم نہیں پھر ہمیں یہ موقع نصیب ہو
کرنا ہے تیاری ہمیں ہے رمضان کی آمد
بازار کی خریداری کو کرلیں ذرا پہلے
نہ ہرج ہو عبادت میں ہے رمضان کی آمد
وقت کو ہمیں قیمتی بنانا ہے ہر لمحے
خوش ہوجائیں بہت جلد ہے رمضان کی آمد
Bookmarks