پیارے ممبرز آج ایک اور تھریڈ کے ساتھ حاضر ہوا ہوں
دوستو یہ تھریڈ وائی فائی سیکیورٹی کے متعلق ہے اگر آپ چاہتے ہیں کے آپکا وائی فائی وہی بندہ استعمال کرے جسے اپ استعمال کروانا چاہیں
تو یہ طریقہ کار بہت کارآمد ثابت ہوتا ہے جو میں آپکو بتانے والا ہوں
اس طریقے سے وہ بندہ بھی آپکا وائی فائی نہیں چلا سکے گا جسے پاسورڈ پتا بھی ہو۔۔اسکو بھی آپکی پرمیشن کی ضرورت پڑے گی
اس طریقہ کو میک فلٹرنگ کہتے ہیں جس بندے کو آپ انٹرنیٹ فراہم کرنا چاہتے ہیں اسکا میک ایڈریس آپ اپنی وائی فائی کی راؤٹر میں ایڈ کریں گے۔۔

میک ایڈریس کیسے حاصل کریں؟
میک ایڈریس اگر موبائل فون کا ایڈ کرنا ہے تو آپ سیٹنگ میں جائیں اور پھر اباؤٹ میں اسکے بعد آپ لیگل انفارمیشن یا پھر مور انفارمیشن پر کلک
کریں گے تو اپکو وائی فائی میک نظر آجائے گا
اگر کسی لیپ ٹاپ کا میک درکار ہوتو آپ نیٹورک اینڈ سئیرنگ سینٹر میں جائیں اور وہاں پر وائرلیس پر کلک کرکے
اسکی سٹیٹس پر کلک کریں تو آپکو فزیکل ایڈریس کے نام سے ایڈریس نظر آئے گا وہ آپکا میک ایڈریس ہوگا۔
اگر کسی وائی فائی ڈیوائس کا میک ایڈ کرنا ہوتو اس ڈیوائس کے بیک پر لکھا ہوگا یا اسے بھی کمپیوٹر میں لگا کر لیپ ٹاپ والا طریقہ دہرائیں۔

میک ایڈریس کیسے ایڈ کرنا ہے؟
اب آپ جسکا میک لگانا ہے میک کاپی کرلیں اور سب سے پہلے اپنے راؤٹر کی سیٹنگ میں جائیں کوئی بھی براؤزر استعمال کرسکتے ہیں آپ
سیٹنگ میں جانے کیلئے آپ اپنے راؤٹر کا آئی پی ایڈریس کسی بھی براؤزر میں یوآرایل بار میں لکھیں اور انٹر پریس کریں
اب اپنا پاسورڈ اور یوزر نیم لکھیں۔۔۔یوزرنیم عام طور پر ایڈمن ہوتا ہے باقی پاسورڈ جو آپ نے سیٹ کیا وہی لگائیں
اور لاگ ان پر کلک کردیں۔۔اپنے راؤٹر کا آئی پی ایڈریس آپکو راؤٹر کی بیک سائیڈ پر ملے گا اور آپکو یاد بھی ہوگا ہی ۔۔

اب سکرین شارٹ دیکھیں
Name:  itd (1).png
Views: 653
Size:  6.5 KB

لاگ ان کرنے کے بعد درج ذیل سکرین شارٹ کو ملاحظہ کریں
Name:  itd (2).jpg
Views: 652
Size:  49.3 KB

پھر جسکو انٹرنیٹ فراہم کرنا ہو اسکا میک ایڈکریں ایڈ نیو پر کلک کرکے
Name:  itd (3).jpg
Views: 649
Size:  42.9 KB

اب اسکا میک وغیرہ لکھ کر سیو پر کلک کریں لیں جی آپکا کام ہوگیا ہے اب جسکا میک ایڈ ہوگا وہی آپکا انٹرنیٹ استعمال کرسکے گا
Name:  itd (4).png
Views: 653
Size:  13.5 KB

اگر کسی کو پاسورڈ پتا بھی ہوتو بھی اپکا انٹرنیٹ کوئی چلا نہیں سکے گا۔

انٹرنیٹ بند کیسے کرنا ہے؟
اب اگر اپ چاہتے ہیں کے جسکا میک ایڈ کیا ہے اسکا انٹرنیت بند کرنا ہے تو میک ڈیلیٹ کردیں
اگر اسکا انٹرنیٹ کچھ وقت کیلئے بند کرنا ہے تو درج ذیل سکرین شارٹ کے مطابق سیٹنگ کرلیں
Name:  1 (1).png
Views: 644
Size:  63.2 KB
-
Name:  1 (2).png
Views: 642
Size:  11.4 KB

امید ہے یہ تھریڈ آپ سب کو پسند آیا ہوگا۔۔اگر مزیدکوئی سوال ہوتو آپ کمنٹ میں پوچھ سکتے ہیں
دعاؤں میں یاد رکھیں۔۔۔اللہ حافظ