بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔۔۔
معارف الحدیث: کتاب الایمان حدیث نمبر ا
"حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سُنا آپﷺ فرماتے تھےکہ:" سب انسانی اعمال کا دارومدار بس
نیتوں پر ہےاور آدمی کو اس کی نیتوں کے مطابق ہی پھل ملتا ہے،تو جس شخص نے اللہ اور رسول کی طرف ہجرت کی (اور خدا اور رسول کی رضا جوئی و اطاعت کے سوا اس کی ہجرت کا اور
کوئی باعث نہ تھا) تو اس کی ہجرت درحقیقت اللہ اور رسول ہی کی طرف ہوئی (اور بےشک وہ اللہ اور رسول کا سچا مہاجر ہے اور اس کو اس ہجرت الی اللہ و الرسول کا مقرر اجر ملے گا) اور
جو کسی دنیاوی غرض کے لئے یا کسی عورت سے نکاح کی خاطر "مہاجر" بنا تو (اس کی ہجرت اللہ و رسول کے لئے نہ ہوگی،بلکہ) فی الواقع جس دوسری غرض اور نیت سے اس نے ہجرت اختیار کی ہے عنداللہ بس اسی کی طرف اس کی ہجرت مانی جائے گی۔(بخاری ومسلم)