شب براءت کے دن سوشل فورمز یا موبائل کے ذریعے اپنے عزیز اقرباء و دوستوں کو معافی جیسے پیغامات شیئر کیےجاتے ہیں
اچھی بات یہ ہے کہ ہم ان جدید سہولیات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں
جو کہ عام حالات میں اپنی انا , شرم یاجھجک کی وجہ سے براہ راست معافی مشکل محسوس ہوتی تھی , وہ آسان ہوگئی ہے
لیکن کچھ چیزیں یاد رکھنے کی ہیں
معافی میں ندامت اور دل کو صاف رکھنے کا جذبہ بھی شامل ہونا چاہیے
کسی کے ساتھ زیادتی ہوئی تو اس کے لیے عمومی معافی کے ساتھ خصوصی معافی مانگنی چاہیے
حق تلفی کی صورت میں حق ادا کرنا ضروری ہے
نقصان پہچانے کی صورت میں ازالہ ضروری ہے
کسی سے بول چال بند کی صورت میں بات چیت بحال بھی ہونی چاہیے
اور سب سے ضروری آئندہ کے لیے ایسی تمام چیزوں سے حتی الامکان اجتناب کرنے مضبوط ارادہ بھی ضروری ہے
تاکہ "معافی" کا صحیح معنوں میں حق ادا ہوسکے . جزاک اللہ
بشکریہ ناصر نعمان بھائی
Bookmarks